Breaking news.27.1.2022

پھالیہ /ڈکیتی 

OC 
پھالیہ کے نواحی قصبہ ہیلاں میں الحنیف ٹریڈرز پر ڈکیتی کی واردات  میں مسلح ڈاکووں نے مقامی  تاجر کو لاکھوں روپے نقدی سے محروم کر دیا  ڈاکووں کا تاجر پر تشدد اور اندھا دھند فائرنگ   
 
VO
نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے الحنیف ٹریڈرز کے مالک  "ہیلاں" کے تاجر کے شو روم میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر اس سے 2 لاکھ روپے چھین لیے اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ڈاکو واردات کے بعد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ مقامی انجمن تاجران  کے مطابق الحنیف ٹریڈرز پر ڈکیتی کی یہ مسلسل تیسری  واردات ہے۔ .....سی ون ....نیوز نے مسلح  ڈکیتی کی واردات کے سی سی ٹی وی  فوٹیج حاصل کر لئے ہیں جن میں ڈاکووٴں کو دراز سے رقم نکالتے دیکھا جا سکتا ہے

سود  سے پاک روایتی انشورنس کا اسلامی متبادل  داؤد فیملی تکافل لمیٹڈ کے پاکستان بھر سے نمبر1ون پوزیشن ہولڈر سینئر ریجنل مینجر داوٴد فیملی تکافل عتیق الرحمن کی ڈنگہ تکافل برانچ آمد 
ریجنل مینجر حافظ محمد اقبال اور زونل مینجر ساجد محمود قادری بھی انکے ہمراہ تھے 
برانچ مینجر ڈنگہ  میاں ناصر محمود اور دیگر مینجران نے  پھولوں کی مالائیں پہنا کر ویلکم کیا 
سینئر ریجنل مینجر عتیق الرحمن نے ڈنگہ برانچ کو بہترین کارگردگی پر خوب سراہا
اور سینئر آفسران کے ہمراہ  شاندار بزنس کرنے والے نمائندگان اور مینجران میں چیک تقسیم کیے تمام ٹیم نے ایریا سیلز ڈائریکٹر سید معظم علی شاہ ، سینئر ریجنل مینجر عتیق الرحمن، ریجنل مینجر حافظ محمد اقبال، زونل مینجر ساجد محمود قادری سمیت پورے پینل کو  پاکستان بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جسے تمام سینئر قیادت نے ٹیم ورک قراد دیا
اس موقع پر تکافل کنسلٹنٹ قمر شہزاد کی والدہ ماجدہ کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام افسران نے اظہار تعزیت کیا 
 اسسٹنٹ برانچ مینجرز چوہدری رفاقت علی شیخو ، چوہدری قیصر گجر،اے بی او وحید نوشاہی ،مینجران مجزین حسین بلال ، مہر مدثر سلطانی، ملک طیب، تکافل نمائندگان سید مدثرحسین شاہ، محمد یونس،عارف باجوہ، شاہد سانول ، سید حسنین شاہ بھی موجود تھے
خبر شامل کر لیتے ہیں اب مظفر گڑھ سے ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق

 معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک حاجی عباس مندور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت غریب عوام کا خیال کرے عوام ملکی مہنگائی سے دو وقت کی روٹی کو ترس گئے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت نے جو یہ وعدہ کیا تھا کہ غریب ایک بھی نہیں رہے گا لیکن یہ وعدہ وفا نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ ملک کے ستر فیصد غریب اور انکے بچے غربت بے روزگاری مہنگائی کے طوفان برپا ہونے کی وجہ سے اسوقت زبوں حالی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں غریب انسانوں کے معصوم بچے مہنگائی کے طوفان سے پریشان ہوکر تعلیم چھوڑ کر محنت مزدوری کررہے ہیں اور ماسک بیچ رہے ہیں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کریں اور غریب عوام پر ترس کریں
وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صغیر قریشی نے واسا ملازمین کا دو روز سے جاری دھرنا ختم کروادیا

حیدآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق

حیدرآباد میں واسا ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے کے دفتر کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جس پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر صغیر قریشی نے پیپلز پارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما اظہر سیال اور ایم ڈی واسا زاہد کھیمٹیو کے ہمراہ احتجاجی واسا ملازمین سے مذاکرات کرتے ہوئے ان کا احتجاج ختم کروادیا۔ احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صغیر قریشی نے کہا کہ واسا کے ریگولر ملازمین کو ایک سے دو روز میں ایک تنخواہ جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو دو تنخواہیں جاری کردی جائیں گی جبکہ آنے والے پچیس دنوں میں بقایاجات تنخواہوں کا بھی ایک بڑا حصہ واسا ملازمین کو دے دیا جائے گا۔ صغیر قریشی نے کہا کہ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے اور سندھ کے آنے والے بجٹ میں واسا ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق لائحہ عمل طے کرلیا جائے گا۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ کے احکامات اور ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر محمد یوسف کی زیر نگرانی چوکی انچارج محمد افضال اور محرر  شہزاد جٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش احسن قدیر عرف گٹو سکنہ 81ای بی 134/9L سے 2200 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف نائن سی کا مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دکانوں کا کرایہ نہ دینے پر سرکی بازار روڈ اور ریلوے پھاٹک والے بازار کی تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک کی ہدایت پر سرکاری دکانوں کے کرائے اور واجبات نا ادا کرنے والی تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔سیل کی گئی  دکانوں کے مالکان کو فوری طور پر واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری سیل کی گئی دکان کھولنے کی صورت میں دکاندار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس پر ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی

 ڈنگہ ( نمائندہ نبیلہ ناز) ڈنگہ کے نواحی گاؤں فتہ بھنڈ گورسی برادری کے سربراہ ممتاز زمیندار ہردلعزیز ملنسار خوش مزاج شخصیت کے مالک چوہدری سردار خاں مرحوم کی ختم قل فتہ بھنڈ مسجد جمال مصطفی میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت قاری علی حسن  صاحب نعت رسول قاری قاری غلام مجتبی  صاحب خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری اشتیاق احمد سیالوی صاحب دوسرا خطاب حضرت علامہ مولانا توقیر الحسن چشتی صاحب نے فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری گردونواح کاشتکاروں سمیت شخصیات نے شرکت کی آخر میں عزیز وقارب  چوہدری محمد عارف گورسی چوہدری آصف گورسی چوہدری عاصم گورسی آف اٹلی چوہدری رضوان گورسی چوہدری ریادت گورسی آف سپین) چوہدری انتصار گورسی آف اٹلی) چوہدری وقاص گورسی آف سپین) چوہدری ارسلان گورسی آف سپین) چوہدری تصور گورسی چوہدری سانول گورسی چوہدری محمد علی گورسی چوہدری جہانگیر گورسی چوہدری زمان گورسی چوہدری صابر گورسی چوہدری خادم حسین گورسی چوہدری تیمور گورسی چوہدری بابر گورسی ماسٹر خرم شہزاد چوہدری سلمان گورسی حال مقیم دبئی چوہدری عمران گورسی سمیت نے اپنی گورسی  برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام دوست احباب سیاسی سماجی جماعتوں کے قائدین کاروباری نعت خواں علماء کرام نواحی فتہ بھنڈ گردونواح سے آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو ہمارے دادا جان چوہدری سردار خاں گورسی مرحوم کی نماز جنازہ اور ختم قل میں شرکت کی اور اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئے کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی

No comments:

Post a Comment