گجرات سے ہمارے نمائندے ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق ۔ پیشی پر جاتے ہوۓ باپ بیٹا قتل ایک زخمی
مقتولین کی شناخت 50 سالہ مقصود اعجاز ولد منور اور 25 سالہ عبدالمالک ولد مقصود اعجاز سکنہ شہابدیوال سے ہوئ ۔تفصیل کے مطابق مقصود۔ عبدالمالک اور محمد اشرف موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ڈھیرو گھنہ پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے مقصود اور عبدالمالک جاں بحق جبکہ محمد اشرف ولد مرزا خان زخمی ہو گیا ۔
۔ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ نعشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج ۔ڈی ایس پی افضال شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ترجمان پولیس اسد گجر کے مطابق قتل سابقہ رنجش کا شاخسانہ ھو سکتا ھے۔تا ہم مزید تفتیش جاری ھے ۔ ٹریفک کھولنے کے لیے لواحقین سے پولیس کے مذاکرات جاری ۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔
زخمی محمد اشرف کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ھے
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سےشورکوٹ باھو پل پتن روڈ گنے والی ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کی اطلاع ریسکیو ٹیمیں روانہ۔
*ریسکیو1122 ذرائع کالر کی اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کراسنگ کے دوران پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں دو طلباء عبداللہ شریف ولد محمد شریف عمر 18 سال اور شہزاد ولد مختار عمر21 سال شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122کے جوانوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ شفٹ کر دیا گیا۔
ڈنگہ ( شبیر تو دیکھے گا) ڈنگہ کے نواحی گاؤں پنجن شیر شہانہ امام بارگاہ قصر عون و
محمد آل نبی اولاد علی ہردلعزیز ملنسار شخصیت سید لطیف حسین شاہ صاحب نے اپنی فیملی کی نمائندگی کرتے ہوئے امام بارگاہ پنجن شیر شہانہ چھت کا لینٹر ڈلوانے کے لئے 13لاکھ کا میٹریل اپنے دوستوں کے ہمراہ زیر نگرانی کرتے ہوئے امام بارگاہ کو وقف کیا سید لطیف شاہ صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کا مال دنیا میں چھوڑ کر چلے جانا ہے اس نیک کام میں بھڑ چھڑ کر حصہ لینا چاہیے اور انشاءاللہ ہماری خدمات ہماری خاندانی وراثت ہیں ہم کرتے رہے گے اس موقع پر سید شجر حسین شاہ سید آفاق شاہ سید الطاف حسین شاہ سید فضل حسین شاہ سید محمد اویس صفدر اقبال نشاہد حسین سمیت ودیگر دوست احباب موجود تھے یاد رہے برائے ایصال ثواب کیلئے اسجد محمود ولد اللہ دتہ پنجن شیر شہانہ نے اپنی زمین امام بارگاہ کے لیے وقف کردی امام بارگاہ قصر عون و محمد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری مستری مزدوروں کے لئے لنگر چائے کا انتظام بہادر ممبر کے صاحبزادے بشیر احمد نے کیا خصوصی تعاون زیر نگرانی زیر سرپرستی سید لطیف شاہ صاحب نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی