Breaking news.7.1.2022


خبر شامل کرتے ہیں گجرات سے ۔نمایندہ سی ون۔ نیوز ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق
  بچوں کی موجیں ختم ۔گجرات سمیت پنجاب کے 24 اضلاع میں اسکول و کالجز دوبارہ کھل گئے۔موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام ہو گیا۔
 گجرات سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع  میں  تعلیمی ادارے کھل گئے۔
 موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر گجرات سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں سکول و کالجز کھل گئے، اور تعلیی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ پرائمری، مڈل اور ہائی ۔تمام کلاسز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ۔ جس سے درسگاہوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں ۔
 گجرات میں چھٹیاں ختم ہونے کے پہلے روز درسگاہوں میں سردی اور خراب موسم کے باوجود طلباء کی حاضری معمول کے مطابق رہی۔سخت سردی اور بارش کے باوجود طلباء کافی پرجوش نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑھائ کا شوق ھے اس لیے سردی اور بارش ان کے لیے کوئ معنی نہیں رکھتی۔وہ اپنی پڑھائ جاری رکحیں گے اور معمول کے مطابق اسکول میں حاضر ہوں گے۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ندیم رحمانی کو ممبر مرکزی تنظیم تاجران ساہیوال بننے پر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے سپیکر  رانا محمد عظیم اور رانا آصف شاکر و دیگر تنظیمی ممبران اور عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے اور پتیاں نچھاور کر کے مبارک باد پیش کی آئیے آپ کو براہ راست لیے چلتے ہیں ساہیوال جہاں فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر ندیم رحمانی اور دیگر عہدیداران میڈیا بریفننگ دے رہے ہیں
شورکوٹ سے ہمارے نمائندے محمدزاہدسروہی سے  ٹرانس جینڈروں پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آئی شورکوٹ میں گزشتہ دنوں میانچنوں سے ملک ناصر ڈوگر نے اپنے چند اوباش ساتھیوں کے ساتھ ملکر میڈم نادیہ کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اسلحہ کے زور پر انکو کمرے میں بند کرکے زدو کوب کیا.

 اور اسکے سر کے بال کاٹ دئیے میڈم نادیہ روتی رہی گڑگڑاتی رہی لیکن اس ظالم شخص کو ذرا برابر بھی رحم نہ آیا اور میڈم نادیہ کے ساتھ باقی ٹرنس جینڈروں کو بھی زدو کوب کیا گیا اور اسلحہ تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔اور جاتے ہوئے گھر کے باہر سے دروازہ بند کرگئے جس پر میڈم نادیہ اور اسکے ساتھیوں نے شور و واویلا کیا تو اہلیان علاقہ اکٹھے ہوگئے اور انھوں دروازے کھولا اور پولیس کو بلایا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔ایک سوال پر میڈم نادیہ کا کہنا تھا کے اس سے پہلے میرے ایک بھائی کو  بھی قتل کیا گیا ہے ہمیں یقین ہے کے اسے بھی ملک ناصر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں سے ملکر قتل کیا ہے۔میڈم نادیہ اور اسکے ساتھیوں کا کہنا تھا کے ہم بھی انسان ہیں ہمیں بھی معاشرے میں جینے کا حق ہے۔ہم محنت کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیں ہمیں بھی اس معاشرے میں جینے کا حق دیا جائے ۔میڈم پھول نے وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب وزیر اعلی پنجاب ،آئی۔جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی اور کہا ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں لیکن ہمیں  عزت سے جینے نئی دیا جاتا ہم بھی عزت سے جینے کے حقدار ہیں۔۔۔

Breaking news.6.1.2022


ساہیوال منشیات فروش سمیت اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
36لیٹر شراب دیسی ،ناجائز اسلحہ برآمد ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بلا خوف و خطر کریک ڈاون جاری،


بریکنگ نیوز بریکنگ نیوز
منڈی بہاؤ الدین میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملہ /ملزمان گرفتار 
ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین انور سعید کنگرا کی تھانہ 
پاہڑ یا نوالی میں پریس کانفرنس، میڈیا کو ملزمان کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ 
مزید علاقائی خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے چینل کو سسکریب لاہک اینڈ شیر کریں شکریہ

 

بریکنگ نیوز بریکنگ نیوز

مہنگائی کمر توڑ گئی پٹرول اور بھی مہنگا پڑ گیا 

رپورٹ میاں مہران اکبر

مزید علاقائی خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے چینل کو سسکریب لاہک اینڈ شیر کریں شکریہ