Breaking.news1Ta30.8.2022
ڈنگہ ( شبیر تو دیکھے گا) ڈنگہ کے نواحی گاؤں پنجن شیر شہانہ امام بارگاہ قصر عون و
محمد آل نبی اولاد علی ہردلعزیز ملنسار شخصیت سید لطیف حسین شاہ صاحب نے اپنی فیملی کی نمائندگی کرتے ہوئے امام بارگاہ پنجن شیر شہانہ چھت کا لینٹر ڈلوانے کے لئے 13لاکھ کا میٹریل اپنے دوستوں کے ہمراہ زیر نگرانی کرتے ہوئے امام بارگاہ کو وقف کیا سید لطیف شاہ صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کا مال دنیا میں چھوڑ کر چلے جانا ہے اس نیک کام میں بھڑ چھڑ کر حصہ لینا چاہیے اور انشاءاللہ ہماری خدمات ہماری خاندانی وراثت ہیں ہم کرتے رہے گے اس موقع پر سید شجر حسین شاہ سید آفاق شاہ سید الطاف حسین شاہ سید فضل حسین شاہ سید محمد اویس صفدر اقبال نشاہد حسین سمیت ودیگر دوست احباب موجود تھے یاد رہے برائے ایصال ثواب کیلئے اسجد محمود ولد اللہ دتہ پنجن شیر شہانہ نے اپنی زمین امام بارگاہ کے لیے وقف کردی امام بارگاہ قصر عون و محمد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری مستری مزدوروں کے لئے لنگر چائے کا انتظام بہادر ممبر کے صاحبزادے بشیر احمد نے کیا خصوصی تعاون زیر نگرانی زیر سرپرستی سید لطیف شاہ صاحب نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی
Breaking.news1ta31/7/2022
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی صفائی مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی خصوصی ہدایت پہ پنجاب بھر کی طرح شاھینوں کے شہر سرگودھا میں بھی شہریوں کیلئے صفائی آگاہی مہم کا آغاز۔۔۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو امیر حسن,
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک عظیم شوکت,
چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا کی شرکت۔
اس آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا شہر کی خوبصورتی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کرداد ادا کرنا ہے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا اور عملہ صفائی کا ساتھ دینا ہے۔
اس آگاہی مہم میں شہر کی مختلف شاہراہوں, بازاروں, چوراہوں کی صفائی کی گئی اور شاہین چوک اور آزادی چوک کو مکمل واش کیا گیا تاکہ ان کی اپنی اصل خوبصورت ظاہر ہو۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تمام میونسپل آفیسر خصوصی آگاہی مہم کا حصہ بنے جن میں میونسپل آفیسر ریگولیشن عبدالوھاب,
میونسپل آفیسر پلاننگ محمد عثمان شامل تھے۔
اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تمام سینٹری ورکرز اپنی تمام مشینری کے ہمراہ اس خصوصی آگاہی مہم کا حصہ تھے۔
اس آگاہی مہم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے رانا شبیر فوڈ سیفٹی آفیسر, ماریہ کنول, عروج فاطمہ, اقصہ خالد کی سربراہی میں مختلف بیکریوں, دکانوں اور فاسٹ فوڈ پوائینٹس میں کھانے پینے کی اشیاء, گھی, مٹھائی, بریڈ سمیت ان بیکریوں اور فاسٹ فوڈ پوائینٹ کے کچن کی صفائی کو چیک کیا گیا۔
معیار پہ پورا نا اترنے پہ مختلف فاسٹ فوڈ شاپس, بیکریوں کو پنجاب فوڈ کی جانب سے جرمانے کئے گئے اور غیر معیاری اشیاء کو ظائع کر دیا گیا۔
واپڈا کی خصوصی ٹیم نے شہر میں جابجا تاروں کے جال کو چیک کیا