گجرات سے اہم خبر شامل کرتے ہیں نمائندہ ادریس احمد نے بتایا کہ۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارنمنٹ کے زیر انتظام دیوار احساس قائم کردی گئی ہے، دوسری طرف احساس راشن پروگرام کے لئے دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دیوار احساس کے افتتاح اور ضلع میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات فیصل عباس مانگٹ ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفئیر محمد زبیر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دیوار احساس ظہور الہی اسٹیڈیم کیساتھ قائم کی گئی ہے جس کا انتظام سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چلائے گا۔ انہوں نے صاحب حیثیت شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں میں موجود بہتر حالت میں ایسے کپڑے، جوتے، شال، جرسی، سویٹر اور دیگر اشیاء جو ان کے استعمال میں نہیں رہیں وہ یہاں رکھ دیں جبکہ مستحق شہری یہاں سے اپنی ضرورت کا سامان لے سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی اسی نوعیت کی احساس دیوار بنائی جائیں گی جبکہ بہت جلد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت احساس گھر کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا جہاں ضرورت مند قیا م کر سکیں گے اور انہیں صبح، شام کھانا بھی دیا جائے گا۔
پی۔ایس ۔ایل کا سیزن قریب دیکھتے ہی چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی شاندار بولنگ ضلع منڈی بہاؤ الدین سے Pti کی۔بڑی وکٹ گرا دی
تارڑ خاندان جوکالیاں کے سپوت سابق ایم پی اے چوہدری منور حسین تارڑ نے
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صدر پنجاب مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ خان ،صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ،ضلعی صدر و کنو ینر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری مشاہد رضا ،صدر پی پی 66 چوہدری محمد یوسف وڑائچ ،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری خرم مشتاق کی موجودگی میں pti چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا پارٹی کے سینئر رہنماوں نے انہیں ن لیگ جوائن کرنے پر خوش آمدید کہا ۔
چوہدری منور تارڑ سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری غلام رسول تارڑ کے بیٹے ،سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے بھائی ،سابق تحصیل ناظم ارشاد اللہ تارڑ کے بھائی ہیں۔
No comments:
Post a Comment