Top news Mandi bahauddin




 

Breaking news.21.1.2022

خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور تعلیم ہی کی بدولت معاشرے کی ترقی ممکن ہے، اساتذہ والدین اور طلباء وطالبات ملکر معاشرے سے جہالت کے اندھیرے علم کی روشنی میں تبدیل کرسکتے ہیں، لیکن تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو طلباء وطالبات کی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے، تعلیم ہی سے اقوام کی ترقی وابسطہ ہے اور وہ قومیں ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے جن قوموں کی نوجوان نسل اعلیٰ تعلیم یافتہ، بہتر تربیت سے آراستہ ہو ان خیالات کا اظھار پیپلز پارٹی کے ایم این اے چیف سردار محمد بخش خان مہر نے شاہ عبدالطیف یونیورسٹی گھوٹکی کیمپس کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید مقصود ضیاء نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ ڈاکٹر سید مقصود ضیاء نے محمد بخش خان مہر کو کیمپس کے ترقیاتی کام اور مسائل سے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا۔ محمد بخش خان مہر نے ڈاکٹر سید مقصود ضیاء کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کیمپس سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشیش کریں گے۔ ڈاکٹر سید مقصود ضیاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ایم این اے محمد بخش خان مہر کے تعاون سے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو کے وژن کی روشنی میں اس کیمپس کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر عمران مشتاق، کاشف آرائیں، بدر الدین چاچڑ، نصیر الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم  احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق/  شہر کو گندگی سے پاک کرنے کیلئے روزانہ خود صفائی انتظامات کو چیک کروں گا۔شہر کومثالی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے دوکانوں پرآگ بجھانے آلات لازمی ہونے چاہیئے ۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت اعوان نے یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں میٹ دی پریس پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس اور گیس ریفیلنگ کا خطرناک دھندہ نہیں چلنے دیاجائے گا جس پمپ کی مشین بحق سرکارضبط کرلی  ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرگودھا خوبصورت لوگوں کاشہر ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں  ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ تجاوزات کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے  انہوں نے مذید کہا کہ سرکاری رقبوں کو ہڑپ کرنیوالے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ہوگی چاہے کوئی کتنابھی بااثر ہو اس کیخلاف مقدمات درج ہونگے قانونی کی بالادستی یقینی بنائے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ۔ یونین آف جرنلسٹ ( برنا) کے صدر شیخ محمد رضوان ۔ جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری  سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق۔/ ایم پرویز انصاری سینئر صحافی خالد اصغر شیخ نے مہمان ذی وقار کو میٹ دی پریس پروگرام میں خوش آمدید کہااور ان کی سرگودھا میں سابق تعیناتی میں اچھی کارکردگی کوسراہا اور اس توقع کابھی اظہار کیا کہ وہ حسبِ سابق شہر کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرشہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زوار حسین کاظمی نے سرانجام دیئے۔
لیہ:ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین کا علی الصبح شہر کا دورہ صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین جاگنگ ٹریک میں ایک عام شہری بن کر میونسپل کمیٹی جا پہنچے
سی او میونسپل کمیٹی کو موقع پر بلایا اسلم موڑ، عید گاہ روڈ، لیہ چوبارہ روڈ اور لیہ کوٹ ادو روڈ پر صفائی کا جائزہ لیا
سی او کو ناقص صفائی اور چوک سیوریج نظام دکھایا تمام میونسپل افسران اور اہلکاروں کا ریکارڈ طلب کر لیا
غیر حاضر اہلکاروں اور سینیٹری سٹاف کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے
تنخواہ صرف کام کرنے والے ملازمین کو ہی ملے گی کام چور اہلکار ضلع چھوڑ جائیں دو دن کے اندر صفائی اور چوک سیوریج سسٹم کو بہتر کیا جائے
*رپورٹ۔زوہیب خالد ڈسٹرکٹ رپورٹر سی ون نیوز لیہ*

خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے سی ون کے نمائندہ محمدزاہدسروہی سے شورکوٹ وزیر اعظم کے منصبوبہ برائے دیہی مرغبانی کے فروغ کے تحت مرغیوں کی یونٹس کی تقسیم مرغیوں کے یونٹس محکمہ لائیو سٹاک آفس میں تقسیم  کیے گئے
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جاوید اقبال نے شہریوں میں مرغیوں کے یونٹس تقسیم کیے
دیہی مرغبانی منصوبہ کے فروغ کے تحت 1 مرغے اور 5 مرغیوں پر مشتمل 100 یونٹس تقسیم۔کیے گئے ہیں
مرغیوں کے یونٹس حکومتی سبسڈی پر فی یونٹ 1140 روپے پر فراہم کیے گئے ہیں 
درخواستیں زیادہ ہونے کی وجہ سے قراندازی کے زریعے یونٹس تقسیم کیے گئے ہیں 
شہری انڈوں اور گوشت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دیہی مرغبانی کو فروغ دیں،( ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال)
اور اب خبر شامل کرتے ہیں مظفر گڑھ سے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق :

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ حسن اقبال نے تھانہ روہیلانوالی میں ڈی ایس پی صدر و ایس ڈی پی او عمر حیات , ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کاشف اصغر کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ڈی پی او نے پولیس سے متعلق مسائل سن کر موقع پر ہی ان کے حل کرنے کے فوری طور پر احکامات جاری کیے کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا کھلی کچہری میں تھانہ کی حدود کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کیے سائلین میں مختلف کیسز کے متعلق منظور احمد اکدھنول , محمد عل , عبدالعزیز , ریاض حسین , امبرین بی بی , عبدالطیف , کنیز مائی , محمد مجاہد , محمد صفدر و دیگر نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے ان سائلین کے مسائل کے حل کے موقع پراحکامات جاری کیے کھلی کچہری میں روہیلانوالی , ماہڑہ شہر کی صحافی برادری و ماہڑہ شہر و روہیلانوالی کے انجمن تاجران کے عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او مظفر گڑھ نے ڈی ایس پی صدر سرکل و ایس ڈی پی او عمر حیات , ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کاشف اصغر کے ہارڈ ورک پر شاباش دی ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس لوگوں کی عزت ، جان اور مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اور فرض کی راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا

گجرات سے سی ون نیوز کے نمائندہ ادریس احمد کی ریورٹ کے مطابق ۔
   ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹائیگر فورس کے ڈسٹرکٹ انچارج سہیل رفیق۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر علی وسیم طور۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایکسٹرنل افیئرز آصف علی اور انکی پوری ٹیم نے ملاقات کی۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نے  ٹائیگر فورس ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹیم کی خدمات کو خوب سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔
 ان کا  مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس جب سے وجود میں آئی ہے ۔ ہر پلیٹ فارم اور ہر جگہ پر  ٹائیگر فورس کے اہلکار مختلف اضلاع میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں ٹائیگر فورس گجرات کی کار کردگی اور خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس گجرات کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ انتہائی منظم انداز میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔جس کی جتنی تعریف کی جاۓ وہ کم ھے۔یاد رہے کہ ماضی میں ٹائیگر فورس  گجرات کی ٹیم  ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ہر پلیٹ فارم پر      عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں پوری محنت ۔لگن اور جذبے کے ساتھ   خدمات میں پیش پیش رہی ھے۔
 ڈپٹی کمشنر نے کرونا کی صورتحال کے حوالے سے ٹائیگر فورس کو الرٹ کیا اور آیندہ کے لائحہ عمل پر مختلف امور پر اظہار خیال کیا ۔اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جس طرح ماضی میں ٹائیگر فورس کرونا وائرس کے دوران ہر جگہ معاون رہی  آیندہ بھی اسی طرح ہر پلیٹ فارم پر اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔
 جس پر ڈسٹرکٹ انچارج ٹائیگر فورس سہیل رفیق  نے  ڈپٹی کمشنر کو  اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہمارے رضاکار انسانیت کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اور پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کے لئے  پرعزم اور  پرجوش ہیں۔

خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی تھانہ اے سیکشن کی حدود میں چند روز قبل بے دردی سے قتل ہونے والی خاتون نہیلان کھوسو کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور پولیس کی ناکامی کے خلاف کھوسہ اتحاد کے رہنماؤں میر احمد علی خان کھوسو، عبد الشکور خان کھوسو، ایڈووکیٹ شفیع محمد کھوسو، ناصر حسین کھوسو اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل مسمات نہیلان کھوسو کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، تاحال گھوٹکی پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مقتولہ نہیلان کھوسو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ورثاء سے کسی قسم کی کوئی بھی مدد نہیں کررہی ہے رہنماؤں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سے مطالبہ کیا ہے کہ نہیلان کھوسو قتل کیس کا نوٹس لے کر قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔
 

Breaking news 20.1.2022

*ڈی آئی جی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن /  انار کلی دھماکہ، جائے وقوعہ کا دورہ*۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کاانار کلی، پان منڈی میں جائے وقوعہ پر موجود،

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی اورایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی۔

انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داران کسی رعایت کی مستحق نہیں،

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں،

جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لاہور انارکلی میں دھماکہ 

لاہور ڈراما کی جگہ پر کھڑی موٹر سائیکلوں  کو شدید نقصان 

جاں بحق افراد میں 9 سال کا بچہ شامل ہیں 
دھماکے کے آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک 
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد نے  دھماکے کی تصدیق کردی 

بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصف کیا گیا تھا 

دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا 

دھماکے میں دو افراد جہاں بھاگ ایک زخمی
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے سی ون کے بیورو چیف راھب علی رند سے 
 سنی تحریک اوباڑو کی جانب سے 1 ہفتہ قبل اغواء ہونے والے بچے عبدالاحد بھٹی کو بازیاب کروانے کے لیئے سنی تحریک کے ضلعی سینئر نائب صدر غلام مرتضی سومرو ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین دایو تعلقہ صدر  غلام محمد ملک سٹی صدر صفدر علی ملک تعلقہ نائب صدر جاوید احمد قاضی شاہجان سموں ودیگر دوستوں نے شرکت کی جس میں سنی تحریک کے رہنمائوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاں کہ ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ معصوم عبدالاحد بھٹی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد بازیاب کرواکر ورثاء کے حوالے کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ بڑا کر جلد ہی بہت بڑے احتجاج کا اعلان کیا جائیگا
جڑانوالہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول نمبر 1 میں چھٹی کلاس کی سٹوڈنٹ کو الٹی آنے پر بچی کے والدین سے سکول میں صفائی کروائی گئی۔مزید جانتے  ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر سے جی میاں مہران اکبر بتائیے گا کیا صورتحال تھی
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے سی ون نیوز کے نمائندہ  محمد زاہدسروہی شورکوٹ پیر سید بشیر کاظمی صاحب آف پتوکی سرکار نے شورکوٹ دورہ کیا شورکوٹ میں انہیں ہزاروں مریدین نے ان سے اظہار محبت کیا اور انکے ہاتھوں پر بیت کی اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ مہرناصرسپرا ایڈوکیٹ سے بھی ملاقات کی بارایسوسی ایشن شورکوٹ کا بھی وزٹ کیا اور دیگرعمائدین سے بھی انہوں نے اظہار محبت کیا اس موقع پر شورکوٹ کی عوام نے ان کا انکے اس وزٹ کو سراہا امید کی کہ سید کی دعاوں سے انشااللہ شورکوٹ ترقی کرے گا یہاں پےمزید لوگ بابا جی کی بیت کریں گے یاد رہے پیر سید بشیر کاظمی صاحب بڑے جیّد گدی نشینوں میں سے ایک ہیں جن کا پورے پاکستان میں پاکستان سے باہرمریدین کا بہت بڑا سلسلہ ہے اللہ تعالٰی نے ان پر بہت کرم کیا ہے
گجرات سے خبر شامل کرتے ہیں۔ہمارے نمائندے سی ون نیوز ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق۔
، ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ  ضلع میں پازیٹیو کیسز کی تعداد 33 ہوگئی۔  70 فیصد متاثرہ افراد نے ویکسین نہیں لگوائی۔ ضلع میں 60 فیصد شہریوں کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی۔ 76 فیصد شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گجرات میں 3 ریسٹورنٹ سیل، 35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میرج ہالز میں ویکسینیشن شدہ 300 افراد کے ان ڈور، 500 افراد کے آؤٹ ڈور اجتماع کی اجازت ہوگی۔اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جاۓ گا۔  ویکسینیشن شدہ افراد ہی ہوٹلوں، جم، پارک، مزارات پر جا سکیں گے۔  
پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینیشن شدہ 70 فیصد مسافر بٹھائے جا سکیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کا ایک بھی طالب علم یا ٹیچر بغیر ویکسینیشن ہوا تو اسے سیل کر دیا جائے گا۔
گجرات سے اہم خبر شامل کرتے ہیں ہمارے سی ون کے نمایندہ ادریس احمد نے بتایا ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایات جاری کیں کہ معذور افراد کیلئے ٹریول کارڈ جلد جاری کئے جائیں  اور سرکاری ملازمتوں میں 3 فی صد کوٹہ پر بھرتی یقنیی بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ سوشل ویلفئر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اوورنگزیب، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر محمد زبیر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے حقوق ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لئے ٹریول کارڈ فوری طور پر جاری کئے جائیں گے ٹریول کارڈ رکھنے والے افراد پبلک ٹرانسپوٹ پر 50 فی صد سبسڈی حاصل کرسکیں گے معذور افراد کی شکایات کے لئے کنٹرول روم بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے ہدایت کی کہ تمام محکمے 3 فی صد معذور کوٹہ پر بھرتی کویقینی بنائیں۔
لیہ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے متحرک
ڈپٹی کمشنر کا تحصیل لیول ہسپتال کوٹ سلطان کا اچانک معائنہ
ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین کا ہسپتال علاج معالجہ کی غرض سے آئی خاتون سے سہولیات بارے استفسار
 مجھے بلند فشار خون کا مسئلہ ہے اور میرا ٹھیک سے معائنہ نہیں کیا گیا، خاتون کی شکایت
 ڈاکٹر اور سٹاف نرسز کی موجودگی میں میرا بلڈ پریشر ڈسپنسر نے چیک کیا، مریضہ
 ڈاکٹر اور نرسز کے ہوتے ہوئے ڈسپنسر کا مریضوں کو چیک کرنا نا قابل برداشت ہے
ڈپٹی کمشنر نے سی ای او صحت کو معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی
*رپورٹ۔زوہیب خالد ڈسٹرکٹ رپورٹر سی ون نیوز لیہ*
ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول و کالج کا دورہ کیا، انہوں نے سکول کے لان میں پلے گراﺅنڈز، جھولوں اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے پلے اور نرسری گروپ کے بچوں کیلئے جھولوں کو رنگ و روغن کرنے اورپلے ایریا کی گراس کی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباءکو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور طلباءکو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا ۔انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے درس و تدریس کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو کورونا یس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ بعد ازاں انہوں نے سکول میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس وقت جن چینلجزکا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کی معیاری تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت پرتوجہ دیں تاکہ وہ آگے چل کرملک کی ترقی اور استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر کو سکول کی رینوویشن، فرنیچر، اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں، ٹرانسپورٹیشن، اکاﺅنٹس اور دیگرز ایشوز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سکول کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کر کے منظوریاں لی جائے۔

 ڈنگہ (نمائندہ سیدہ نجف شاہ) موہری روڈ کھاریاں میاں فیملی کے سربراہ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا کی والدہ محترمہ مرحومہ کی سالانہ اجتماعی دعا جامع مسجد فضل محلہ حیات پورہ میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت ونعت نقابت قاری ذوالفقار علی قادری صاحب نے سرانجام دی خصوصی خطاب خطیب اہلسنت پیر  طریقت صاحبزادہ پیر سید اقتدار حسین شاہ کاظمی صاحب آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف نے فلسفہ موت وحیات عظمت ماں کی شان پر روشنی ڈالی شرکت علاقہ بھر سیاسی سماجی مزہبی کاروباری وکلاء برادری صحافی برادری ڈاکٹر حضرات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شخصیات کی شرکت آخر میں اظہار سپاس 

پروفیسر میاں خاور سعید رانجھا )سینئر آڈیٹر 

ایل اے کھاریاں کینٹ میاں امتیاز احمد رانجھا) میاں عدنان ضمیر رانجھا) ڈاکٹر میاں ڈاکٹرضمیر اختر رانجھا نے تمام آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئے کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی