Breaking news.13-1-2022

خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ھمارے نمائندے محمدزاھدسروہی سے

*سانحہ مری کے دوران بھوربن روڈ پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا*

پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی گرفتار کرلیا ہے، ملزم ثاقب عباسی کے زیرِ استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی ہے۔
 
 سانحہ مری کے دوران برف پھینک کر سڑکیں بلاک کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا، سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
 
سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال چیرمین منٹگمری پریس کلب ساہیوال چوہدری غلام عباس کمبوہ ایڈوکیٹ کی پچاس ویں سالگرہ منٹگمری پریس کلب ساہیوال کے دفتر میں منائی گئی اور سالگرہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر منٹگمری نیوز چینل  ایچ ڈی کا افتتاح بھی کیا گیا اس موقع پر چیرمین منٹگمری پریس کلب ساہیوال چوہدری غلام عباس کمبوہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کے صحافت جیسے عظیم شعبہ کا استعمال حق اور سچ کے ساتھ جاری رکھیں گے اور شعبہ صحافت کا غلط استعمال کرنے والے بھتہ خور  اور بلیک میلر مافیا  کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے

 خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین ارشد محمود کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد شاہد اور ایم پی اے محمد طارق تارڑ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں فارمیسی سمیت میل فی میل وارڈز، نرسری، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی کا بغورجائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو بتایا گیا کہ نرسری کی مشینری کو فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment