Breaking news.15.1.2022

خبر شامل کرتے ہیں سی ون کے CEO  چوہدری عامر شہزاد لک  کی رپورٹ کے مطابق انٹر نیشنل کبڈی سٹار لاکھوں دلوں کی دھڑکن شکیل جٹ کی وفات پر انٹر نیشنل کبڈی کمنٹیٹر تنویر بلا کا اظہارے خیال مزید جانتے ہیں اس رپورٹ میں
ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ رپوٹر امتیاز الطاف کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خانقاہ ڈوگراں میں تیاری ،طاقت اور پورے پینل کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی خانقاہ ڈوگراں کی جنرل کونسل کا اجلاس میں فیصلہ
نوید خالد بھٹی کے دفتر میں آنیوالے ارکان کو سنیئر راہنماوں میاں شہزاد آرائیں ،مستنصر بھٹی نے ویلکم کیا
اجلاس میں PTI کے ناراض راہنماوں اور سابقہ کونسلرز سمیت بڑی تعداد میں شرکت۔ پی ٹی آئی جنرل کونسل میں ارکان کو ترقیاتی کاموں بارے آگاہ کیا گیا اور مزید نئے منصوبوں کی تفصیل بھی بتائی گئی۔ پی ٹی آئی کے سنیئر راہنماوں صابر مغل۔ شہزاد امین ڈوگر۔شیخ امجد۔راو عابد ۔چوہدری غلام حسین۔ عاصم ڈار۔ سردار کامران ڈوگر ۔سر طالب مسیح۔امین بٹ۔ یاسر عرفات۔سیف اللہ مغل۔رانا اکبر علی۔ چوہدری ظفر علی آڑھتی۔حکیم خرم شہزاد۔چیرمین زکوٰة کمیٹی مہر اصغر۔اسد علی۔خرم جوہیہ۔شفیق جٹ۔سمیع اللہ بھٹی وقاص احمد۔نومی واہلہ۔ عثمان اعظم۔حمزہ مغل۔ سلاس حفیظ۔ وقاص سوہنا۔سیٹھ روف ۔قاسم مصطفے۔میاں احسان ڈوگر۔ذیشان مغل۔ ۔امیتاز بھٹی۔عباد حبیب ڈوگر۔حسنین بھٹی۔اصغر فوجی۔رانا سکندر۔ارشاد اٹھوال اور دیگر ارکان نے مطالبہ کیا کہ اتفاق سے شہر کی دونوں نیبرز کونسلز میں پورے پینل کے ساتھ بلدیاتی الیکشن لڑا جاے۔جس پر فیصلہ کیا گیا کہ امیدوار اپنے علاقوں میں تیاری شروع کریں۔پی ٹی آئی خانقاہ ڈوگراں میں تیاری ،طاقت اور پورے پینل کے ساتھ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم    احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق / وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم سے ان کے آبائی شہر میں سرگودھا   ماڈل جنرل بس اسٹینڈ طرز کا ماڈل جنرل بس سٹینڈ بنایا جائے گا اسی سلسلے میں ڈیرہ غازی خان سے آر ٹی اے /  کمشنر ڈیرہ غازی خان سابقہ ڈی سی سرگودھا لیاقت علی چٹھہ ان کے ہمراہ  محمد عرفان خان صدر ٹرانسپورٹ ڈیرہ غازی خان / حاجی نصیر احمد خان / دیگر ٹرانسپورٹ حضرات نے سرگودھا ماڈل جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیاسرگودھا میزبان RTA ملک محمد طاہر / انچارج سینئر انسپیکٹر اڈہ اختر علی باجو ہ عملے ہمراہ  سرگودھا ٹرانسپورٹ راجہ یعقوب جنجوا / حاجی ملک ربنواز کھیلا /ہمایوں بٹ / حاجی طارق دیگر تاجر برادری نے بھرپور استقبال کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے  ماڈل جنرل بس اسٹینڈ دیکھا انشاءاللہ جلد ہی ڈی جی خان میں بھی ماڈل جنرل بس سٹینڈ بنایا جائے گا کیمرہ مین ایم پرویز انصاری کے ساتھ سینئر جرنلسٹ ایم ایس احسان الحق شاہینوں کے شہر سرگودھا
جڑانوالہ سے ہمیں رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر جڑانوالہ میں ٹپری ونس اپنی زندگی کس طرح بسر کر رہے ہیں وہاں پر موجود ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر سے جانتے ہیں جی میاں مہران اکبر بتائے گا کہ ٹپری ونس اپنی زندگی کس طرح بسر کر رہے ہیں۔

 انا للہ وانا الیہ راجعون

کبڈی کی دنیا کو بہت بڑا نقصان  انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی شکیل جٹ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور وہ وفات پاگیا ہے۔شکیل جٹ پاکستان آرمی کا ببر شیر سٹاپر تھا جس کو کبڈی کی دنیا میں شکیلا بندے مار کے نام سے پکارا جاتا تھا غم کی اس گھڑی میں کبڈی جان پنجابیاں دی پیج ایڈمن ٹیم انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔کبھی نہ پر ہونے والا خلا پڑ گیا ہے۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرماے آمین

Top songs


 

Breaking news.14.1.2022

احسان ڈویلپمنٹ ویلفيئر آرگنائزیشن کے تعاون سےسندھ زرعی یونيورسٹی میں آر او پلانٹ لگایا گیا ہے

حیدرآباد ے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق

 سندھ زرعی یونيورسٹی ٹنڈوجام کیمپس میں احسان ڈویلپمنٹ ویلفيئر آرگنائزیشن کی جانب سے تعمیرشدہ صاف اور ٹهنڈے پانی کے  آر او پلانٹ کےافتتاح سندھ زرعی یونيورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کیا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کا کہنا تھا کہ احسان ڈویلپمنٹ ویلفيئر آرگنائزیشن کے تعاون سے یہ آر او پلانٹ تعمیر کیا گیا ہے جس سے یونيورسٹی کے طلبا اساتذہ اور ملازمين کو ٹھنڈا اور صاف پانی فراہم ہوگا، انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی اور اداروں میں فلاح کے لئے سماجی اداروں اور شخصيات کو اپنا حصہ شامل کرنا ہوگا، احسان ڈویلپمنٹ ویلفيئر آرگنائزیشن فلاحی کام سرانجام دے رہی ہے، تقریب میں یونيورسٹی کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین ڈاکٹر قمرالدین چاچڑ، ڈاکٹر اعجاز علی کھوھارو، ڈاکٹر جان محمد مری، ڈاکٹر غیاث الدیں شاھ و دیگر شریک تھے
منڈی بہاوالدین  ڈی ایس پی شاہد بٹ ہیڈ کوارٹر کلوزڈ  ڈی ایس پی چوہدری محمد طارق شفیع نئے ڈی ایس پی ٹریفک تعینات نوٹیفکیشن جاری 


تفصیلات کے مطابق  چوہدری محمد طارق شفیع  نئے ڈی ایس پی ٹریفک تعینات کردیے گے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا یاد رہے اس سے پہلے تعنات ڈی ایس پی ٹریفک شاہد بٹ کیخلاف اعلی سطح پر درخواستیں دی گئ جس کے بعد انہیں ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا گیا جبکہ نئے ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری محمد طارق شفیع کی تعیناتی کردی گئ ، چوہدری طارق شفیع اس سے پہلے ڈی ایس پی ٹریفک ضلع منڈی بہاوالدین رہ چکے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ٹریفک کے مسائل اور لائسنس برانچ میں آنے والے لائسنس کے حصول کیلئے ان سے خوش اخلاقی ایمانداری سے اور میرٹ کو ترجیح دی ڈی ایس پی ٹریفک طارق شفیع ایک ایماندار فرض شناس پولیس آفیسر ہیں انہوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے اپنی تمام تر ممکنہ اقدامات کئے لوگوں میں گھل مل کر رہے چوکوں چوراہوں پر ہمیشہ خود ٹریفک کی بحالی کیلئے کئ کئ گھنٹے موجود رہے انہوں نے ہمیشہ کوشش کی ضلع کے ٹریفک مسائل کو خود دیکھو انکے حل کیلئے ممکنہ اقدامات کئے  امید ہے پہلے سے بڑھ کر ٹریفک  مسائل کے حل اور لائسنسنگ برانچ میں میرٹ پر لائسنس ایشو کریں گے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی بھی کی اور انکو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے آگاہی بھی دی
ڈنگہ ( ہر خبر پر نظر) حکومت پنجاب کے احکامات و جناب ڈپٹی کمشنر صاحب گجرات کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں خالد عباس سیال نے عملہ کے ہمراہ مختلف ریسٹورنٹس، میرج ہالز کی چیکنگ کی دوران انسپکشن کرونا SOPsاور ون ڈش پر عملدرآمد کی چیکنگ کی گئی۔ نیز اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا دوران چیکنگ پٹرول کا پیمانہ کم ہونے پر العباس پٹرولیم چک پیرانہ کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مارٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر قائم DC کاؤنٹرز اور بالخصوص چینی کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام میرج ہالز  ریسٹورنٹس، پٹرول پمپس، ہوٹلز مالکان و دیگر کاروباری مالکان  کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف ویکسینیشن شدہ افراد کو خدمات فراہم کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی سی ون نیوز چینل ڈنگہ
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی تھانہ اے سیکشن پولیس کی کاروائی دو ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی تسلیم ولد سلیم اعوان کو بازیاب کرالیا اس سلسلے میں ای ایس آئی رانا محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا ہونے والی لڑکی تسلیم ولد سلیم اعوان کے اغوا کا مقدمہ 21 اکتوبر 2021 کو حسن شاہ، اعزاز شاہ، انور شاہ، اسد شاہ اور اوصاف شاہ کے خلاف درج کیا گیا تھا گزشتہ رات ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ لڑکی کو ملزمان دوسری جگہ پر منتقل کررہے ہیں جس پر ہم نے کاروائی کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
خب شامل کرتے ہیں ارشد محمود کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا  نے تھانہ میانہ  گوندل میں کھلی کچہری، نمبرداران کو ٹھیکری پہرہ لگانے کی ہدایت، شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کا حکم، کھلی کچہری میں دیہی علاقوں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی 

منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر نے آئی جی پولیس پنجاب کی ہدایت پر تھانہ میانہ گوندل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی شکایات پیش کیں اس موقع پر ڈی پی او انور سعید کنگرا  نے شکایات کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں سرکل ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈی پی او انور سعید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر کے انصاف شہریوں کی دہلیز پر پہنچانا ہے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے،  انہوں نے کہا کہ زیر التواء درخواست گزاروں کو بلوایا ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکے، انہوں نے نمبرداران کو ہدایت کی کہ وہ گاوں میں ٹھیکری پہرہ لگائیں اور مشتبہ سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دیں انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے کی اور آج کی پولیس میں نمایاں فرق ہے، پولیس کا نظام فرنٹ ڈیسک پر چل رہا ہے، اسے آئی جی پولیس پنجاب ان لائن دیکھ رہے ہیں
کمپیوٹر پر انے والی درخواستوں کو اعلی افسران دیکھ رہے ہیں

 ڈنگہ (شبیر تو دیکھے گا) تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں چیچیاں گزشتہ روز سی ون نیوز چینل پر شائع ہوئی جامعہ مسجد منظور جامع قادریہ رضویہ مظہراسلام کے بانی علامہ قاری پیر زین العابدین صاحب مسجد کی تعمیر کے لئے اوورسیز پاکستانی چوہدری محمد رفقت آف چھتہ حال مقیم سپین )قاض محمد اصغر حال مقیم سپین نے ایک ہزار بلاک وقف کیے ٹوپہ آدم سے 10000ہزار اور 50000ہزار مالی امداد مسجد کا تیزی سے جاری قاری زین العابدین صاحب مسجد اوورسیز پاکستانیوں خصوصی طور پر دعا اور کا شکریہ ادا کیا جو اللہ کے گھر کو آباد کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے گھروں آباد کرتا ہے ہم سی ون نیوز چینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کے تعاون سے سپورٹ ملی مزید سنتے ہیں قاری زین العابدین صاحب کی زبانی