ہیلاں کی ہر دلعزیز شخصیت شیخ غلام مرتضیٰ ایریا مینجر اسٹیٹ لائف عوام کی خدمت میں پیش پیش
اسٹیٹ لائف گجرات زون کے ایریا مینجر شیخ غلام مرتضیٰ نے میانہ چک کے رہائشی مولوی محمد عرفان کا ڈیتھ کلیم کا چیک 769000ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا کچھ عرصہ قبل مولوی عرفان ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ان کا سنگل کلیم اسٹیٹ لائف نے ادا کرنا چاہا مگر شیخ غلام مرتضیٰ ایریا مینجر اور شفقت محمود نے وہ چیک وصول کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کا حادثے کی وجہ سے ڈبل کلیم کا چیک بنتا تھا اور اسٹیٹ لائف ڈیتھ کلیم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی کہ وہ انکوائری کا حکم دیں اور مکمل طور پر تحقیق کریں کیونکہ ہمارے کلائنٹ کی حادثہ میں ڈیتھ ہوئی ہے اور اس کا ڈبل کلیم بنتا ہے لہٰذا ہمیں ڈبل کلیم کی ادائیگی کی جائے تب جا کر اسٹیٹ لائف گجرات زون کے انکوائری آفیسر نے مکمل طور پر تحقیق کی اور ڈبل کلیم منظور ہو گیا آج شیخ غلام مرتضیٰ ایریا مینجر اسٹیٹ لائف گجرات زون نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم محمد عرفان کو واپس تو نہیں لا سکتے مگر اس کے خاندان کو معاشی سہارا فراہم کر کے دل کو سکون محسوس کر رہا ہوں اور میں ہمیشہ ایسے معاملات میں عوامی خدمت میں خود کو پیش کر کے خوشی محسوس کرتا ہوں اس موقع پر اسٹیٹ لائف کے مینجران جن میں تنویر احمد عدنان بیگ ثاقب شاہ شفقت محمود حاجی محمد یونس چوہدری غلام عباس,چوہدری اورنگزیب سمیت علاقے کے معززین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور اس خاندان کا اسٹیٹ لائف کے ایریا مینجر شیخ غلام مرتضیٰ کو سہارا بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سے شورکوٹ سئنیر صحافی جناب ڈاکٹرادریس تحصیل پریس کلب شورکوٹ کے سال 2022 کیلئے وائس چیئرمین منتخب ، عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار_ واضح رہے کہ جناب ڈاکٹر ادریس ضلع جھنگ کے نامور سئنیر صحافی ہیں۔ اللہ تعالی نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ موصوف دعا نیوز کے سی ای او کی حیثیت سے ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ کی محنت شاقہ کی وجہ سے اس ادارے کو عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل ہے۔ جناب ڈاکٹر ادریس صاحب کی شخصیت نہایت مخلص ، بے لوث ، ہردلعزیز ، ملنسار ، ہنس مکھ اور ان جیسے دیگر اوصاف حمیدہ سے مزین ہے۔ آپ کی عظیم شخصیت نہ صرف صحافتی حلقوں میں مقبول ہے بلکہ عوامی سماجی حلقوں میں بھی آپ نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے جناب ڈاکٹر ادریس صاحب کو تحصیل پریس کلب شورکوٹ کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی گئ ہے اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا ہے۔ انشاءاللہ موصوف اپنے قلمکار طبقہ کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں گے۔خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کا سالانہ الیکشن مرجان مارکی جھال روڈ میں منعقد ساہیوال شیر دل گروپ کے امیدواروں میں چوہدری رضوان اعظم کمبوہ امید وار برائے صدر۔ریاض احمد خان امید وار برائے نائب صدر۔مہر علی عمران صادق امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری۔میاں حبیب اللہ وٹو امیدوار برائے جنرل سیکرٹری۔شاہد اقبال جٹ امیدوار برائے سرپرست اعلی۔عقیل اسلم خان امیدوار برائے انفارمیشن سیکرٹری۔محمد محسن بٹ امیدوار وار برائے فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی۔مون شاہ۔قیصر شاہ۔مٹھو شاہ۔رانا عظیم۔چوہدری نعمان۔محسن رحمانی۔علی شاہ۔حسنین۔سجاد شاہ۔جہانزیب کی جانب سے شیر دل گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان۔اس موقع پر مون شاہ اور صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی کا کہنا تھا کے شیر دل گروپ ہی ساہیوال اور کار اینڈ موٹرز ایسوسی ایشن کی شان اور انشاللہ شیر دل گروپ ہی کامیابی سے ہم کنار ہو گا
ساہیوال کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل جاری
خبر شامل کرتے ہیں وہاڑی سے شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق
وہاڑی لڈن بستی سیال موضع شادا بلوچ کا رہائشی محمد اجمل ولد نذر حسین قوم سیال جوکہ منشیات کا کام کرتاتھا،اہلیان علاقہ کے سامنے محمد اجمل سیال نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پورے ہوش و ہواس میں آئندہ کیلئے منشیات فروشی کےغلیظ کام سےتوبہ کرتا ہوں،اور میرا کسی منشیات فروش کے ساتھ آج سے کوئی تعلق نہیں،اور اپنے قول و فعل پر اتروں گا اہل علاقہ نے ان کو مبارکباد پیش کی
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین
ریاض اصغر چوہدری سابق ناظم ڈسٹرکٹ منڈی بہاولدین کا دورہ ملکوال ۔ مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں ۔ مرکزی قیادت کے حکم پہ ضلع چئیرمین کے الیکشن کے لئے بھر پور انداز کے ساتھ میدان میں اتریں گے سابق ضلع ناظم ریاض اصغر چوہدری نے پریس کلب ملکوال میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا۔
حکومتی اتحاد کے پیش نظر پارٹی قیادت کے فیصلہ کے منتظر ہیں قیادت کے احکامات پہ ضلع مئیر کے الیکشن کے لئے دوستوں کے ہمراہ بھر پور انداز میں میدان میں اتریں گے اور ضلع منڈی بہاوالدین کی تعمیرو ترقی کے لئے سابقہ ضلع ناظم کے دور کی طرح نمایاں مثالی کردار ادا کریں گے ہم نے اس سے قبل بھی ضلع بھر میں تاریخی کام انجام دئیے جن مں ڈسٹرکٹ کمپلیکس۔ جناح پبلک سکول۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال۔حسیب ریاض چوہدری کے بلندی درجات ار نام سے منسوب جناح پبلک سکول کے ملحقہ خوبصورت مسجد۔سی این جی اسٹیشوں کا قیام ۔ضلع کی تینوں تحصیلوں کے لئے موٹر وے سے علیحدہ علیحدہ سیال انٹر چینج سالم انٹر چینج انٹر چینج بھیرہ انٹر چینج گرلز و بوائیز ڈگری کالجز ۔ رنسیکے تا بھرہ انٹر چینج پھالیہ تا سیال انٹر چینج منڈی بہاوالدین تا سالم انٹر چینج پختہ سڑکیں دریائے چناب کنارے بند سے لے کر ضلع بھر مئں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری ہی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے مرہون منت ہے ہم نے وعدے نے کام کیا آئیندہ منصوبوں میں میڈیکل کالج سے لے کر یونیورسٹی کے قیام تک ضلع بھر کے شہروں دیہاتوں میں پائیدار سیوریج سسٹم کو متعارف کروائیں گے انہوں نے حالیہ الیکشن بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس لیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کا نیچے سے لے کر اوپر تک ساٹھ امیدواروں کا اپنا اپنا پینل ہو گا جس میں کسان۔ یوتھ۔اقلیت۔ خواتین ۔اور تینوں تحصیلوں کے ممبران شامل ہو نگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ ہمارا پینل بھاری منڈیٹ لے کر ضلع کی خدمت کے لئے برسر میداں ہو گا اور ہم ضلع بھر میں تعمیرو ترقی کے مثالی کاموں سے تارخ رقم کریں گے ہمارا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نےاپنے دور میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اور صاف شفاف سیاست کو عبادت سمجھ کے عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں ہمارے ملک میں لوگ سیاست کو پیسے کے حصول کی خاطر جوائن کرتے ہیں مگر ہمارا خاندان 1921سے سیاست کے میدان یں ثابت قدم ہے اور ہمارے خاندان پہ ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہ ہے سو سالہ سیاسی تاریخ میں اب ہمارے خاندان سے چوتھی نسل سے سیاسی نمائیندگی کا سلسلہ جاری ہے اور ہم عوام کی خدمت اقتدار ہو یا نہ ہو جاری رکھیں گے
سردیوں میں سندھ کے مختلف شہروں میں مہمان سائبیرین پرندے آ کر اپنا بسیرا کرتے ہیں، حیدرآباد کی پھلیلی نہر بھی ان پرندوں کا مسکن ہے اور یہ مقام شہریوں کے لیے ایک صدقہ جاریہ کا سبب بھی بن رہا ہے
حیدرآباد سے مانی پٹھان کی رپورٹ کے مطابق
سائبیریا سمیت دیگر سرد ترین ملکوں سے پرندے خوراک کی قلت کے باعث دیگر ممالک کا رُخ کرتے ہیں جن میں پاکستان بھی سرِ فہرست ہے اور اس وقت پاکستان کے صوبہ سندھ کی مختلف نہریں ان سائبیرین پرندوں کا مسکن بنی ہوئی ہیں۔ حیدرآباد کے لیاقت کالونی سے گزرنے والی پھلیلی نہر پر بھی اس وقت ان مہمان پرندوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ حیدرآباد کے شہریوں کے لیے صدقہ جاریہ کرنے کا ایک نیا موقع بھی ساتھ لائی ہے۔ پھلیلی نہر میں شہر بھر سے لوگ آ کر ان پرندوں کو خوراک ڈال رہے ہیں ۔ ان پرندوں کی پسندیدہ خوراک اس وقت ڈبل روٹی ہے جو کہ پرندوں اپنی چونچ سے پکڑ کر پانی میں ڈبو کر کھاتے ہیں۔ اس وقت پھلیلی نہر کے قریب ڈبل روٹی فروخت کرنے والا ایک بزرگ شخص موجود ہے جو کہ اس سے اپنی روزی بھی کمارہا ہے اور شہریوں کو صدقہ جاریہ کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے
خبر شامل کرتے ہیں جڑانوالہ سے جہاں میاں مہران اکبر کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈالنے کو حکومت تیار مزید جانتے ہیں میاں مہران سے جی
No comments:
Post a Comment