Breaking news.13-1-2022

خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ھمارے نمائندے محمدزاھدسروہی سے

*سانحہ مری کے دوران بھوربن روڈ پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا*

پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی گرفتار کرلیا ہے، ملزم ثاقب عباسی کے زیرِ استعمال جیپ بھی قبضہ پولیس میں لے لی ہے۔
 
 سانحہ مری کے دوران برف پھینک کر سڑکیں بلاک کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا، سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
 
سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال چیرمین منٹگمری پریس کلب ساہیوال چوہدری غلام عباس کمبوہ ایڈوکیٹ کی پچاس ویں سالگرہ منٹگمری پریس کلب ساہیوال کے دفتر میں منائی گئی اور سالگرہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر منٹگمری نیوز چینل  ایچ ڈی کا افتتاح بھی کیا گیا اس موقع پر چیرمین منٹگمری پریس کلب ساہیوال چوہدری غلام عباس کمبوہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کے صحافت جیسے عظیم شعبہ کا استعمال حق اور سچ کے ساتھ جاری رکھیں گے اور شعبہ صحافت کا غلط استعمال کرنے والے بھتہ خور  اور بلیک میلر مافیا  کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے

 خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاوالدین ارشد محمود کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد شاہد اور ایم پی اے محمد طارق تارڑ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں فارمیسی سمیت میل فی میل وارڈز، نرسری، ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی کا بغورجائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو بتایا گیا کہ نرسری کی مشینری کو فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔

Breaking news.12.1.2022

گجرات سے اہم خبر شامل کرتے ہیں نمائندہ ادریس احمد نے بتایا کہ۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارنمنٹ کے زیر انتظام دیوار احساس قائم کردی گئی ہے، دوسری طرف احساس راشن پروگرام کے لئے دکانداروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دیوار احساس کے افتتاح اور ضلع میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات فیصل عباس مانگٹ  ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفئیر محمد زبیر اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق دیوار احساس ظہور الہی اسٹیڈیم کیساتھ قائم کی گئی ہے جس کا انتظام سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چلائے گا۔ انہوں نے صاحب حیثیت شہریوں سے کہا کہ وہ گھروں میں موجود بہتر حالت میں ایسے کپڑے، جوتے، شال، جرسی، سویٹر اور دیگر اشیاء جو ان کے استعمال میں نہیں رہیں وہ یہاں رکھ دیں جبکہ مستحق شہری یہاں سے اپنی ضرورت کا سامان لے سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بھی اسی نوعیت کی احساس دیوار بنائی جائیں گی جبکہ بہت جلد عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت احساس گھر کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا جہاں ضرورت مند قیا م کر سکیں گے اور انہیں صبح، شام کھانا بھی دیا جائے گا۔

 پی۔ایس ۔ایل کا سیزن قریب دیکھتے ہی چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کی شاندار بولنگ ضلع منڈی بہاؤ الدین سے  Pti کی۔بڑی وکٹ گرا دی

تارڑ خاندان جوکالیاں کے سپوت  سابق ایم پی اے چوہدری منور حسین تارڑ نے

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صدر پنجاب مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ خان ،صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری عابد رضا ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ،ضلعی صدر و کنو ینر  پاکستان مسلم لیگ ن  چوہدری مشاہد رضا ،صدر پی پی 66 چوہدری محمد یوسف وڑائچ ،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری خرم مشتاق کی موجودگی میں pti چھوڑ کر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا پارٹی کے سینئر رہنماوں نے انہیں ن لیگ جوائن کرنے پر خوش آمدید کہا ۔

چوہدری منور تارڑ سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری غلام رسول تارڑ کے بیٹے ،سابق ممبر قومی اسمبلی چودھری ظفر اللہ  ایڈووکیٹ کے بھائی ،سابق تحصیل ناظم ارشاد اللہ تارڑ کے بھائی ہیں۔

Top news.2021


 پپیتا جو کہ قدرت کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ہائی بلڈ پریشر