Breaking.news1Ta30.8.2022













































گجرات سے ہمارے نمائندے ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق  ۔ پیشی پر جاتے  ہوۓ باپ بیٹا قتل ایک زخمی 
 مقتولین کی شناخت  50 سالہ مقصود اعجاز ولد منور  اور 25 سالہ عبدالمالک ولد مقصود اعجاز سکنہ شہابدیوال سے ہوئ ۔تفصیل کے مطابق مقصود۔ عبدالمالک اور محمد اشرف موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ڈھیرو گھنہ پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی  جس سے  مقصود اور عبدالمالک جاں بحق جبکہ  محمد اشرف ولد مرزا خان زخمی ہو گیا ۔
۔ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ نعشیں  روڈ پر رکھ کر احتجاج ۔ڈی ایس پی افضال شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ترجمان پولیس اسد گجر کے مطابق قتل سابقہ رنجش کا شاخسانہ ھو سکتا ھے۔تا ہم مزید تفتیش جاری ھے ۔ ٹریفک کھولنے کے لیے لواحقین سے پولیس کے مذاکرات جاری ۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔
 زخمی محمد اشرف کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ھے
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سےشورکوٹ باھو پل پتن روڈ گنے والی ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کی اطلاع ریسکیو ٹیمیں روانہ۔ 
*ریسکیو1122 ذرائع کالر کی اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کراسنگ کے دوران پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔  حادثہ کے نتیجہ میں دو طلباء عبداللہ شریف ولد محمد شریف عمر 18 سال اور شہزاد ولد مختار عمر21 سال شدید زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو ریسکیو 1122کے جوانوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ شفٹ کر دیا گیا۔

 ڈنگہ ( شبیر تو دیکھے گا) ڈنگہ کے نواحی گاؤں پنجن شیر شہانہ امام بارگاہ قصر عون و

محمد آل نبی اولاد علی ہردلعزیز ملنسار شخصیت سید لطیف حسین شاہ صاحب نے اپنی فیملی کی نمائندگی کرتے ہوئے امام بارگاہ پنجن شیر شہانہ چھت کا لینٹر ڈلوانے کے لئے 13لاکھ کا میٹریل اپنے دوستوں کے ہمراہ زیر نگرانی کرتے ہوئے امام بارگاہ کو وقف کیا سید لطیف شاہ صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کا مال دنیا میں چھوڑ کر چلے جانا ہے اس نیک کام میں بھڑ چھڑ کر حصہ لینا چاہیے اور انشاءاللہ ہماری خدمات ہماری  خاندانی وراثت ہیں ہم کرتے رہے گے اس موقع پر سید شجر حسین شاہ سید آفاق شاہ سید الطاف حسین شاہ سید فضل حسین شاہ سید محمد اویس صفدر اقبال نشاہد حسین سمیت ودیگر دوست احباب موجود تھے یاد رہے برائے ایصال ثواب کیلئے اسجد محمود ولد اللہ دتہ پنجن شیر شہانہ نے اپنی زمین امام بارگاہ کے لیے وقف کردی امام بارگاہ قصر عون و محمد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری مستری مزدوروں کے لئے لنگر چائے کا انتظام بہادر ممبر کے صاحبزادے بشیر احمد نے کیا خصوصی تعاون زیر نگرانی زیر  سرپرستی سید لطیف شاہ صاحب نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی

Breaking.news1ta31/7/2022
















































 خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم  احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی صفائی مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی خصوصی ہدایت پہ پنجاب بھر کی طرح شاھینوں کے شہر سرگودھا میں بھی  شہریوں کیلئے صفائی آگاہی مہم کا آغاز۔۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو امیر حسن, 

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک عظیم شوکت, 

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا کی شرکت۔ 

اس آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا شہر کی خوبصورتی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کرداد ادا کرنا ہے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا اور عملہ صفائی کا ساتھ دینا ہے۔ 

اس آگاہی مہم میں شہر کی مختلف شاہراہوں, بازاروں, چوراہوں کی صفائی کی گئی اور شاہین چوک اور آزادی چوک کو مکمل واش کیا گیا تاکہ ان کی اپنی اصل خوبصورت ظاہر ہو۔ 

میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تمام میونسپل آفیسر خصوصی آگاہی مہم کا حصہ بنے جن میں میونسپل آفیسر ریگولیشن عبدالوھاب, 

میونسپل آفیسر پلاننگ محمد عثمان شامل تھے۔ 

اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تمام سینٹری ورکرز اپنی تمام مشینری کے ہمراہ اس خصوصی آگاہی مہم کا حصہ تھے۔ 

اس آگاہی مہم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی خصوصی ٹیم  نے رانا شبیر فوڈ سیفٹی آفیسر, ماریہ کنول, عروج فاطمہ, اقصہ خالد کی سربراہی میں مختلف بیکریوں, دکانوں اور فاسٹ فوڈ پوائینٹس میں کھانے پینے کی اشیاء, گھی, مٹھائی, بریڈ سمیت ان بیکریوں اور فاسٹ فوڈ پوائینٹ کے کچن کی صفائی کو چیک کیا گیا۔

معیار پہ پورا نا اترنے پہ مختلف فاسٹ فوڈ شاپس, بیکریوں کو پنجاب فوڈ کی جانب سے جرمانے کئے گئے اور غیر معیاری اشیاء کو ظائع کر دیا گیا۔

واپڈا کی خصوصی ٹیم نے شہر میں جابجا تاروں کے جال کو چیک کیا

Breaking news1ta/30/6/2022

خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سے شورکوٹ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 20 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن

ڈی ایس پی تاندلیانوالہ (فیصل آباد) عمران عباس کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی صدر فیصل آباد احسان اللہ کو ڈی ایس پی تاندلیانوالہ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی جڑانوالہ جمشید اقبال ناصر کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

افتخار احمد کو ڈی ایس پی جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی لیگل ٹو خوشاب مدثر حنیف بھٹی کو ڈی ایس پی لیگل 3 فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

نیلوفر حیات کو ڈی ایس پی IAB سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی کوتوالی فیصل آباد محمد عثمان کو ڈی ایس پی کھڑانیوالا (فیصل آباد) تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی کھڑانیوالا خالد محمود کی خدمات پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد

اختر علی کو ڈی ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی موبائل لاہور شوکت علی شیخ کو ڈی ایس پی مغل پورہ لاہور تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی لیگل ٹو انویسٹیگیشن لاہور قیصر وسیم بھٹی کو ڈی ایس پی موبائل لاہور تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی ٹو بٹالین 6 پی سی فاروق آباد افعت النساء ڈی ایس پی PTS فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

اے ایس پی صدر سیالکوٹ خرم کو اے ایس پی موسی خیل (میانوالی) تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر موبائل لاہور سید ظفر اقبال نقوی کو ڈی ایس پی صدر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چکوال بشری عبدالغنی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر موبائل لاہور تعینات کر دیا گیا

تعیناتی کے منتظر سکندر محمود اور محمود احمد شاہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد

ڈی ایس پی شورکوٹ غضنفر عباس کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد

محمد انور کو ڈی ایس پی شورکوٹ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی cRo راولپنڈی عقیل عباس کو ڈی ایس پی وارث خان (راولپنڈی) تعینات کر دیا گیا

 الکریم ہاؤس  اسلام آباد ۔ مینجنگ ڈائریکٹر الحرمین گروپ آف انڈسٹریز  چوہدری  تنویر مقرب کے پوتے ،چوہدری  سفیان تنویر کے صاحبزادے کی دعوت عقیقہ ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ،چوہدری مشاہد رضا ،سابق سینیٹر چوہدری محمدجعفر اقبال ، بیگم عشرت اشرف ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ،سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ،محمد پرویز راٹھور ،چودھری زمرد خان ،سردار خضر حیات ،چوہدری سیف اللہ چدھڑ ، سمیت خاندان کے انتہائی قریبی افراد نے شرکت کی ۔