Breaking news.26.1.2022

فتح پور //شہر میں اندھیر نگری چوپٹ راج  اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز حسین کھاد ڈیلر  کی چشم پوشی کرنے لگا  کھاد مافیا سرگرم ہوگیا  مافیا دھڑلے سے بلیک مارکیٹنگ کر رہا ہے۔  تمام حالات واقعات کا  اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز حسین  اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثمینہ افضل کو علم ہونے کے باوجود  خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں  کاشتکار کی میڈیا سے گفتگو  ۔

 فتح پور  کھاد ڈیلر یوریا  کھاد بلیک میں 2470روپے کا فروخت کرنے لگے  ایک کسان نے محکمہ زراعت کے آفیسر  اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز حسین کو بار بار کال کی اور کہا  ہم کو دکاندار  بلیک میں کھاد دے رہے ہیں  لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز حسین، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ثمینہ افضل نے کوئی نوٹس نہ لیا اور وہاں پر موجود کسانوں کا  کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہباز حسین کو  ہم تین گھنٹے سے کال کر رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ کل ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھاد کے نرخوں کے حوالے سے اجلاس ہوا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفاق سیال کی جانب سے تمام ڈیلرز کو ہدایات  جاری کی گئی تھی کھاد کو سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے لیکن کچھ بھی نہ ہوا کسانوں کا ڈپٹی کمشنر لیہ شہباز حسین سے فوری نوٹس لینے کا  مطالبہ
*رپورٹ۔زوہیب خالد ڈسٹرکٹ رپورٹر سی ون نیوز لیہ*
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اسوسیشن ساہیوال کے تمام تنظیمیں ممبران کی  صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال چوہدری عمران نبی میلو اور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عابد حسین کھوکھر سے خصوصی ملاقات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر اور نائب صدر نے فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر میاں ندیم رحمانی اور تمام تنظیمیں عمران کا بھرپور استقبال کیا اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال کی جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر کو پھولوں کے گلدستےدیے گئے اور ہار پہنائے گئے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران نبی میلو گجر اور نائب صدر ملک عابد حسین کھوکھر نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کروائی آئیے آپ کو براہ راست لیے چلتے ہیں ساہیوال جہاں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال چوہدری عمران بی میلو گجر اور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال ملک عابد حسین کھوکھر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
رانا مبشر کی دعوت پر ہیگروالا کی مختلف برادریوں کی کارنر میٹنگ، دھدرا برادری، راجپوت برادری، آرائیں برادری، سپرا برادری، ملک برادری، کھوکھر برادری، اور مسلم شیخ برادری کی طرف سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان، رانا مبشر نے کہا انشاء اللّہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے گاؤں کی محرومیوں کا ازالہ کر ایک مثالی گاؤں بناؤں گا۔

VO
بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ھیگر والہ گاؤں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا مبشر اقبال نے ھیگر والہ کی مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی کارنر میٹنگ کی دعوت دی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نامزد امیدوار برائے۔      رانا مبشر اقبال نے گاؤں کی محرومیوں کے ازالے کے عزم کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ھیگر والہ کی عوام نے اپنے گاؤں کی تقدیر بدلنے کے لیے میرا ساتھ دیا تو انشاء اللّہ ایک آئیڈیل معاشرے کے قیام کے لیے بنیادی سہولیات آپ لوگوں کی دہلیزِ پر پہنچاؤں گا، انہوں کا کہنا تھا  اس کارنر میٹنگ میں سرد موسم کے باوجود یہاں پر شرکت کرنے والی، دھدرا برادری، راجپوت برادری، سپرا برادری، آرائیں برادری، کھوکھر برادری، ملک برادری اور مسلم شیخ برادری نے اس میٹنگ میں  شرکت کر کے بھرپور پور حمایت سے میرے عوامی جذبہ خدمت کو تقویت بخشی ہے میں انشاء اللّہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے گاؤں کی خدمت سے آپ کا قرض اتاروں گا، رانا مبشر کا کہنا تھا کہ
 میرا سیاسی میدان میں آنے کا مقصد اہلیان. ہیگروالا کی خدمت ہے مجھے اپنے گاؤں کی محرومیوں کا ادراک ہے کہ میں اپنے گاؤں کو ایک مثالی گاؤں بنانا چاہتا ہوں جس میں مجھے آپ گاؤں والوں کا ساتھ چاہیے  تمام برادریوں نے یہاں آکر ثابت کر دیا ہے کہ اہلیان ہیگروالا نے اپنے حق میں فیصلہ کرلیا ہے اور انشاء اللّہ رانا مبشر آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال فروٹ اور چھابڑی لگانے والے ساہیوال اور ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ
تفصیلات کے مطابق ساہیوال  فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے تمام تنظیمی ممبران کی ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ سے خصوصی ملاقات۔ملاقات  کے دوران ۔سرپرست اعلی شیخ رشید احمد ثاقب۔بانی محتمم چوہدری ندیم چاچو۔صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی۔چیرمین اشرف بہار۔جنرل سیکرٹری محسن غازی و دیگر تنظیمی ممبران نے ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ کو ساہیوال بھر میں امن و امان قائم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے بھی دیے اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ کا کہنا تھا کے ساہیوال میں محنت مزدوری کرنے والے ریڑھی اور چھابڑی والوں کے ساتھ ہرگز زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال جرائم پیشہ عناصر  اور بھتہ خور مافیا کی نشاندہی کروانے میں پنجاب پولیس کی مدد کریں اور مزدوروں کے حقوق کی خاطر اپنا کام جاری رکھیں

 اور اب رخ کرتے ہیں مظفر گڑھ کا ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق:



  مظفر گڑھ چوک گودر بائی پاس کے نزدیک  ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم۔ کیری ڈبہ میں سوار دو افراد شدید زخمی جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک۔ ریسکیو 1122 مظفر گڑھ کی ٹیم کا بروقت رسپانس فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سمیت دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Breaking news 25.1.2022


اور اب آپ کو تفریحی کے میدان میں لطف اندوز کرتے ہیں 

ناظرین ضلع مظفر گڑھ کی پہچان سرائیکی زبان میٹھاس اتنی کہ بولتے وقت سامعین اور ناظرین کے دل باغ باغ ہو جاتے ہیں۔ جہاں رسم و روایات کی اگر بات کی جاۓ تو سرائیکی ادب کے معروف کالم نگار خان گڑھ ٹھٹھہ قریشی کے نام ور صحافی ملک کلیم اعوان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں سرائیکی زبان سے محبت رکھنے والوں کی نظر چند الفاظ پیش کیے ہیں  آیے دیکھتے ہیں ان کا خوبصورت شاعرانہ انداز  اس ویڈیو میں*


خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ غازی آبادکی کاروائی گارڈن ٹاون بحد 21گیارہ ایل قحبہ خانہ پر چھاپہ زناحرام کاری کی نیت سے موجود4مرد اور3عورتیں گرفتار ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس منظم جرائم کرنے والوں کے خلاف بر سر پیکارایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل ساجد محمود گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر وقاص احمد ڈھکو نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاون بحد21گیارہ ایل میں کرایہ کے مکان میں قحبہ خانہ پر زناء حرام کاری کی غرض سے موجود ملزمان طاہر محمود آصف ،ارشداور 3کس عورتوں رابعہ، عظمہ،سمیرا ، کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹرڈ صدر ندیم رحمانی۔ڈپٹی سپیکر فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال رانا محمد عظیم۔سی ای او منٹگمری نیوز زین شبیر اور تمام تنظیمی ممبران کی ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر میاں ندیم رحمانی اور ان کی تنظیم کا بھرپور استقبال کیا ملاقات کے دوران صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے ساہیوال میں ریڑھی لگانے والے مزدوروں کو تنگ نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک کی صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن میاں ندیم رحمانی کو یقین دہانی آئیے آپ کو براہ راست لیے چلتے ہیں ساہیوال جہاں فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹر صدر میاں ندیم رحمانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

 فتح جنگ سے رپورٹ (نصیراحمد) پورے ملک کی طرح فتح جنگ،پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام ٹریکٹر ٹرالی ریلی،سینکڑوں کسانوں کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ہمراہ شرکت،ریلی کی قیادت سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،ضلع صدر کسان ونگ خان آصف حیات خان نے کی ریلی سے سردار اشعر حیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ،مظہر حسین بابر،ظہیر خان کھٹڑ،سید قمر عباس شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خالد خان مٹھیال،ملک امداد اعوان،ملک شفیق،قربان علی خان،مختیار خان حضرو،ملک خالد اٹک،سید عظمت بخاری ایڈووکیٹ،ملک ہاشم خان،ملک وحید چکوال،قاضی ایوب،لالہ ایوب حسن ابدال سمیت پیپلزپارٹی دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان معاشی بد حالی کا شکار ہیں کھاد بیج ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں کھاد نایاب ہو گئی ہے اس نالائق وزیر اعظم سے نجات کیلئے پیپلزپارٹی 27فروری لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے قوم کو لانگ مارچ کے دوران اس ظالم نا اہل اور نالائق سے چھٹکارا کی خوش خبری دینگے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے غریبوں محنت کشوں کسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اس وقت کسانوں سمیت تمام طبقات مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشعر حیات خان نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی ضلع اٹک لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی حقوق کیلئے میدان عمل میں ہے سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کر سکی لاکھوں گھر اور کروڑوں نوکریاں دینے کے وعدے کرنے والوں نے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے مظہر حسین بابر نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں نا اہل حکمرانوں سے جلد قوم کو نجات ملے گی خان آصف حیات خان نے کہا کہ کسان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے کھا دکیلئے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کھاد کے نرخوں میں تین گنا اضافہ کر دیا گیا ملک بھر کے کسان احتجاجاسڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ظہیر خان کھٹڑ نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے

Breaking news 24.1.2022

خبر شامل کرتے ہیں شورکوٹ کے ضلع جھنگ  سے ہمارے نمائندہ محمدزایدسروہی سے 
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پرجھنگ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
شہریوں کیساتھ برتاؤ میں اخلاق کو ترجیح دیں،ڈسپلن کو برقرار رکھیں،ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی
جھنگ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر پولیس لائن جھنگ میں جنرل پریڈکا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس سمیت ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پٹرولنگ پولیس نے شرکت کی۔ڈی ایس پی لیگل جھنگ نے سلامی لی، پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔پولیس افسران سے خطاب میں ڈی ایس پی لیگل جھنگ کا کہنا تھا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد سے پولیس آفیسران کی فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری آئے گی جس سے آپ پیشہ وارانہ فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔تمام پولیس آفیسران اپنے فرائض پوری لگن اور نیک نیتی کیساتھ سرانجام دیکر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔شہریوں کیساتھ برتاؤ میں اخلاق کو ہر دم ترجیح دیں،صاف ستھری وردی میں ملبوس رہیں اور ڈسپلن کا ہمیشہ خیال رکھیں۔
مظفر گڑھ سے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق 

جائیں تو جائیں کہاں 
سمجھے گا کون یہاں 
درد بھرے دل کی زبان 

ملتان کے نواحی علاقہ جات  میں غنڈہ گردی عروج پر۔ خان گڑھ  ٹھٹھہ قریشی کے رہائشی ساجد عباس نامی نوجوان جو کے اپنے شہر خان گڑھ  سے ملتان حسب معمول سٹاف کو ملتان سے پک کرنے جاتا تھا اس سے کیری ڈبا جس کی نمبر پلیٹ 6158 ہے، مالیتی رقم تقریبا 10000 روپے نقدی، اصل شناختی کارڈ، موبائل انفینیکس 5 پرو اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار اور اس کے ساتھ ساتھ مظلوم کو  سر عام روڈ پر باندھ کر سخت ظلم و ستم کیا۔  تھانہ شاہ ركن عالم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  واقع کے مناظر کیمرے میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ساجد عباس موہانہ کے متاثرہ خاندان نے کہا ہے کہ آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی  فوری  نوٹس لیں۔ تھانہ شاہ ركن عالم مقامی پولیس سے فوری طور پر کاروائی  کی اپیل۔ ملزمان کو فلفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی آل سید والنٹیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے سید ماجد علی شاہ جیلانی کی میزبانی میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاؤن سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں دو روزہ دانتوں کی بیماری کی مفت طبی کیمپ لگائی گئی، کیمپ میں کراچی سے آئے دانتوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹروں نے 300 سے زاہد مریضوں کا معائنہ کرکے انکا مفت علاج کیا، طبی کیمپ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مھمان خاص میونسپل کمیٹی گھوٹکی کے سابقہ چئیرمین سید اصغر علی شاہ گیلانی تھے، تقریب میں مختیارکار آغا انصاف پٹھان، سید ماجد شاہ جیلانی، سید زاھد شاہ بخاری، تعلقہ اسپتال گھوٹکی کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب ملک، ڈاکٹر منیر شاہ، ای ٹی او ایکسائیز سید اصغر علی شاہ جیلانی، سید شھاب الدین شاہ، سید جمال الدین شاہ، سید عطا حیسن شاہ، ڈاکٹر خرم قاسمی سمیت سید برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل سید والنٹیئر آرگنائیزیشن کے صدر سید ماجد علی شاہ جیلانی و دیگر نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ دانتوں کی بیماری سمیت مختلف بیماریوں کی مفت کیمپ لگانے کے ساتھ غریب اور مسکین عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پہلے بھی مفت آنکھوں کی کیمپ لگاچکے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ ہم المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاؤن کیا اور گھوٹکی شھر میں مفت طبی کیمپ لگایا۔
سرائیکی نظم 

پیشکش ملک  کلیم اعوان
اور اب رخ کرتے ہیں مظفر گڑھ کا جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان۔ 

اساں لاشاں چا چا تهک گئے ہیں ساڈی سڑک بنڑا ساکوں جیونڑ ڈے 

خان گڑھ منڈا چوک نزد اٹک پیٹرول پمپ کے نزدیک مین روڈ پر  ٹرالر الٹ گیا۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہی ہوئی۔ لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔  حادثہ رات کی تاریکی میں پیش آیا۔ اور اس کے ساتھ ہی گزرتے دوران دوسرا ٹرالر بھی اس کے اوپر گر پڑا ہے۔ اس نازک صورت حال کے پیش نظر روڈ کی حالت تشویشناک ہے اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔  حادثہ کی وجہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ ہی ہے کیوں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں۔ آئے روز نت نئے حادثات صرف اور اسی قاتل روڈ پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اور کئی قیمتی جانیں اس روڈ کی زد میں آ چکی ہیں۔ اہلیان خان گڑھ اور مظفر گڑھ کے لوگوں کی اس قاتل روڈ کو ڈبل کرنے کی اپیل۔

 اب رخ کرتے ساہیوال سے جہاں سے رپورٹ کررہے ہیں سی ون کے نمائندہ یاسر محمود کی رپورٹ کے مطابق، اوکاڑہ ٹریکٹرٹرالی مارچ میں اپنےقائدین 

فخر پنجاب سابق وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتض پارلیمانی لیڈر MPA پنجاب اسمبلی،انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شہزاد سعید چیمہ سابق MPA، جناب محترم قائد محسن حسن ملہی صدر PYO پنجاب کا اوکاڑہ پہنچنے پر چوہدری واحد غفور جٹ نائب صدر PYO پنجاب،آصف خان بلوچ جنرل سکریٹری پی وائی او پنجاب،سردار حسن ڈوگر ڈویزن صدر پی وائی او ساہیوال،چوھدری بلال ڈویژن نایب صدر PYOساہیوال ذکی چوھدری ضلعی صدر پی۔پی۔پی ساہیوال۔۔ندیم خالد تحصیل صدر پی۔پی۔پی چیچہ وطنی۔۔ سٹی صدر پیر زیور رحمان پی۔پی۔پی چیچہ وطنی رانا عابد علی تحصیل صدر PYO چیچہ وطنی۔۔وسیم خالد تحصیل جنرل سیکرٹری PYOچیچہ وطنی۔۔ سحر گل پٹھان۔۔بہزاد جازب۔۔راجہ عمران۔۔باو لطیف بھلر🇱🇾🇱🇾🇱🇾،