Breaking news.1.2.2022


خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارا نمائندہ محمدزاہد سروہی سے 
شورکوٹ ۔ تھانہ شورکوٹ کے علاقہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل طاہر عباس جو نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھے انہیں ان کے گھر کینٹ روڈ ڈگری کالج شور کوٹ میں منتقل کر دیا گیا اس موقع پر شورکوٹ کے سینئیر صحافی نمائندہ روزنامه جنگ و جیو نیوز رائے ایاز اکبر اور محمدزاہدسروہی ممبر آف سرعام اے آر وائی نے ان کے گھر جاکر انکی عیادت کی ان کی تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی اور ان کی بہادری کو سراہا اوراس بہادری کا کارنامہ پر پھولوں کے ہار پہنائے
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی ماڈل کرمنل کوڑٹ کی عدالت نے ایک ملزم کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی 

گھوٹکی کی ماڈل کرمنل کورٹ نے ایک ملزم شھباز مھر پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی وازیع رہے کہ دو سال قبل ملزم شھباز مھر نے اپنی زوجہ لعل خاتون کو سیاہ کاری کا الزام لگاکر قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ خانپور مھر تھانہ پر درج کیا گیا تھا جبکہ گھوٹکی کی ماڈل کرمنل کورٹ میں ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم شھباز مھر کو عمر قید اور پانچ لاکھ روے جرمانے کی سزا سنادی جس کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔
OC 
قادر آباد سے نجی کالج کی وین سیدا موڑ کے قریب تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے بے قابو ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت تین طالبات زخمی ہوگئیں، ریسکیو 1122 ٹیم پھالیہ کا جائے حادثہ پر فوری رسپانس،

VO

 نجی کالج پھالیہ کی وین طالبات کو قادرآباد سے پھالیہ لاتے ہوئے سیدا شریف موڑ کے قریب موڑ کاٹتے بے قابو ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں وین ڈرائیور وحید حسین سمیت تین طالبات بھی شدید زخمی ہو گئیں ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی افضال خان ،مبشر شہزاد،غلام دستگیر اور امتیاز احمد پر مشتمل ٹیم نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر آپریشن کرتے ہوئے فسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو آر ایچ سی بھیکھو موڑ اور ٹی ایچ کیو اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال حسنین مارکی مڈھالی روڈ پر عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد محفل کے مہمان خصوصی  پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ نوید حسین سجادہ گدی نشین دربار عالیہ نقشبندیہ گوجرانولہ شریف سے تشریف لائے جس پر صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی۔مون شاہ.رانا عظیم۔ندیم بھٹی۔آصف شاکر۔محد یاسین۔محمد نعمان۔خالد رحمانی و دیگر سینکڑوں لوگوں نے پیر صاحب کا بھرپور استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پتیاں نچھاور کیں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نظرانہ بھی پیش کیا گیا اور پیر  صاحب کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عظیم الشان بیان بھی دیا گیا

خبر شامل کرتے ہیں خانقاہ ڈوگراں سے ہمارے سی ون نیوز ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ رپوٹر امتیاز الطاف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خانقاہ ڈوگراں کے نامور صحافی، معلم،شاعر،کالم نویس اور پیپلز پارٹی کے بانی رہنما باو عبدالرزاق مرحوم کی بارہویں برسی کے موقع پر خانقاہ ڈوگراں پریس کلب میں صدر پریس کلب سید امتیاز الطاف بخاری کی صدارت میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافیوں صابر وسیم اٹھوال، طارق محمود مغل،نیئر عباس، مہر شبیر حسین سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور بانی و سابق صدر خانقاہ ڈوگراں پریس کلب باو عبدالرزاق مرحوم کی صحافتی، سماجی،سیاسی،ادبی اور تدریسی خدمات پہ انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا مقررین نے کہا کہ باو عبدالرزاق مرحوم پیپلز پارٹی کے بانی رہنما تھے لیکن تمام عمر ان کا قلم غیر جانبدار رہا انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ پر مبنی صحافت کی بحثیت معلم ان کی قصبہ خانقاہ ڈوگراں کے لئے شاندار خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کے شاگرد آج اہم ملکی اداروں میں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اہم عہدوں پہ تعینات ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 
پہلی سر شفیق اتھلیٹکس چمپئن شپ 2022 جہانگیر بھروانہ اتھلیٹکس کلب نے اپنے نام کرلی  
پہلی سر شفیق اتھلیٹکس چمپئن شپ 2022 ماہر اسٹیڈیم جھنگ میں کھیلی گئی اوپنگ سرمی ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے کی حاجی عمر خان پٹھان ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس نے ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر 
نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شایان علی جاوا نے کھلاڑیوں میں میڈل و سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے
سٹیج سیکٹری کے فرائض پروفیسرجہانگیربھروانہ پنجاب کالج اورسیداحمد رضا شاہ نے سر انجام دیے
آفیشل کے فرائض غفار گجر,  پروفیسر نور خان بلوچ ؛جمیل شفیق,خالد جٹ,دلپزیرشاہ,اویس بلوچ,حنیف جٹیانہ,رحمت,عدنان جہانگیر,ذیشان جہانگیر,امین صاحب,مصور اور اللہ دتہ نے دیے 
 پہلی پوزیشن جہانگیر اتھلیٹکس کلب موضع اٹھو نے 148پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام 
کی
 دوسری پوزیشن الناصر اتھلیٹکس کلب کوٹ لکھنانہ نے 116پوائنٹس 
کے ساتھ اپنے نام کی
 تیسری پوزیشن نول اتھلیٹکس کلب پکے والا نے 40پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کی
ابوبکرصدیق رضی اللّه عنہ کی سیرت قیامت تک مشعل راہ ہے،مقررین 
مسلم حکمران سید نا صد یق اکبر رضی اللّه عنہ کے دور ہ حکمرانی سے سبق حا صل کر یں،ریلی سے خطاب 
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)آج بروز جمعتہ المبارک 28.01.2022 بعد از نماز جمعہ سٹی شیخوپورہ میں صحابی رسول غار یار خلیفہ اول  جناب سیدنا ابو بکرصدیق اکبر رضی اللّه عنہ کی شان اقدس یوم وفات 22 جمادی الثانی پر ریلی کا انعقاد کیا گیا  یہ ریلی لاثانی ویلفٸیر فاٶنڈیشن جس کے چٸیرمین صوفی اکمل امام الفقرا۶ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکارؒ ہیں ریلی گوجرانوالہ روڑ سے لاہور روڑ اور وہاں سے ہوتی ہوئی سرگودھا روڑ اور پھر حافظ آباد روڑ پر احتتام پزیر ہوئی جس میں کثیر تعداد میں پیر بھائیوں   عقیدتمند ں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پلے کادڈ اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر دوردو اسلام۔صوفیا کرام صحابہ کرام اور سلسلہ عالیہ لاثانیہ چادریہ نقشبندی عظیم پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی المروف لاثانی سرکار اور صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی کی تصویریں بھی شامل تھی۔۔محمد مدثر حسین نقشبندی۔انجنیئر آصف رضا نقشبندی حافظ عمران نقشبندی حکیم  نعیم اصغر نوشاہی بابر احمد نقشبندی شاہد احمد نقشبندی کاشف احمد نقشبدی و دیگر شریک تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ابوبکرصدیق کی سیرت قیامت تک مشعل راہ ہے،مسلم حکمران سید نا صد یق اکبر کے دور ہ حکمرانی سے سبق حا صل کر یں خلیفہ بلافصل حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللّه عنہ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے قیامت تک مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی پوری دنیا میں دین اسلام کا پرچم بلند کیا جاسکتا ہے، اللہ کے راستے میں ما ل خر چ کرنا سیدنا صد یق اکبر رضی اللّه عنہ کے بہتر ین او صا ف میں سے ہے،حضرت سید نا صد یق اکبر ر ضی اللہ عنہ محبت ر سو ل اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں اپنی مثا ل آ پ ہیں وہ بیت الما ل سے معمولی و ظیفہ لیتے تھے جو ایک عام مزدور کی آمدن سے بھی کم تھا، مسلم حکمران سید نا صد یق اکبر کے دور ہ حکمرانی سے سبق حا صل کر یں تو آ ج بھی دنیا میں مسلمان اپنی کھو ئی ہو ئی عز ت او ر وقار کودو بارہ حا صل کر سکتے ہیں.منجانب نشرواشاعت ٹیم سٹی شیخوپورہ
اور اب رخ کریں گے ضلع مظفر گڑھ کا جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان 

ڈی پی او مظفر گڑھ فراز احمد کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کاشف اصغر نے ایس آئی حمزہ غفور و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ 7 ماہ قبل موضع گندی کھاکھی کی رہائشی 12 سالہ مغوی لڑکی زنیرہ بی بی کو سیالکوٹ سے تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا والدین میں خوشی کی لہر ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات , تاجر برادری , وکلاء برادری کی طرف سے محکمہ پولیس کو بھرپور خراج تحسین پھولوں کے ہار پہنائے ایس ایچ او نے علاقہ معززین ملک ریاض کھاکھی (ایڈووکیٹ) , ملک نیاز کھاکھی , ملک شعیب کھاکھی و دیگر علاقہ معزیزین کی موجودگی میں مغوی لڑکی کو والدین کے حوالہ کیا جس پر علاقہ کے لوگوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کاشف اصغر کے اس بہت اچھے اقدام کو سراہا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس اغوا معاملہ میں محکمہ پولیس نے اپنے تمام تر وسائل صرف کرکے مغویہ برآمد کی ہے انہوں نے کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں کوئی بھی مجرم ہوگا حوالات میں بند اور انصاف کے کٹہرے میں ہوگا

 ڈگری


ڈگری کا مرکزی قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا،  مستقل ملازم نہ ہونے سے قبرستان میں گندگی کے ڈیرے



 ڈگری شہر میں واقع مرکزی قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا ـ مرکزی قبرستان کے دو داخلی دروازے ہیں ایک ڈروازہ ڈگری پریس کلب روڈ کی طرف جبکہ دوسرا دروازہ ٹنڈوباگو روڈ کہ طرف کھلتا ہے ـ دونوں دروازہ خراب اور کھنڈر ہوچکے ہیں اس لیے بند نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی کوئی مستقل ملازم تعینات ہے جس کی وجہ سے آوارہ جانور مرکزی قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مستقل ڈیرے لگائے ہوئے ہیں ملازم نہ.ہونے سے صفائی کا کوئی نظام نہیں جس سے قبرستان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی.لگے ہوئے ہیں ـ قبرستان میں نشے کے عادی افراد یہاں نشے کے لیے بھی آتے ہیں شہری و سماجی رہنماؤں نے ڈگری کے مرکزی قبرستان کے لیے مستقل ملازم کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قبرستان کی.صفائی اور دیکھ بال کا مستقل حل نکل سکے ـ

No comments:

Post a Comment