اور اب آپ کو تفریحی کے میدان میں لطف اندوز کرتے ہیں
ناظرین ضلع مظفر گڑھ کی پہچان سرائیکی زبان میٹھاس اتنی کہ بولتے وقت سامعین اور ناظرین کے دل باغ باغ ہو جاتے ہیں۔ جہاں رسم و روایات کی اگر بات کی جاۓ تو سرائیکی ادب کے معروف کالم نگار خان گڑھ ٹھٹھہ قریشی کے نام ور صحافی ملک کلیم اعوان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں سرائیکی زبان سے محبت رکھنے والوں کی نظر چند الفاظ پیش کیے ہیں آیے دیکھتے ہیں ان کا خوبصورت شاعرانہ انداز اس ویڈیو میں*
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ غازی آبادکی کاروائی گارڈن ٹاون بحد 21گیارہ ایل قحبہ خانہ پر چھاپہ زناحرام کاری کی نیت سے موجود4مرد اور3عورتیں گرفتار ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس منظم جرائم کرنے والوں کے خلاف بر سر پیکارایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل ساجد محمود گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر وقاص احمد ڈھکو نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاون بحد21گیارہ ایل میں کرایہ کے مکان میں قحبہ خانہ پر زناء حرام کاری کی غرض سے موجود ملزمان طاہر محمود آصف ،ارشداور 3کس عورتوں رابعہ، عظمہ،سمیرا ، کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹرڈ صدر ندیم رحمانی۔ڈپٹی سپیکر فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال رانا محمد عظیم۔سی ای او منٹگمری نیوز زین شبیر اور تمام تنظیمی ممبران کی ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر میاں ندیم رحمانی اور ان کی تنظیم کا بھرپور استقبال کیا ملاقات کے دوران صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے ساہیوال میں ریڑھی لگانے والے مزدوروں کو تنگ نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک کی صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن میاں ندیم رحمانی کو یقین دہانی آئیے آپ کو براہ راست لیے چلتے ہیں ساہیوال جہاں فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹر صدر میاں ندیم رحمانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
فتح جنگ سے رپورٹ (نصیراحمد) پورے ملک کی طرح فتح جنگ،پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام ٹریکٹر ٹرالی ریلی،سینکڑوں کسانوں کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ہمراہ شرکت،ریلی کی قیادت سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،ضلع صدر کسان ونگ خان آصف حیات خان نے کی ریلی سے سردار اشعر حیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ،مظہر حسین بابر،ظہیر خان کھٹڑ،سید قمر عباس شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خالد خان مٹھیال،ملک امداد اعوان،ملک شفیق،قربان علی خان،مختیار خان حضرو،ملک خالد اٹک،سید عظمت بخاری ایڈووکیٹ،ملک ہاشم خان،ملک وحید چکوال،قاضی ایوب،لالہ ایوب حسن ابدال سمیت پیپلزپارٹی دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان معاشی بد حالی کا شکار ہیں کھاد بیج ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں کھاد نایاب ہو گئی ہے اس نالائق وزیر اعظم سے نجات کیلئے پیپلزپارٹی 27فروری لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے قوم کو لانگ مارچ کے دوران اس ظالم نا اہل اور نالائق سے چھٹکارا کی خوش خبری دینگے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے غریبوں محنت کشوں کسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اس وقت کسانوں سمیت تمام طبقات مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشعر حیات خان نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی ضلع اٹک لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی حقوق کیلئے میدان عمل میں ہے سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کر سکی لاکھوں گھر اور کروڑوں نوکریاں دینے کے وعدے کرنے والوں نے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے مظہر حسین بابر نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں نا اہل حکمرانوں سے جلد قوم کو نجات ملے گی خان آصف حیات خان نے کہا کہ کسان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے کھا دکیلئے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کھاد کے نرخوں میں تین گنا اضافہ کر دیا گیا ملک بھر کے کسان احتجاجاسڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ظہیر خان کھٹڑ نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے
No comments:
Post a Comment