Breaking news.31.1.2022

ہیلاں کی ہر دلعزیز شخصیت شیخ غلام مرتضیٰ ایریا مینجر اسٹیٹ لائف عوام کی خدمت میں پیش پیش
اسٹیٹ لائف گجرات زون کے ایریا مینجر شیخ غلام مرتضیٰ نے میانہ چک کے رہائشی مولوی محمد عرفان کا ڈیتھ کلیم کا چیک  769000ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا کچھ عرصہ قبل مولوی عرفان  ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے ان کا سنگل کلیم اسٹیٹ لائف نے ادا کرنا چاہا مگر شیخ غلام مرتضیٰ ایریا مینجر اور شفقت محمود نے وہ چیک وصول کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کا حادثے کی وجہ سے ڈبل کلیم کا چیک بنتا تھا اور اسٹیٹ لائف ڈیتھ کلیم ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دی کہ وہ انکوائری کا حکم دیں اور مکمل طور پر تحقیق کریں کیونکہ ہمارے کلائنٹ کی حادثہ میں ڈیتھ ہوئی ہے اور اس کا ڈبل کلیم بنتا ہے لہٰذا ہمیں ڈبل کلیم کی ادائیگی کی جائے تب جا کر اسٹیٹ لائف گجرات زون کے انکوائری آفیسر نے مکمل طور پر تحقیق کی اور ڈبل کلیم منظور ہو گیا آج شیخ غلام مرتضیٰ ایریا مینجر اسٹیٹ لائف گجرات زون نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم محمد عرفان کو واپس تو نہیں لا سکتے مگر اس کے خاندان کو معاشی سہارا فراہم کر کے دل کو سکون محسوس کر رہا ہوں اور میں ہمیشہ ایسے معاملات میں عوامی خدمت میں خود کو پیش کر کے خوشی محسوس کرتا ہوں اس موقع پر  اسٹیٹ لائف کے مینجران جن میں تنویر احمد عدنان بیگ ثاقب شاہ شفقت محمود حاجی محمد یونس چوہدری غلام عباس,چوہدری اورنگزیب سمیت علاقے کے معززین کی کثیر تعداد بھی شامل تھی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی اور اس خاندان کا اسٹیٹ لائف  کے ایریا مینجر شیخ غلام مرتضیٰ کو سہارا بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سے شورکوٹ سئنیر صحافی جناب ڈاکٹرادریس تحصیل پریس کلب شورکوٹ کے سال 2022 کیلئے وائس چیئرمین منتخب ، عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار_ واضح رہے کہ جناب ڈاکٹر ادریس ضلع جھنگ کے نامور سئنیر صحافی ہیں۔ اللہ تعالی  نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے۔ موصوف دعا نیوز کے سی ای او کی حیثیت سے ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ کی محنت شاقہ کی وجہ سے اس ادارے کو عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل ہے۔ جناب ڈاکٹر ادریس صاحب کی شخصیت  نہایت مخلص ، بے لوث ، ہردلعزیز ، ملنسار ، ہنس مکھ اور ان جیسے دیگر اوصاف حمیدہ سے مزین ہے۔ آپ کی عظیم شخصیت نہ صرف صحافتی حلقوں میں مقبول ہے بلکہ عوامی سماجی حلقوں میں بھی آپ نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے جناب ڈاکٹر ادریس صاحب کو تحصیل پریس کلب شورکوٹ کا وائس چیرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباددی گئ ہے اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیاگیا ہے۔ انشاءاللہ موصوف اپنے قلمکار طبقہ کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں گے۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کار  ڈیلرز ایسوسی ایشن کا سالانہ الیکشن مرجان مارکی جھال روڈ میں منعقد ساہیوال شیر دل گروپ کے امیدواروں میں چوہدری رضوان اعظم کمبوہ امید وار برائے صدر۔ریاض احمد خان امید وار برائے نائب صدر۔مہر علی عمران صادق امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری۔میاں حبیب اللہ وٹو امیدوار برائے جنرل سیکرٹری۔شاہد اقبال جٹ امیدوار برائے سرپرست اعلی۔عقیل اسلم خان امیدوار برائے انفارمیشن سیکرٹری۔محمد محسن بٹ امیدوار وار برائے فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی۔مون شاہ۔قیصر شاہ۔مٹھو شاہ۔رانا عظیم۔چوہدری نعمان۔محسن رحمانی۔علی شاہ۔حسنین۔سجاد شاہ۔جہانزیب کی جانب سے شیر دل گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان۔اس موقع پر مون شاہ اور صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی کا کہنا تھا کے شیر دل گروپ ہی ساہیوال اور کار اینڈ موٹرز ایسوسی ایشن کی شان اور انشاللہ شیر دل گروپ ہی کامیابی سے ہم کنار ہو گا
ساہیوال کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ کا عمل جاری
خبر شامل کرتے ہیں وہاڑی سے شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 
وہاڑی لڈن بستی سیال موضع شادا بلوچ کا رہائشی محمد اجمل ولد نذر حسین قوم سیال جوکہ منشیات کا کام کرتاتھا،اہلیان علاقہ کے سامنے محمد اجمل سیال نے قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پورے ہوش و ہواس میں آئندہ کیلئے منشیات فروشی کےغلیظ کام سےتوبہ کرتا ہوں،اور میرا کسی منشیات فروش کے ساتھ آج سے کوئی تعلق نہیں،اور اپنے قول و فعل پر اتروں گا اہل علاقہ نے ان کو مبارکباد پیش کی
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین
ریاض اصغر چوہدری سابق ناظم ڈسٹرکٹ منڈی بہاولدین کا دورہ ملکوال ۔ مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں ۔ مرکزی قیادت کے حکم پہ ضلع چئیرمین کے الیکشن کے لئے بھر پور انداز کے ساتھ میدان میں اتریں گے سابق ضلع ناظم ریاض اصغر چوہدری نے پریس کلب ملکوال میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا۔
حکومتی اتحاد کے پیش نظر پارٹی قیادت کے فیصلہ کے منتظر ہیں قیادت کے احکامات پہ ضلع مئیر کے الیکشن کے لئے دوستوں کے ہمراہ بھر پور انداز میں میدان میں اتریں گے اور ضلع منڈی بہاوالدین کی تعمیرو ترقی کے لئے سابقہ ضلع ناظم کے دور کی طرح نمایاں مثالی کردار ادا کریں گے ہم نے اس سے قبل بھی ضلع بھر میں تاریخی کام انجام دئیے جن مں ڈسٹرکٹ کمپلیکس۔ جناح پبلک سکول۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال۔حسیب ریاض چوہدری کے بلندی درجات ار نام سے منسوب جناح پبلک سکول کے ملحقہ خوبصورت مسجد۔سی این جی اسٹیشوں کا قیام ۔ضلع کی تینوں تحصیلوں کے لئے موٹر وے سے علیحدہ علیحدہ سیال انٹر چینج سالم انٹر چینج انٹر چینج بھیرہ انٹر چینج گرلز و بوائیز ڈگری کالجز ۔ رنسیکے تا بھرہ انٹر چینج پھالیہ تا سیال انٹر چینج منڈی بہاوالدین تا سالم انٹر چینج پختہ سڑکیں  دریائے چناب کنارے بند سے لے کر ضلع بھر مئں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری ہی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ کے مرہون منت ہے ہم نے وعدے نے کام کیا آئیندہ منصوبوں میں میڈیکل کالج سے لے کر یونیورسٹی  کے قیام تک ضلع بھر کے شہروں دیہاتوں میں پائیدار سیوریج سسٹم کو متعارف کروائیں گے انہوں نے حالیہ الیکشن بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس لیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کا نیچے سے لے کر اوپر تک ساٹھ امیدواروں کا اپنا اپنا پینل ہو گا جس میں کسان۔ یوتھ۔اقلیت۔ خواتین ۔اور تینوں تحصیلوں کے ممبران شامل ہو نگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ ہمارا پینل بھاری منڈیٹ لے کر ضلع کی خدمت کے لئے برسر میداں ہو گا اور ہم ضلع بھر میں تعمیرو ترقی کے مثالی کاموں سے تارخ رقم کریں گے ہمارا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ ہم نےاپنے دور میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی اور صاف شفاف سیاست کو عبادت سمجھ کے عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے ہیں ہمارے ملک میں لوگ سیاست کو پیسے کے حصول کی خاطر جوائن کرتے ہیں مگر ہمارا خاندان 1921سے سیاست کے میدان یں ثابت قدم ہے اور ہمارے خاندان پہ ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہ ہے سو سالہ سیاسی تاریخ میں اب ہمارے خاندان سے چوتھی نسل سے سیاسی نمائیندگی کا سلسلہ جاری ہے اور ہم عوام کی خدمت اقتدار ہو یا نہ ہو جاری رکھیں گے
سردیوں میں سندھ کے مختلف شہروں میں مہمان سائبیرین پرندے آ کر اپنا بسیرا کرتے ہیں، حیدرآباد کی پھلیلی نہر بھی ان پرندوں کا مسکن ہے اور یہ مقام شہریوں کے لیے ایک صدقہ جاریہ کا سبب  بھی بن رہا ہے

حیدرآباد سے مانی پٹھان کی رپورٹ کے مطابق

سائبیریا سمیت دیگر سرد ترین ملکوں سے پرندے خوراک کی قلت کے باعث دیگر ممالک کا رُخ کرتے ہیں جن میں پاکستان بھی سرِ فہرست ہے اور اس وقت پاکستان کے صوبہ سندھ کی مختلف نہریں ان سائبیرین پرندوں کا مسکن بنی ہوئی ہیں۔ حیدرآباد کے لیاقت کالونی سے گزرنے والی پھلیلی نہر پر بھی اس وقت ان مہمان پرندوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کہ حیدرآباد کے شہریوں کے لیے صدقہ جاریہ کرنے کا ایک نیا موقع بھی ساتھ لائی ہے۔ پھلیلی  نہر میں شہر بھر سے لوگ آ کر ان پرندوں کو خوراک ڈال رہے ہیں ۔ ان پرندوں کی پسندیدہ خوراک اس وقت ڈبل روٹی ہے جو کہ پرندوں اپنی چونچ سے پکڑ کر پانی میں ڈبو کر کھاتے ہیں۔ اس وقت پھلیلی نہر کے قریب ڈبل روٹی فروخت کرنے والا ایک بزرگ شخص موجود ہے جو کہ اس سے اپنی روزی بھی کمارہا ہے اور شہریوں کو صدقہ جاریہ کا موقع بھی فراہم کر رہا ہے

 خبر شامل کرتے ہیں جڑانوالہ سے جہاں میاں مہران اکبر کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈالنے کو حکومت تیار مزید جانتے ہیں میاں مہران سے جی

Breaking news.30.1.2022

پھالیہ تھانہ قادر آباد کے علاقے جسوال میں بااثر افراد کا ساتھیوں سمیت محنت کش کے گھر پر دھاوا پورے گھر کے چاروں اطراف سیدھی فائرنگ خواتین اور بچوں نے چھپ کر جان بچائی 
تفصیلات کے مطابق جسوال کے باثر افراد نے محنت کش اور غریب کے گھر پر دھاوا بول دیا پورے گھر کی چار دیواری کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اور پورا علاقہ گولیوں کی تڑ تڑاہت سے گونجتا رہا آئینی شاہدین کی مطابق فائرنگ دو گھنٹے جاری رہی پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی بااثر افراد فائرنگ کرتے رہے مظلوم خاندان کا کہنا ہے پولیس کو درخواست دینے کے باوجود کوئ کاروائی نہیں کی گئ الٹا پولیس نے پہلے بھی ہمارے خلاف سیاسی پریشر کی وجہ سے ایف آئی آر درج کی ہوئ ہے مزید مظلوم خاندان نے موقف اختیار کیا کل بااثر افراد کوپتہ تھا کہ ہم عبوری ضمانتیں کروانے گئے ہوئے ہیں اس لئے کل انہوں نے دوبارہ ہمارے گھر پر حملہ کیا اور گھر پر فائرنگ کی اور ہمارے بیوی بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزمان کا کہنا ہے کہ مظلوم خاندان جان بوجھ کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے ڈرامہ کر رہا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ مظلوم خاندان نے پہلے بھی ہم پر فائرنگ کی جس کی ایف آئی آر تھانہ قادر آباد میں درج ہے اور اب کل ہم اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے ہم پر دوبارہ فائرنگ کی اور ہم نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی مزید ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان پر شک ہے کہ انہوں نے ہماری زرعی موٹریں چوری کی ہوئ ہیں جس کی تسلی کے لیے ان سے بات کی تو انہوں نے آگے سے ہمارے اوپر دوسری مرتبہ فائرنگ کی ایس ایچ او تھانہ قادر آباد کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں فریقین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رہے ہیں
ڈگری (      ) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے ایس ٹی پی رہنما اسد جسکانی کے پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف ڈگری پریس کلب سے محمدی چوک ڈگری تک احتجاجی مظاہرہ ـ مظاہرے کی قیادت سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع میرپورخاص کے ضلعی صدر میر یونس تالپور، محبوب علی دل،  منصور جروار،   پرویز نوحانی،  ٹھارو نوحانی ، مانو مل اور دیگر کررہے تھے ـ ریلی محمدی چوک پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرے سے رہنماؤں نے.تقریر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایس ٹی پی رہنما الطاف جسکانی جنہیں ٹنڈوالہیار میں قتل کردیا تھا انکے قتل کے مقدمے کی پیشی کے موقع پر ٹنڈوالہیار میں ایس ٹی پی رہنما الطاف جسکانی پر حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے اسد جسکانی پر حملے کا مقدمہ داخل نہیں کیاجارہا جو کہ ناانصافی اور زیادتی ہے.  اس واقعے کو لسانی رنگ دے کر اسد جسکانی پر حملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں. انکا مزید کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار میں گرفتار ایس ٹی پی کارکنان کوفوری رہا کیا جائے اور الطاف جسکانی جو کہ زخمی ہے اسکا علاج کروایا جائے ـ اس موقع پر رہنماؤں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،  وزیر اعظم پاکستن،  وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسد جسکانی کے خلاف جو مقدمات دائر کیے گئے ہیں فوری ختم کیے جائیں اسد جسکانی کا مکمل علاج کروایا جائے اور ہمارے کارکنان پر جو بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا انکو فوری رہا کیا جائے ـ  ریلی کے دوران کارکنان اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی ـ
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق /  27 ویں سالانہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم سرگودھا تقریب تکمیل بخاری شریف دستار فضیلت حفاظ و قراء کرام منعقد ہوئی  جس میں 45 طالب علموں نے حفظ قرآن کریم تعلیم مکمل ہوئے اس موقع پر طالب علموں کے والدین سیاسی و سماجی شخصیات جماعت اسلامی سرگودھا کی اعلی قیادت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں طالب علموں کی دستار بندی بھی کی گئی تھی مولانا شفیق الرحمن دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب بھی کیا کیمرہ مین محمد حارث  کے ساتھ سینئر جنرل لسٹ ایم احسان  الحق شاہینوں کا شہر سرگودھا

 چوہدری رب نواز بوسال ( جرنلسٹ ) کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات۔ چوہدری رب نواز بوسال ( جرنلسٹ ) سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے انشاءاللہ مہنگائی پر جلد قابو پا لینگے ۔

اپوزیشن جماعتیں چوں  چوں کا مربع ہیں


اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے کی تاڑ میں ہیں کہ آنکھ جھپکے اور دوسرا فائدہ حاصل کرلے، 

اس بات کی فکر ہے کہ یہ ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ لیں، 

اپوزیشن کا پارلیمان میں نکتہ نظر الگ اور باہر الگ ہوتا ہے، 

ان کے پاس لیڈر شپ نہیں ہے، ن لیگ کے اندر بھی شدید لڑائی ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا، 

اپوزیشن پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکی ہے اور نہ کر پائے گی، چوہدری فواد حسین

چوہدری شجاعت کا احترام کرتے ہیں، 


اگر کسی کا خیال ہے کہ ہم احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو ہمارا ووٹر اس بات کی اجازت نہیں دیتا،

راوی منصوبہ ہائوسنگ سوسائٹی نہیں، پورا شہر بن رہا ہے،

Breaking news 28.1.2022

بھیرووال کے قریب دریائے چناب میں 15 سالہ نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو 1122 کا بروقت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ،دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔ خبر شامل کرتے ہیں , ارشد محمود کی رپورٹ کے مطابق

  بھیرووال کے قریب چوٹ کلاں کا رہائشی عبدالمنان ولد نور محمد دریائے چناب کے کنارے اپنے دوست کے ہمراہ کھیتوں کی طرف جارہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوبنے لگا جس پر دوسرے ساتھی نے عبدالمنان کی جان بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا اور خود کوشش کر کے پانی سے باہر نکل گیا جبکہ عبدالمنان گہرے پانی میں ڈوب  کر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پھالیہ کی سید امتیاز حسین شاہ، ثاقب رسول، زعیم طارق، رفاقت علی، سجاد شاہ اور نقاش اکبر پر مشتمل ٹیم نے بروقت جائے حادثہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا دو گھنٹے کی کوشش کے بعد نوجوان عبدالمنان کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی،اس موقع پر موجود اہل دیہہ نے ریسکیو 1122 ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت پر انکی تعریف کی اور انکا شکریہ ادا کیا
اوسی: 
اسلام کوٹ مین قومی عوامی تحریک کے جانب سے کارونجھر کانفرس منعقد کی گئی 

وی او:

اسلام کوٹ مین قومی عوامی تحریک تھرپارکر کے جانب سے کارونجھر کانفرنس کا جلسہ منعقد کیا گیا جس مین تھر کے لوگوں نے شرکت کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہاسندہ حکومت کی نااہلی کے باعث تھر مین بچے فوت ہورہے ہین تھر کے معدنی وسائل پر مافیا قابضہ ہے  کارونجھر پہاڑ جو ایک سندہ کی شناخت ہے اس کو کاٹنا غلط عمل ہے  سندہ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت نے بہے سندہ کے عوام کے لیئے کچھ نہین کیا 
سندہ حکومت کے پاس 80سیکڑو اختیارات ہونے کے باوجود سندہ کی عوام بہیک ماگنے پر مجبور ہے  تھر مین کوئی انڈسٹریز زون نہین ہے سندہ کی وسائل پر سندہ حکومت کی وڈیرہ شاھی قابض ہے  تھر مین غربت کی وجہ سے لوگ خودکشاں کررہے ہیں تھرکول مین مقامی لوگوں کو نظرانداز کیا گیا ہے  اربوں روپیہ کے آروپلانٹ تباہ ہوگئے ہین یہان پانی کے مسائل برقرار ہے تعلیم صحت کی صحولیات نہین ہے سندہ حکومت صرف پیسے لوٹ رہے ہین عوام کے لیئے کچھ نہین کررہے ہین سندہ حکومت اپنی حکومت بچانے اور اقتدار کے خاطر سندھی لوگوں کو استعمال کررہے ہین یے عمل خراب ہے سندہ کی عوام محنت کرکے آگے بڑھے ادہر جلسہ مین مرکزی قیادت سمیت ضلع قیادت نے خطاب کیا۔

 خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم ایم احسان الحق  کی رپورٹ کے مطابق / تصور علیDSP سٹی سرکل سرگودھا تعینات ہو گئے ہیں انہوں نے چارج سنبھالتے ہیں SHOs سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں سے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ہم نے آئی جی پنجاب کے حکم سے ڈی پی او کی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دینا ہے علاقے سے منشیات فروشی پرچی جوا دیگر جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے کھلے ہیں عوام الناس اپنے ارد گرد کے جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع 15 پردی کیمرہ مین اینڈ پرویز انصاری / محمد حارث کے ساتھ سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق شاہینوں کا شہر سرگودھا