Breaking news.7.2.2022

ڈگری () ڈگری کے رہائشی عطاء الرحمن اور زمیندار عبدالرشید قائم خانی کا صحافیوں کے سامنے احتجاج ان کا کہنا تھا کہ گلیوں میں جو کاھٹی کی جا رہی ہے اس سے عوام کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے جبکہ یہ کاھٹی  کسی کام کی نہیں ہے کیونکہ آنے والے مراحل میں جب بارش حد سے بڑھ جاتی ہے تو نالیاں بالکل چوک ہو جاتی ہے اور بارشوں کا پانی جو لوگوں کے گھروں کے اندر آ جاتا ہے اور کھڑے گندےپانی کے وجہ سے شہر کے اندر مختلف قسم کی بیماری ملیریا اور مچھر بڑھ جاتے ہیں اس گندگی کی وجہ سے چھوٹے بچے اور بڑوں میں بھی بیماریاں بڑھ جاتی ہے،مزید ان کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر 12 13 14 میں مکمل طریقے سے صفائی کی جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا کیا جائے ،انہوں نے اعلیٰ حکام اسسٹنٹ کمشنر ڈگری ، ڈی سی او میرپورخاص اور اعلی حکام سے گزارش کی ہے کہ اس معاملے کا جلد سے جلد نوٹس لیا جائے،نہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے سی ون نیوز کے بیورو چیف راھب علی رند سے  
حکومت سندھ کے تعاون سے ڈہرکی مالک انسٹیٹیوٹ ڈہرکی میں مفت ہنری تعلیم دینے کے لیے کلاسز کا آغاز آفر لیٹر تقسیم کیے گٸے ہنری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاٸیگا تفصلات کے مطابق حکومت سندھ کا بیروزگارطلبہ اور طالبات کے لیے مفت ہنری کورسز کرانے کا آغاز ڈہرکی کے مالک انسٹیٹیوٹ آف آٸی ٹی اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ ریسورس ڈولپمنٹ بورڈ کے تحت حکومت سندھ کے تعاون سے  کلاسز کا آغار کر دیا گیا جس میں مختلف کورسز  کمپیوٹر اسپیشل کورس، موباٸل فون رییٸرنگ، الیکٹریشن،، کمپیوٹر اکاٶنٹنگ اور ارکی شاٸلد ھوڈ ایجوکیشن و دیگر کورسز شامل ہیں کورس کرنے والے طلبہ و طالبات کو حکومت سندھ کی جانب سے ماہنہ پانچ ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جاٸے گا اس موقعہ پر بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ ریسورس ڈولپمنٹ کے ضلعی مانیٹرنگ افسر سعید احمد سانگری اور مالک انسٹیٹیوٹ کے ڈاریکٹر فرز احمد بھنگرنے ہنری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں کورس مینوٸل اور آفر لیٹر تقسیم کیے انہوں نےکہاکہ ہم حکومت سندھ کے اس اچھے اقدام کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبا و طالبات کواس سہولت سےبھرپور فاٸدہ اٹھانا چاہیے
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رہورٹ کے مطانق 
اے ڈی پی پنجاب اتحاد کی لیڈر  میڈم ایمن الطاف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا ایک اور انوکھا کارنامہ دیکھنے کو ملا ملک پاکستان کے بے روزگار افراد کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے محکمہ واٹر مینجمنٹ کے سترہ سو ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد اب محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے اے ڈی پی کے 3700 سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا پہلے اسٹاف کو فارغ کرکے نئی سیاسی بهرتیاں کی جا رہی ہیں جو کہ عوام الناس پر انتہائی ظلم ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ان ملازمین نے 10 نومبر کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر احتجاج بھی کیا تھا مگر انکو دھوکہ دہی سے تسلی دے کر اٹھا دیا گیا تھا ملازمین کی پرائم منسٹر عمران خان اور چوہدری پرویز الہی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپور نوٹس لے  
ورنہ اپنا حق بچانے کی خاطر ایک بار پھر سڑکوں پر ہمیں آنا ہوگا

گجرات سے ہمارے نمایندہ ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق ۔
امیر جماعت اسلامی سراج کا کہنا ہے کہ ہماری 101 دھرنوں کی تحریک کا مقصد ملک کے ہر شہری کو اس کے حقوق دلوانا ہے ۔ ریاست مدینہ کے دعویدار وں کی حکومت میں کرپشن میں پاکستان 117نمبر سے 140 پر پہنچ گیا۔ عمران خان  حکومت سے باہر آکر نہیں بلکہ حکومت میں رہ کر ملک کے لیے خطرناک ہیں وہ گجرات میں مہنگائی بیروز گاری اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف کچہری چوک دھرنے سے خطاب کر رہے تھےسراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک ملک پر مافیاز کا راج ہے تب تک کوئی نظام حکومت کامیاب نہیں ہو سکے گا آج ملک کا کسان بھوکا سو رہا ہے اسے نہ بیج مل رہا ہے نہ کھاد ۔
ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے نوجوانوں کو لنگر خانوں پر لگا دیا پچاس لاکھ گھر بنانے کی بجائے پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں۔ ایک ہندو نے شراب پر پابندی کا بل پیش کرنا چاہا تو ن لیگ پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی سمیت سب نے مخالفت کی یہ تمام سیاسی جماعتیں اندر سے  ایک ہی ہیں ہم اسی لیے کہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ کیا جائے  ،پاکستان کے سٹیٹ بنک پر اب غیر ملکیوں کا قبضہ ہو چکا ہے، سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا بولے بلاول شہباز ملاقات ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہے۔ان کی لڑائی اس فیڈر کے لیے ہے جو اسٹیبلشمنٹ کبھی ایک کے منہ میں تو کبھی دوسرے کے منہ میں رکھتی ہے پی ڈی ایم کا ایجنڈا ذاتی مفادات کے لیے ہے اسی لیے جماعت اسلامی نے ان کا ساتھ نہیں دیا سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوقِ کے لیے اب قریہ قریہ شہر شہر  دھرنے ہوں گے اور آخری دھرنا اسلام آباد میں ہو گا گجرات کے احتجاجی دھرنے میں ہزاروں مرد وخواتین کارکنوں نے شرکت کی۔

خپرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہد سروہی سے شورکوٹ
گڑھ مہاراجہ میں پولیس مقابلہ،خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیاچوری، ڈکیتی معہ قتل سمیت 21 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو  شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
 فتح پور کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے چیکنگ کیلئے روکا،  فرار ہونے کی کوشش میں مشکوک افراد کی پولیس پر فائرنگ، فصل کماد میں چھپ گئے، پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ ، ترجمان پولیس ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ، 2 ڈاکو فرار سرچ آپریشن پر ایک موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ (ولد امام بخش قوم پیرائیں سکنہ میرنے والا گڑھ مہاراجہ) کے نام سے ہوئی۔ہلاک ڈاکو چشتیاں، ضلع بہاولنگر میں ہونیوالی ڈکیتی و قتل کی واردات میں بہاولنگر پولیس کو بھی مطلوب تھا۔*
 ہلاک ڈاکو نے گزشتہ دنوں شورکوٹ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ریڈ کے خلاف مزاحمت میں پولیس افیسر کو فائر کر کے زخمی بھی کیا تھا۔*
ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فرار ڈاکوؤں کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری
فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، حسن اسد علوی ڈی پی او
سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد کے کھائی روڈ پر واقع درگاہ چھٹن شاہ بخاری پہنچ کر درگاہ پر چادر چڑھائی، پیپلز پارٹی رہنما پاشا قاضی بھی ان ک ہمراہ تھے

حیدرآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق 


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد کے کھائی روڈ میں واقع درگاہ حضرت چھٹن شاہ بخاری پہنچ کر چادر چڑھائی اور اپنی صحتیابی کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے صدر پاشا قاضی اور مولا بخش چانڈیو کے صاحبزادے عمیر چانڈیو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ درگاہ پر دعا کے بعد مولا بخش چانڈیو نے پاشا قاضی کے ہمراہ پی ایس 66 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پیپلز پارٹی رہنما پاشا قاضی نے مولا بخش چانڈیو کو عپی ایس 66 کے حلقے میں پیپلز پارٹی کے وو بینک کی موجودہ صورت حال کے متعلق آگاہی دی۔ پاشا قاضی نے مولا بخش چانڈیو کو کہا کہ آنے والے الیکشن میں پی اس 66 سے پیپلز پاٹی کا جیالا جیت کر سندھ اسمبلی میں بیٹھے گا  مولا بخش چانڈیو کے دورے کے موقع پر پیپلز پاٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ  عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بلا خوف و خظر کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او تھانہ کسووال ملک ندیم انور نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے  ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر5 کس ملزمان جنید ، بلال ، مزمل،الیاس اور طارق کو گرفتار  کر کے ناجائز اسلحہ ،3 عدد پسٹل،رائفل 44بور ،1 عدد پمپ ایکشن برآمد کر لیا ملزمان  کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
 ایک اور کاروائی میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر ملزم صابر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا زین شبیر سی ون نیوز ساہیوال

پھالیہ/شٹر ڈاؤن

OC 
پھالیہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر شہر بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی گئی ۔ تاجر رہنماوں نے مطالبات کی منظوری تک تحصیل چوک میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ 

VO
 روز روز کی چوریوں اور ڈکیتیوں سے تنگ آئے ہوئے تاجروں نے پھالیہ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند  کر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی جس کے باعث شہر بھر کے بازار سنسان ہو گئے ۔ انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران بڑی تعداد میں تحصیل چوک میں جمع ہوکر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے پھالیہ پولیس کی ناقص کار کردگی کے خلاف تحصیل چوک میں دھرنا دے دیاہے ۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت تاجرا برادری کو جان و مال اور کاروبار کا تحفظ دینے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے ۔ تاجروں کے تحفظ کیلئے  مثبت لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز شو سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کے ملزم فوری گرفتار کیے جائیں۔مرکزی انجمن تاجران نے مطالبات کے پورے ہونے  تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جبکہ پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے کی صورت میں انہوں نے احتجاج کا دائرہ دوسرے شہروں تک پھیلانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ۔
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین۔
مظفر گڑھ سے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق 
سابق جنرل کونسلر یونین کونسل بیٹ میرہزار ملک بیدار فریدی کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی بمقام بیٹ ہزار ادا کر دی گئی اس موقع پر مولانا ظفرحسین ظفر فریدی , مولانا غلام محمد , مولانا محمد عارف فیضی نے خطاب کیا اور دعائے مغفرت کرائی خانزادہ سردار خرم سہیل خان لغاری ایم پی اے , سردار مجاہد خان لغاری ,  محمد اجمل خان لغاری , سردار سمیع اللہ خان لغاری , ملک حاجی حفیظ اللہ کلو , افضل لاڑ فریدی , خالدلاڑ فریدی سردار الطاف خان لغاری , سردار پپو خان لسکانی , ملک عامر سندیلہ (ایڈووکیٹ) ماجد خان , ملک جمیل پنوہاں , میاں داؤد ڈاہا ,  ملک حبیب کلو , سردار اصغر خان لغاری اسسٹنٹ کمشنر , سردار راشد ظفر ڈائریکٹر بی آئی ایس پی  , سردار حبیب اللہ خان چنگوانی , محمد اصغر , سردار مجتبی خان لغاری , ثقلین خان ایڈووکیٹ خلیل احمد لاڑ ,  بلال خان غزلانی , محمد جہانگیر , سجاد رسول بھنڈ ,  کفایت اللہ بھنڈ , ملک جلال مرکنڈ , ملک فیاض مرکنڈ  ایڈووکیٹ , فاروق احمد خان لغاری , افضل خان , شاہد سلیم , عامر سلیم خان , محمد یامین , شیخ پنو , افضل خان , فیاض خان بدوئی , چوہدری اللہ ڈتہ محسن , چوہدری عابد , سردار نعیم خان غزلانی , آفتاب اعظم خان , ذیشان سیف ٹنڈہ , راشد خان لغاری , سردار قاسم خان , جنید لیاقت لغاری , پنوخان لغاری , شاہد خان ببر , نواب عابد محمد خان , خالد خان , عباس خان , خالق خان پچار کے علاوہ لغاری گروپ کے ورکرز , سپوررٹرز , وکلاء برادری , کلوبرادری سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کیلئے  دعائے مغفرت  کی

 اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایات پر آوارہ کتوں کے خلاف ضلع کونسل جھنگ کی ٹیموں نے کاروائی شروع کردی

آوارہ کتوں کے خلاف مہم چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کی نگرانی میں کی گئی،

ٹیموں نے موضع چیلا کا دورہ بھی کیا،

موضع چیلا میں گزشتہ روز ہونے والے واقع پر کتے مار مہم کا آغاز کر دیا گیا،

ٹیم میں مہر مراتب علی مگھیانہ،میاں جعفر علی،

ملک واحد بخش کے ہمراہ ضلع کونسل کا سٹاف شامل ہیں،

ٹیموں نے علاقہ کی مساجد میں پالتو کتے باندھنے کے اعلانات بھی کروائے،،

ٹیموں نے متاثرہ بچے کے والد سے اظہار افسوس اور فاتح خوانی بھی کی،

No comments:

Post a Comment