Breaking news.30.1.2022

پھالیہ تھانہ قادر آباد کے علاقے جسوال میں بااثر افراد کا ساتھیوں سمیت محنت کش کے گھر پر دھاوا پورے گھر کے چاروں اطراف سیدھی فائرنگ خواتین اور بچوں نے چھپ کر جان بچائی 
تفصیلات کے مطابق جسوال کے باثر افراد نے محنت کش اور غریب کے گھر پر دھاوا بول دیا پورے گھر کی چار دیواری کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اور پورا علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہت سے گونجتا رہا آئینی شاہدین کی مطابق فائرنگ دو گھنٹے جاری رہی پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی بااثر افراد فائرنگ کرتے رہے مظلوم خاندان کا کہنا ہے پولیس کو درخواست دینے کے باوجود کوئ کاروائی نہیں کی گئ الٹا پولیس نے پہلے بھی ہمارے خلاف سیاسی پریشر کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی ہوئ ہے مزید مظلوم خاندان نے موقف اختیار کیا کل بااثر افراد کوپتہ تھا کہ ہم عبوری ضمانتیں کروانے گئے ہوئے ہیں اس لئے کل انہوں نے دوبارہ ہمارے گھر پر حملہ کیا اور گھر پر فائرنگ کی اور ہمارے بیوی بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کا کہنا ہے کہ مظلوم خاندان جان بوجھ کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے ڈرامہ کر رہا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ مظلوم خاندان نے پہلے بھی ہم پر فائرنگ کی جس کی ایف آئی آر تھانہ قادر آباد میں درج ہے اور اب کل ہم اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے ہم پر دوبارہ فائرنگ کی اور ہم نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی مزید ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان پر شک ہے کہ انہوں نے ہماری زرعی موٹریں چوری کی ہوئ ہیں جس کی تسلی کے لیے ان سے بات کی تو انہوں نے آگے سے ہمارے اوپر دوسری مرتبہ فائرنگ کی ایس ایچ او تھانہ قادر آباد کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں فریقین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رہے ہیں
ڈگری (      ) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ایس ٹی پی رہنما اسد جسکانی کے پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف ڈگری پریس کلب سے محمدی چوک ڈگری تک احتجاجی مظاہرہ ـ مظاہرے کی قیادت سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع میرپورخاص کے ضلعی صدر میر یونس تالپور، محبوب علی دل،  منصور جروار،   پرویز نوحانی،  ٹھارو نوحانی ، مانو مل اور دیگر کررہے تھے ـ ریلی محمدی چوک پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرے سے رہنماؤں نے.تقریر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایس ٹی پی رہنما الطاف جسکانی جنہیں ٹنڈوالہیار میں قتل کردیا تھا انکے قتل کے مقدمے کی پیشی کے موقع پر ٹنڈوالہیار میں ایس ٹی پی رہنما الطاف جسکانی پر حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے اسد جسکانی پر حملے کا مقدمہ داخل نہیں کیاجارہا جو کہ ناانصافی اور زیادتی ہے.  اس واقعے کو لسانی رنگ دے کر اسد جسکانی پر حملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار میں گرفتار ایس ٹی پی کارکنان کوفوری رہا کیا جائے اور الطاف جسکانی جو کہ زخمی ہے اسکا علاج کروایا جائے ـ اس موقع پر رہنماؤں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،  وزیر اعظم پاکستن،  وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسد جسکانی کے خلاف جو مقدمات دائر کیے گئے ہیں فوری ختم کیے جائیں اسد جسکانی کا مکمل علاج کروایا جائے اور ہمارے کارکنان پر جو بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا انکو فوری رہا کیا جائے ـ  ریلی کے دوران کارکنان اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی ـ
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق /  27 ویں سالانہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم سرگودھا تقریب تکمیل بخاری شریف دستار فضیلت حفاظ و قراء کرام منعقد ہوئی  جس میں 45 طالب علموں نے حفظ قرآن کریم تعلیم مکمل ہوئے اس موقع پر طالب علموں کے والدین سیاسی و سماجی شخصیات جماعت اسلامی سرگودھا کی اعلی قیادت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں طالب علموں کی دستار بندی بھی کی گئی تھی مولانا شفیق الرحمن دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب بھی کیا کیمرہ مین محمد حارث  کے ساتھ سینئر جنرل لسٹ ایم احسان  الحق شاہینوں کا شہر سرگودھا

 چوہدری رب نواز بوسال ( جرنلسٹ ) کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات۔ چوہدری رب نواز بوسال ( جرنلسٹ ) سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے انشاءاللہ مہنگائی پر جلد قابو پا لینگے ۔

اپوزیشن جماعتیں چوں  چوں کا مربع ہیں


اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے کی تاڑ میں ہیں کہ آنکھ جھپکے اور دوسرا فائدہ حاصل کرلے، 

اس بات کی فکر ہے کہ یہ ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ لیں، 

اپوزیشن کا پارلیمان میں نکتہ نظر الگ اور باہر الگ ہوتا ہے، 

ان کے پاس لیڈر شپ نہیں ہے، ن لیگ کے اندر بھی شدید لڑائی ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، 

اپوزیشن پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکی ہے اور نہ کر پائے گی، چوہدری فواد حسین

چوہدری شجاعت کا احترام کرتے ہیں، 


اگر کسی کا خیال ہے کہ ہم احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو ہمارا ووٹر اس بات کی اجازت نہیں دیتا،

راوی منصوبہ ہائوسنگ سوسائٹی نہیں، پورا شہر بن رہا ہے،

No comments:

Post a Comment