منڈی بہائوالدین: ملک وال کے نجی کالج کے زیراہتمام کلچرل فیسٹیول اور سپورٹس گالا کا انعقاد، طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت، صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلوز پیش کئے...
منڈی بہائوالدین میں پنجاب گروپ آف کالجز ملک وال کے زیراہتمام کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے روایتی لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا، شرکاء نے گھڑڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کلچرل فیسٹیول کا مقصد تمام صوبوں کی ثقافت و روایات سے آگاہی اور قومی یکجہتی کا فروغ ہے۔ تین روزہ سپورٹس فیسٹیول میں آج کرکٹ کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں بلوچستان ٹائیگرز کی ٹیم نے فائنل میچ میں فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ طلباء نے گفتگو کے دوران کہا کہ تعلیم اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ازحد ضروری ہیں۔ بعدازاں کالج کے ڈائریکٹرز و پرنسپل صاحبان کا کہنا تھا کہ ادارہ ہذا ہمیشہ طلباء و طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہے اور انہیں عملی زندگی میں کامیاب شہری بنانے کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خاص توجہ دیتا ہے۔ آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے...
رپورٹ بیورو چیف عبدالقیوم جروار
او سی
نوکوٹ پولیس نے اغوا اور جنسی زیادتی اور پولیس حملے کے 31 ملزمان کو ڈگری عدالت میں پیش کردیا.
وی او
نوکوٹ پولیس نے اغوا زیادتی اور پولیس حملے کے 31 ملزمان کو ڈگری کی عدالت میں پیش کیا.سول جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو ڈگری نے 22ملزمان کو چار دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا. نوکوٹ کیس میں پولیس نے مزید دو ملزمان ملک محمد نظر کو ڈگری عدالت میں پیش کیا. سول جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو ڈگری نے 9 ملزمان کو جیل کسٹیڈی کے حوالے کردیا.سول جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو ڈگری 31 ملزمان میں سے 22ملزمان کو چار دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے اور 9 ملزمان کو جیل کسٹڈی حوالے کیا گیا..
پاہڑیانوالی: پاکستان مسلم لیگ ن، حلقہ پی پی 66 کے رہنما حاجی منور حسین تارڑ نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کو اس لئے خیر باد کہا کہ وہ حکومت میں ہق کر بھی عام شہری کو معاشی حقوقِ دینے میں بری طرح سے ناکام رہی
پاہڑیانوالی میں مسلم لیگ ن کے راہنماوں چوہدری محمد یوسف وڑائچ، قمر عباس وڑائچ اور سید حسنین رضا شیرازی کے ہمراہ پاہڑیانوالی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر عہے تھے انکا کہنا تھا کہ مہنگائ ،لاقانونیت ،امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور میڈیا پر جبروتشدد میں ملوث حکومتی پالیسیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر مزدور،کسان،تنخواہ دار اور سفید پوش طبقات کا گلا گھونٹ دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے حاجی منور حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میری رفاقت دس سال رہی لیکن حکومت میں آنے کے بعد انتہائی مایوس کن کارکردگی اور غریب عوام کی زندگی اجیرن کرنے پر پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے میری طرح کئی دیگر اہم لوگ بھی عنقریب پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے۔
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین
شکرگڑھ دوشیزہ قتل کیس کا ڈراپ سین ۔
او۔سی۔
دو ماہ قبل قتل ہونے والی دوشیزہ اقصیٰ بی بی کا ڈراپ سین ہوگیا۔منگیتر ہی قاتل نکلا۔ اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کیا ہے کوئی ندامت نہیں پولیس نے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر کے پابند سلاسل کر دیا۔۔شکرگڑھ سے رپورٹ کر رہے ہیں شہزاد حسین
وی۔او۔
دو ماہ قبل شکرگڑھ کے تھانہ شاہ غریب کی حدود گاؤں طالب پور میں اندو ہناک واقع پیش آیا جس میں غریب بھٹہ مزدورمحمد ریاض کی بیس سالہ بیٹی اقصیٰ کو اغواء کے بعد قتل کر کے کھیتوں میں پھینک دیاجس کی ایف آئی آر تھانہ شاہ غریب میں درج کر لی گئی یہ بلائنڈ مرڈر پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج بنا ہوا تھا ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں مقامی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کی مدد سے دانش علی جو کہ مقتولہ کا چچا زاد کزن اور منگیتر بھی تھا کو سود گجراں سے ٹریس کر کے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کر کے حوالات جوڈیشل بجھوا دیا ملزم اتنا شاطر تھا کہ قتل کے کرنے کے بعد تلاش کرتا رہا اور تھانے ایف آئی آر کے لیے بھی پہنچ گیا ۔ملزم کے مطابق وہ مقتولہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اس کو اس کے کردار پر شک تھا ۔۔۔۔ساٹ ملزم۔۔۔
والد کے مطابق ملزم اس کو اغواء کر کے حرام کاری کی نیت سے لے گیا اور ویرانے میں قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ سے اپیل کر دی۔۔۔ساٹ والد۔
ڈی ایس پی ساٹ اٹیچڈ
خبر شامل کرتے ہیں لودھراں سے عبیدالرحمن کی اس رپورٹ میں
جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فائرنگ مقابلے میں ضلعی پولیس لودھراں تین گیٹکریز میں پہلے نمبر پر گزٹڈ رینک ایس ایم جی مقابلے میں ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر کی پہلی پوزیشن ایم پی فائیو فائرنگ مقابلے میں سب انسپکٹر شیخ سلیم کا پہلا نمبر۔جی تھری فائرنگ مقابلے میں ہیڈ کانسٹبیل راشد حفیظ کی پہلی پوزیشن رہی مقابلوں میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ظفر اقبال سمیت تمام آرپی اووز اور ڈی پی اووز نے حصہ لیا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کپیٹن ریٹائر ظفر اقبال نے ڈی پی او عبدالرؤف بابر کو میڈل پہنایا سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹبل کو بھی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے میڈل پہنائے، انعامات دیے۔ ڈی پی او لودھراں عبدالروف بابر کا کہنا تھا کہ فائرنگ مقابلے کی تینوں کیٹگریز میں لودھراں کی پہلی پوزیشن اعزاز ہے انعامات سے حوصلے بلند، کارروائی میں بہتری آئے گی
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے نمائندہ یاسر محمود کی رپورٹ کے مطابق،
دوسرے شہروں کی طرح ساہیوال میں بھی حضرت علی علیہ السلام کے جشِ ظہور پربھی انجمن فروشاں ایسوسی ایشن کے زیِراہتمام شاندار پُرجوش تقریب میں کیک کاٹنے کا انعقادہوا
وضاحت کے بتاتے چلیں کہ کہ صدر چوک میں انجمن فروٹ فروشاں ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام شیرِخداحضرت علی ؑ کے یومِ ولادت پرعقیدت مندانہ طور پر ایک پُرجوش تقریب کا انعقاد ہواجس میں تنظیم کی طرف سے کیک کاٹا گیا اس پُرنور تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی سیاسی رہنما چوہدری شفقت جاویدنے شرکت کی مہمانانِ گرامی پیپلزپارٹی کے سٹی صدرایڈووکیٹ شیخ یاسر روُف ۔چیئرمین انجمن فروٹ منڈی چوہدری سرور جتالہ۔چیئرمین شیخ محمد عثمان۔چیئرمین پازیٹو گروپ تاجران ملک احسان۔چیئرمین عوامی گروپ رانا مدثر۔جنرل سیکرٹری صدر بازار رانا فاروق۔سٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی راحیل اکرم۔رہنما سلیم بھٹی۔سیاسی رہنما ملک معظم۔پومی بھائی۔رہنما پی پی رانامحمدشریف۔افی شاہ راناوسیم اور سیداسدعباس شاہ تھے اس پُرجوش تقریب میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی تمام شُرکاء نےشاندارتقریب کروانےپرانجمن کے سرپرپرست اعلٰی نورحسن بھٹی۔صدر اکرم عباسی شیخ طاہرحمید ۔عدنان ٹیپو۔جاوید رحمانی۔ ملک دلبر۔اعجازججی اور پوری انجمن کومبارکباددی تقریب کے،
حیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسر نوراحمد سومرو نے ٹیلی فونک ای کچھری کے ذریعے حیسکو ریجن کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سنیں اور انہیں بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے
حیدرآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق
حیسکو چیف نور احمد سومرو کی قیادت میں منعقد کی گئی کُھلی کچہری میں ٹوٹل23 شکایات موصول ہوئیں
جن میں سے 18 شکایات موقعے پر حل کردی گئیں جبکہ باقی 5 شکایات کو فوری حل کرنے کے لیئے۔متعلقہ آفس کے ایس۔ای۔اور ایکسئین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جلد سے جلد ان شکایات کو بھی حل کیا جائے۔ اس موقعے پر حیسکو چیف نور احمد سومرو کا کہنا تھا کہ اومی کرون کرونا کی وجہ سے وی ٹیلی فونک کھلی کچھری کرکے عوام کی بجلی کے متعلق شکایات کو سننے کے ساتھ ان شکایت کو فوری حل بھی کررہے ہیں۔حیسکو چیف نے کہا کہ انکا اصول ہے کہ سب سے پہلے عوام اس کے بعد کام اور حیسکو کا ھر ملازم حیسکو کا رکھ والا ہے۔اس لیئے ہم سب مل کر اس کا تحفظ بھی کرینگے اور اس کی نیک نامی کے لیئے بھی مل کر کام کرینگے۔اس موقعے پر چیف انجینیرز فاروق رشید۔ سرفراز احمد۔ عبدالرحیم سومرو۔مینیجر کمرشل۔زکی مختار۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل امبر شاہ۔۔محمد علی، ڈپٹی مینیجر کمپیوٹر ۔محمود احمد۔پی ایس او عرفان کریم شیخ۔اور ترجمان حیسکو محمد صادق کبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات۔
ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی بھی شرکت۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ۔
وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
No comments:
Post a Comment