*ڈی آئی جی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن / انار کلی دھماکہ، جائے وقوعہ کا دورہ*۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاانار کلی، پان منڈی میں جائے وقوعہ پر موجود،
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی اورایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔
انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داران کسی رعایت کی مستحق نہیں،
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،
جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لاہور انارکلی میں دھماکہ
لاہور ڈراما کی جگہ پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان
جاں بحق افراد میں 9 سال کا بچہ شامل ہیں
دھماکے کے آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے دھماکے کی تصدیق کردی
بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصف کیا گیا تھا
دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا
دھماکے میں دو افراد جہاں بھاگ ایک زخمی
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے سی ون کے بیورو چیف راھب علی رند سے
سنی تحریک اوباڑو کی جانب سے 1 ہفتہ قبل اغواء ہونے والے بچے عبدالاحد بھٹی کو بازیاب کروانے کے لیئے سنی تحریک کے ضلعی سینئر نائب صدر غلام مرتضی سومرو ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین دایو تعلقہ صدر غلام محمد ملک سٹی صدر صفدر علی ملک تعلقہ نائب صدر جاوید احمد قاضی شاہجان سموں ودیگر دوستوں نے شرکت کی جس میں سنی تحریک کے رہنمائوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاں کہ ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ معصوم عبدالاحد بھٹی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد بازیاب کرواکر ورثاء کے حوالے کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑا کر جلد ہی بہت بڑے احتجاج کا اعلان کیا جائیگا
جڑانوالہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نمبر 1 میں چھٹی کلاس کی سٹوڈنٹ کو الٹی آنے پر بچی کے والدین سے سکول میں صفائی کروائی گئی۔مزید جانتے ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر سے جی میاں مہران اکبر بتائیے گا کیا صورتحال تھیخبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے سی ون نیوز کے نمائندہ محمد زاہدسروہی شورکوٹ پیر سید بشیر کاظمی صاحب آف پتوکی سرکار نے شورکوٹ دورہ کیا شورکوٹ میں انہیں ہزاروں مریدین نے ان سے اظہار محبت کیا اور انکے ہاتھوں پر بیت کی اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ مہرناصرسپرا ایڈوکیٹ سے بھی ملاقات کی بارایسوسی ایشن شورکوٹ کا بھی وزٹ کیا اور دیگرعمائدین سے بھی انہوں نے اظہار محبت کیا اس موقع پر شورکوٹ کی عوام نے ان کا انکے اس وزٹ کو سراہا امید کی کہ سید کی دعاوں سے انشااللہ شورکوٹ ترقی کرے گا یہاں پےمزید لوگ بابا جی کی بیت کریں گے یاد رہے پیر سید بشیر کاظمی صاحب بڑے جیّد گدی نشینوں میں سے ایک ہیں جن کا پورے پاکستان میں پاکستان سے باہرمریدین کا بہت بڑا سلسلہ ہے اللہ تعالٰی نے ان پر بہت کرم کیا ہے
گجرات سے خبر شامل کرتے ہیں۔ہمارے نمائندے سی ون نیوز ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق۔
، ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ضلع میں پازیٹیو کیسز کی تعداد 33 ہوگئی۔ 70 فیصد متاثرہ افراد نے ویکسین نہیں لگوائی۔ ضلع میں 60 فیصد شہریوں کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی۔ 76 فیصد شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گجرات میں 3 ریسٹورنٹ سیل، 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میرج ہالز میں ویکسینیشن شدہ 300 افراد کے ان ڈور، 500 افراد کے آؤٹ ڈور اجتماع کی اجازت ہوگی۔اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جاۓ گا۔ ویکسینیشن شدہ افراد ہی ہوٹلوں، جم، پارک، مزارات پر جا سکیں گے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینیشن شدہ 70 فیصد مسافر بٹھائے جا سکیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کا ایک بھی طالب علم یا ٹیچر بغیر ویکسینیشن ہوا تو اسے سیل کر دیا جائے گا۔
گجرات سے اہم خبر شامل کرتے ہیں ہمارے سی ون کے نمایندہ ادریس احمد نے بتایا ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایات جاری کیں کہ معذور افراد کیلئے ٹریول کارڈ جلد جاری کئے جائیں اور سرکاری ملازمتوں میں 3 فی صد کوٹہ پر بھرتی یقنیی بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ سوشل ویلفئر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اوورنگزیب، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر محمد زبیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے حقوق ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لئے ٹریول کارڈ فوری طور پر جاری کئے جائیں گے ٹریول کارڈ رکھنے والے افراد پبلک ٹرانسپوٹ پر 50 فی صد سبسڈی حاصل کرسکیں گے معذور افراد کی شکایات کے لئے کنٹرول روم بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے ہدایت کی کہ تمام محکمے 3 فی صد معذور کوٹہ پر بھرتی کویقینی بنائیں۔
لیہ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے متحرک
ڈپٹی کمشنر کا تحصیل لیول ہسپتال کوٹ سلطان کا اچانک معائنہ
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین کا ہسپتال علاج معالجہ کی غرض سے آئی خاتون سے سہولیات بارے استفسار
مجھے بلند فشار خون کا مسئلہ ہے اور میرا ٹھیک سے معائنہ نہیں کیا گیا، خاتون کی شکایت
ڈاکٹر اور سٹاف نرسز کی موجودگی میں میرا بلڈ پریشر ڈسپنسر نے چیک کیا، مریضہ
ڈاکٹر اور نرسز کے ہوتے ہوئے ڈسپنسر کا مریضوں کو چیک کرنا نا قابل برداشت ہے
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او صحت کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
*رپورٹ۔زوہیب خالد ڈسٹرکٹ رپورٹر سی ون نیوز لیہ*
ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ کیا، انہوں نے سکول کے لان میں پلے گراﺅنڈز، جھولوں اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے پلے اور نرسری گروپ کے بچوں کیلئے جھولوں کو رنگ و روغن کرنے اورپلے ایریا کی گراس کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباءکو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور طلباءکو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا ۔انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو کورونا یس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں انہوں نے سکول میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس وقت جن چینلجزکا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی معیاری تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت پرتوجہ دیں تاکہ وہ آگے چل کرملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر کو سکول کی رینوویشن، فرنیچر، اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں، ٹرانسپورٹیشن، اکاﺅنٹس اور دیگرز ایشوز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے منظوریاں لی جائے۔ڈنگہ (نمائندہ سیدہ نجف شاہ) موہری روڈ کھاریاں میاں فیملی کے سربراہ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا کی والدہ محترمہ مرحومہ کی سالانہ اجتماعی دعا جامع مسجد فضل محلہ حیات پورہ میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت ونعت نقابت قاری ذوالفقار علی قادری صاحب نے سرانجام دی خصوصی خطاب خطیب اہلسنت پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید اقتدار حسین شاہ کاظمی صاحب آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف نے فلسفہ موت وحیات عظمت ماں کی شان پر روشنی ڈالی شرکت علاقہ بھر سیاسی سماجی مزہبی کاروباری وکلاء برادری صحافی برادری ڈاکٹر حضرات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شخصیات کی شرکت آخر میں اظہار سپاس
پروفیسر میاں خاور سعید رانجھا )سینئر آڈیٹر
ایل اے کھاریاں کینٹ میاں امتیاز احمد رانجھا) میاں عدنان ضمیر رانجھا) ڈاکٹر میاں ڈاکٹرضمیر اختر رانجھا نے تمام آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئے کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی
No comments:
Post a Comment