زین سرا مکس فیکٹری مالکان کی طرف سے نجی محفل کا اہتمام ۔ گجرات سے ہمارے نمائندے ادریس احمد نے بتایا زین سرامکس فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر فیکٹری مالکان استاد محمد یعقوب ۔مرزا عثمان اسلم ۔مہر محمد قاسم ۔چوہدری معیض کی طرف سے نجی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں دوستوں اور علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور خصوصی دعا سے کیا گیا۔خصوصی شرکت کرنے والوں میں چوہدری مدثر۔مرزا فیضان۔ملک ارزم۔ذیشان افضل۔ عثمان جٹ ۔استاد محمد یونس ۔محمد مقبول اور دیگر نے شرکت کی۔ فیکٹری کے کام میں برکت اور کام کرنے والے مزدوروں کی صحت تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ فیکٹری مالکان نے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والا ہر مزدور ان کے لیے وی آئ پی کی حیثیت رکھتا ھے اور فیکٹری کا ایک اہم حصہ ھے۔ ہم ان کے لیے مکمل سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔شرکت کرنے والے احباب کے لیے باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔محفل کے اختتام پر مالکان کی طرف سے آنیوالے احباب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔
گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن
تھانہ شاہین پولیس نے دوران کاروائی پتنگیں سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1200پتنگیں اور 3عدد ڈوریں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پرپولیس کا ضلع بھر میں پتنگوں کی خریدوفروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوند ل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین عامر سعید اور ASIمحمد اکرم نے خصوصی کارروائی کرکے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بڑی تعداد میں تیار پتنگیں معہ ڈوریں برآمدکرلیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم محمود الحسن ولد سلامت علی ساکن گلوٹیاں کلاں ضلع سیالکوٹ سے 1200پتنگیں اور 3عدد ڈوریں چرخی نما برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق
مولانا قاری ادریس عاصم کی وفات پر تمام اہلحدیث غم ذدہ ہیں قاری حنیف ربانی
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے زیراہتمام حویلی بہادرشاہ جھنگ کے علاقہ بستی بھگتاں میں بہت بڑا پروگرام درس قرآن وحدیث کے عنوان پر منعقد ہوا پروگرام میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمدحنیف ربانی نے کہا قاری محمدادریس عاصم کی وفات سے تمام اہلحدیث غم زدہ ہے پروگرام میں قاری بنیامین عابد آف اوکاڑہ مولانا بدرنصیر سلفی مولانا منظراقبال فاروقی مولانا سرفراز حیدر مولانا محمدرفیق شورکوٹی نے خطابات فرمائے پروگرام حافظ نعیم الحق امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کی امارت میں انعقاد پذیر ہوا
جی خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے ہمارے سی ون نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف رائے محمد ارشاد کی رپورٹ کے مطابق
شیخوپورہ۔دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بیوپاری کی لاش برآمد
شیخوپورہ۔مقتول کی نعش رانا ٹاؤن کے قریب نالے سے برآمد
شیخوپورہ مقتول کی شناخت غضنفر کے نام سے ہوئی ہے۔
شیخوپورہ۔مقتول مویشی منڈی سے دو لاکھ کاجانور فروخت کرکے آیا تھا
شیخوپورہ۔لواحقین کا سعید چوک میں لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک
شیخوپورہ۔
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سےشورکوٹ پتن روڈ ٹول پلازہ کے قریب خالی میدان میں پڑی گنے کی کھوری کوآگ لگنےکی اطلاع ریسکیو ٹیمیں روانہ۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔
ریسکیو 1122نے موثر انداز سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیالیکن کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
*ریسکیو 1122 زرائع*
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گھوٹکی جامعۃ المدینہ بوائز کی افتتاحی تقریب مدنی مرکز فیضان مدینہ گھوٹکی میں منعقد کی گئی جس میں رکنِ شوریٰ ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری، صوبہ سندھ کے نگران رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، علامہ مولانا محمد احمد چستی، مولانا حمد پھنل سکندری، ڈویزنل صدر سنی تحریک راؤ محمد نوید قادری، محمد طلحہ سعیدی، رانا مشتاق، نگران فیضان مدینہ گھوٹکی کلیم حسین عطاری، محمد شاھد عطاری، احمد علی عطاری، محمد وسیم عطاری، واحد بخش عطاری، کاشف عطاری، محمد نواز عطاری، محمد کامران عطاری سمیت علمائے اکرام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گھوٹکی جامعتہ المدینہ کا افتتاح کرنے کے بعد سنتوں بھرے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ مسلمانوں کی نجات قرآن پاک کی تعلیمات اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں ہے، آج ہرشخص پریشان و اضطراب میں مبتلا ہے، پریشانیوں اور مشکلات سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو اللہ تعالی کی کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات پر عمل کریں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ فرماتے ہیں کہ جس دل میں قرآن نہیں وہ دل ویران ہے، حضور ﷺ کا فرمان ہے بہترین انسان وہ ہے جو قرآن خود پڑھتا ہے اور پڑھاتا ہے، انہوں نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کی کریں، ذکر، اذکار اور دورو سلام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی صحرائے تھر سے لیکر افریقا سمیت دنیا بھر میں دین کے ساتھ فلاحی کام بھی کررہی ہے۔