خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹرڈ صدر میاں ندیم رحمانی چیرمین اشرف بہار نائب صدر رانا وسیم و دیگر تنظیم ممبران نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او مدثر غفار کو خراج تحسین پیش کیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار نے فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن کے صدر میاں ندیم رحمانی اور تمام تنظیمی ممبران کا بھرپور استقبال کیا اس موقع پر صدر فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او مدثر غفار بااخلاق ایماندر اور نڈر پولیس آفیسر ہیں اور ان کی ساہیوال تھانہ سٹی تعیناتی پر ساہیوال شہر میں امن وامان کی فضا قائم ہوگی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مدثر غفار کا کہنا تھا کے فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال تنظیم کے صدر ندیم رحمانی اور تمام تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کے تھانہ سٹی کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری رکھوں گا اور اپنی ڈیوٹی عوام الناس کی خدمت کے لیے سر انجام دوں گا آئیے آپ کو براہ راست کے چلتے ہیں تھانہ سٹی ساہیوال جہاں فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن کے ممبران میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سے
سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام بچوں کی درست پیدائش اندراج کے حوالہ سے ایک تھیٹر میں اصلاحی ڈرامہ کا انعقاد کیا گیا
سرگود:بچوں کی درست اور بر وقت پیدائش کے اندراج کے حوالہ سے ایک منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجابٗ ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم زیبا عندلیبٗ سوشل ویلفیئر آفیسرز میڈم ثناء روفٗ ٗ میڈم اسماء منظورٗ ماہم شفیق سوشل ورکٗ سوشل ویلفیئر آفیسر حبیب الرحمن ٗ ٹیلی نارٗ اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسفٗ سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن نے شرکت کی۔ پنجاب حکومت ٗ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ٗ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف ٗ سٹار ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیر اہتمام ٹاہلی چوک سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں ایک تھیٹر میں (ابا مینوں درج کرا دے) بچوں کی پیدائش کے حوالہ سے ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جس کو بے حد سراہا گیا۔ اس تقریب میں تاجر برادری ٗ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادٗ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی درست بروقت پیدائش کا اندراج کل نہیں آج کروائیں تاکہ مستقبل کی پیچیدگیوں سے بچ سکیں۔ آپ نادرا میں آن لائن بھی اندراج اور قریبی یونین کونسل سے رابطہ کریں آگاہی مہم تقریب میں سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق / ایم پرویز انصاری / محمد حارث نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو خصوصی کوریج دی۔
چیلیانوالہ میں ڈکیتی کی بہت بڑی واردات یاسر میڈیکل سٹوراینڈ اجمل میڈیکل سٹور پر