Breaking.news1Ta30.8.2022













































گجرات سے ہمارے نمائندے ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق  ۔ پیشی پر جاتے  ہوۓ باپ بیٹا قتل ایک زخمی 
 مقتولین کی شناخت  50 سالہ مقصود اعجاز ولد منور  اور 25 سالہ عبدالمالک ولد مقصود اعجاز سکنہ شہابدیوال سے ہوئ ۔تفصیل کے مطابق مقصود۔ عبدالمالک اور محمد اشرف موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ ڈھیرو گھنہ پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی  جس سے  مقصود اور عبدالمالک جاں بحق جبکہ  محمد اشرف ولد مرزا خان زخمی ہو گیا ۔
۔ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ نعشیں  روڈ پر رکھ کر احتجاج ۔ڈی ایس پی افضال شاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ترجمان پولیس اسد گجر کے مطابق قتل سابقہ رنجش کا شاخسانہ ھو سکتا ھے۔تا ہم مزید تفتیش جاری ھے ۔ ٹریفک کھولنے کے لیے لواحقین سے پولیس کے مذاکرات جاری ۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔
 زخمی محمد اشرف کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ھے
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سےشورکوٹ باھو پل پتن روڈ گنے والی ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کی اطلاع ریسکیو ٹیمیں روانہ۔ 
*ریسکیو1122 ذرائع کالر کی اطلاع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور کراسنگ کے دوران پیش آیا۔
ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔  حادثہ کے نتیجہ میں دو طلباء عبداللہ شریف ولد محمد شریف عمر 18 سال اور شہزاد ولد مختار عمر21 سال شدید زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو ریسکیو 1122کے جوانوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ شفٹ کر دیا گیا۔

 ڈنگہ ( شبیر تو دیکھے گا) ڈنگہ کے نواحی گاؤں پنجن شیر شہانہ امام بارگاہ قصر عون و

محمد آل نبی اولاد علی ہردلعزیز ملنسار شخصیت سید لطیف حسین شاہ صاحب نے اپنی فیملی کی نمائندگی کرتے ہوئے امام بارگاہ پنجن شیر شہانہ چھت کا لینٹر ڈلوانے کے لئے 13لاکھ کا میٹریل اپنے دوستوں کے ہمراہ زیر نگرانی کرتے ہوئے امام بارگاہ کو وقف کیا سید لطیف شاہ صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا کا مال دنیا میں چھوڑ کر چلے جانا ہے اس نیک کام میں بھڑ چھڑ کر حصہ لینا چاہیے اور انشاءاللہ ہماری خدمات ہماری  خاندانی وراثت ہیں ہم کرتے رہے گے اس موقع پر سید شجر حسین شاہ سید آفاق شاہ سید الطاف حسین شاہ سید فضل حسین شاہ سید محمد اویس صفدر اقبال نشاہد حسین سمیت ودیگر دوست احباب موجود تھے یاد رہے برائے ایصال ثواب کیلئے اسجد محمود ولد اللہ دتہ پنجن شیر شہانہ نے اپنی زمین امام بارگاہ کے لیے وقف کردی امام بارگاہ قصر عون و محمد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری مستری مزدوروں کے لئے لنگر چائے کا انتظام بہادر ممبر کے صاحبزادے بشیر احمد نے کیا خصوصی تعاون زیر نگرانی زیر  سرپرستی سید لطیف شاہ صاحب نے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی

Breaking.news1ta31/7/2022
















































 خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم  احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی صفائی مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا محمد اصغر جوئیہ کی خصوصی ہدایت پہ پنجاب بھر کی طرح شاھینوں کے شہر سرگودھا میں بھی  شہریوں کیلئے صفائی آگاہی مہم کا آغاز۔۔۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو امیر حسن, 

اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ملک عظیم شوکت, 

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا کی شرکت۔ 

اس آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا شہر کی خوبصورتی کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا اپنا کرداد ادا کرنا ہے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا اور عملہ صفائی کا ساتھ دینا ہے۔ 

اس آگاہی مہم میں شہر کی مختلف شاہراہوں, بازاروں, چوراہوں کی صفائی کی گئی اور شاہین چوک اور آزادی چوک کو مکمل واش کیا گیا تاکہ ان کی اپنی اصل خوبصورت ظاہر ہو۔ 

میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تمام میونسپل آفیسر خصوصی آگاہی مہم کا حصہ بنے جن میں میونسپل آفیسر ریگولیشن عبدالوھاب, 

میونسپل آفیسر پلاننگ محمد عثمان شامل تھے۔ 

اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تمام سینٹری ورکرز اپنی تمام مشینری کے ہمراہ اس خصوصی آگاہی مہم کا حصہ تھے۔ 

اس آگاہی مہم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کی خصوصی ٹیم  نے رانا شبیر فوڈ سیفٹی آفیسر, ماریہ کنول, عروج فاطمہ, اقصہ خالد کی سربراہی میں مختلف بیکریوں, دکانوں اور فاسٹ فوڈ پوائینٹس میں کھانے پینے کی اشیاء, گھی, مٹھائی, بریڈ سمیت ان بیکریوں اور فاسٹ فوڈ پوائینٹ کے کچن کی صفائی کو چیک کیا گیا۔

معیار پہ پورا نا اترنے پہ مختلف فاسٹ فوڈ شاپس, بیکریوں کو پنجاب فوڈ کی جانب سے جرمانے کئے گئے اور غیر معیاری اشیاء کو ظائع کر دیا گیا۔

واپڈا کی خصوصی ٹیم نے شہر میں جابجا تاروں کے جال کو چیک کیا

Breaking news1ta/30/6/2022

خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی سے شورکوٹ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے 20 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن

ڈی ایس پی تاندلیانوالہ (فیصل آباد) عمران عباس کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ون فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی صدر فیصل آباد احسان اللہ کو ڈی ایس پی تاندلیانوالہ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی جڑانوالہ جمشید اقبال ناصر کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

افتخار احمد کو ڈی ایس پی جڑانوالہ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی لیگل ٹو خوشاب مدثر حنیف بھٹی کو ڈی ایس پی لیگل 3 فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

نیلوفر حیات کو ڈی ایس پی IAB سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی کوتوالی فیصل آباد محمد عثمان کو ڈی ایس پی کھڑانیوالا (فیصل آباد) تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی کھڑانیوالا خالد محمود کی خدمات پنجاب کانسٹیبلری کے سپرد

اختر علی کو ڈی ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی موبائل لاہور شوکت علی شیخ کو ڈی ایس پی مغل پورہ لاہور تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی لیگل ٹو انویسٹیگیشن لاہور قیصر وسیم بھٹی کو ڈی ایس پی موبائل لاہور تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی ٹو بٹالین 6 پی سی فاروق آباد افعت النساء ڈی ایس پی PTS فیصل آباد تعینات کر دیا گیا

اے ایس پی صدر سیالکوٹ خرم کو اے ایس پی موسی خیل (میانوالی) تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر موبائل لاہور سید ظفر اقبال نقوی کو ڈی ایس پی صدر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چکوال بشری عبدالغنی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر موبائل لاہور تعینات کر دیا گیا

تعیناتی کے منتظر سکندر محمود اور محمود احمد شاہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد

ڈی ایس پی شورکوٹ غضنفر عباس کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد

محمد انور کو ڈی ایس پی شورکوٹ تعینات کر دیا گیا

ڈی ایس پی cRo راولپنڈی عقیل عباس کو ڈی ایس پی وارث خان (راولپنڈی) تعینات کر دیا گیا

 الکریم ہاؤس  اسلام آباد ۔ مینجنگ ڈائریکٹر الحرمین گروپ آف انڈسٹریز  چوہدری  تنویر مقرب کے پوتے ،چوہدری  سفیان تنویر کے صاحبزادے کی دعوت عقیقہ ۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر ،چوہدری مشاہد رضا ،سابق سینیٹر چوہدری محمدجعفر اقبال ، بیگم عشرت اشرف ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ،سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ،محمد پرویز راٹھور ،چودھری زمرد خان ،سردار خضر حیات ،چوہدری سیف اللہ چدھڑ ، سمیت خاندان کے انتہائی قریبی افراد نے شرکت کی ۔

Breaking news1ta30/5/2022

زین سرا مکس  فیکٹری مالکان کی طرف سے نجی محفل کا اہتمام ۔   گجرات سے ہمارے نمائندے ادریس احمد نے بتایا  زین سرامکس فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر فیکٹری مالکان استاد محمد یعقوب ۔مرزا عثمان اسلم ۔مہر محمد قاسم ۔چوہدری معیض کی طرف سے نجی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں  دوستوں اور علاقہ کے معززین نے بھرپور شرکت کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور خصوصی دعا سے کیا گیا۔خصوصی شرکت کرنے والوں میں چوہدری مدثر۔مرزا فیضان۔ملک ارزم۔ذیشان افضل۔ عثمان جٹ ۔استاد محمد یونس ۔محمد مقبول اور دیگر نے شرکت کی۔  فیکٹری کے کام میں برکت اور کام کرنے والے مزدوروں کی صحت تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ فیکٹری  مالکان نے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والا ہر مزدور ان کے لیے وی آئ پی کی حیثیت رکھتا ھے اور فیکٹری کا ایک اہم حصہ ھے۔ ہم ان کے لیے مکمل سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔شرکت کرنے والے احباب کے لیے باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔محفل کے اختتام پر مالکان کی طرف سے آنیوالے احباب کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ۔
گجرات پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن 
تھانہ شاہین پولیس نے دوران کاروائی پتنگیں سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1200پتنگیں اور 3عدد ڈوریں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پرپولیس کا ضلع بھر میں پتنگوں کی خریدوفروخت کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جس میں ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوند ل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہین عامر سعید اور ASIمحمد اکرم نے خصوصی کارروائی کرکے مختلف علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بڑی تعداد میں تیار پتنگیں معہ ڈوریں برآمدکرلیں۔ پولیس نے گرفتار ملزم محمود الحسن ولد سلامت علی ساکن گلوٹیاں کلاں ضلع سیالکوٹ سے 1200پتنگیں اور 3عدد ڈوریں چرخی نما برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 
مولانا قاری ادریس عاصم کی وفات پر تمام اہلحدیث غم ذدہ ہیں قاری حنیف ربانی 
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے زیراہتمام حویلی بہادرشاہ جھنگ کے علاقہ بستی بھگتاں میں بہت بڑا پروگرام  درس قرآن وحدیث کے عنوان پر منعقد ہوا  پروگرام میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمدحنیف ربانی نے کہا قاری محمدادریس عاصم کی وفات سے تمام اہلحدیث غم زدہ ہے پروگرام میں قاری بنیامین عابد آف اوکاڑہ مولانا بدرنصیر سلفی مولانا منظراقبال فاروقی مولانا سرفراز حیدر مولانا محمدرفیق شورکوٹی  نے خطابات فرمائے پروگرام حافظ نعیم الحق امیرمرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کی امارت میں  انعقاد پذیر ہوا
جی خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے ہمارے سی ون نیوز کے ڈپٹی  بیورو چیف رائے محمد ارشاد  کی رپورٹ کے مطابق
شیخوپورہ۔دو روز قبل لاپتہ ہونے والے بیوپاری کی لاش برآمد

شیخوپورہ۔مقتول کی نعش رانا ٹاؤن کے قریب نالے سے برآمد

 شیخوپورہ مقتول کی شناخت غضنفر کے نام سے ہوئی ہے۔

شیخوپورہ۔مقتول مویشی منڈی سے دو لاکھ کاجانور فروخت کرکے آیا تھا

شیخوپورہ۔لواحقین کا سعید چوک میں لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ روڈ بلاک 

شیخوپورہ۔

خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہدسروہی  سےشورکوٹ پتن روڈ ٹول پلازہ کے قریب خالی میدان میں پڑی گنے کی کھوری کوآگ لگنےکی اطلاع ریسکیو ٹیمیں روانہ۔ 
تفصیلات کے مطابق نامعلوم وجہ سے  اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ٹیمیں بر وقت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔ 
 ریسکیو 1122نے موثر انداز سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 4 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیالیکن کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
*ریسکیو 1122 زرائع*

 خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گھوٹکی جامعۃ المدینہ بوائز کی افتتاحی تقریب مدنی مرکز فیضان مدینہ گھوٹکی میں منعقد کی گئی جس میں رکنِ شوریٰ ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری، صوبہ سندھ کے نگران رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، علامہ مولانا محمد احمد چستی، مولانا حمد پھنل سکندری، ڈویزنل صدر سنی تحریک راؤ محمد نوید قادری، محمد طلحہ سعیدی، رانا مشتاق، نگران فیضان مدینہ گھوٹکی کلیم حسین عطاری، محمد شاھد عطاری، احمد علی عطاری، محمد وسیم عطاری، واحد بخش عطاری، کاشف عطاری، محمد نواز عطاری، محمد کامران عطاری سمیت علمائے اکرام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر گھوٹکی جامعتہ المدینہ کا افتتاح کرنے کے بعد سنتوں بھرے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ مسلمانوں کی نجات قرآن پاک کی تعلیمات اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں ہے، آج ہرشخص پریشان و اضطراب میں مبتلا ہے، پریشانیوں اور مشکلات سے چھٹکارا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو اللہ تعالی کی کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات پر عمل کریں، انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو قرآن مجید سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ فرماتے ہیں کہ جس دل میں قرآن نہیں وہ دل ویران ہے، حضور ﷺ کا فرمان ہے بہترین انسان وہ ہے جو قرآن خود پڑھتا ہے اور پڑھاتا ہے، انہوں نے مسلمانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کی کریں، ذکر، اذکار اور دورو سلام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی صحرائے تھر سے لیکر افریقا سمیت دنیا بھر میں دین کے ساتھ فلاحی کام بھی کررہی ہے۔

Breaking news1ta30/4/2022

منڈی بہائوالدین: ملک وال کے نجی کالج کے زیراہتمام کلچرل فیسٹیول اور سپورٹس گالا کا انعقاد، طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت، صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ٹیبلوز پیش کئے...

منڈی بہائوالدین میں پنجاب گروپ آف کالجز ملک وال کے زیراہتمام کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے روایتی لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا، شرکاء نے گھڑڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کلچرل فیسٹیول کا مقصد تمام صوبوں کی ثقافت و روایات سے آگاہی اور قومی یکجہتی کا فروغ ہے۔ تین روزہ سپورٹس فیسٹیول میں آج کرکٹ کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں بلوچستان ٹائیگرز کی ٹیم نے فائنل میچ میں فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ طلباء نے گفتگو کے دوران کہا کہ تعلیم اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں بھی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ازحد ضروری ہیں۔ بعدازاں کالج کے ڈائریکٹرز و پرنسپل صاحبان کا کہنا تھا کہ ادارہ ہذا ہمیشہ طلباء و طالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہے اور انہیں عملی زندگی میں کامیاب شہری بنانے کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خاص توجہ دیتا ہے۔ آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے...
رپورٹ بیورو چیف عبدالقیوم جروار

او سی 
نوکوٹ پولیس نے اغوا اور جنسی زیادتی اور پولیس حملے کے 31 ملزمان کو ڈگری عدالت میں پیش کردیا.

وی او

 نوکوٹ پولیس نے اغوا زیادتی اور پولیس حملے کے 31 ملزمان کو ڈگری کی عدالت میں پیش کیا.سول جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو ڈگری نے 22ملزمان کو چار دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا. نوکوٹ کیس میں پولیس نے مزید دو ملزمان ملک محمد نظر کو ڈگری عدالت میں پیش کیا. سول جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو ڈگری نے  9 ملزمان کو جیل کسٹیڈی کے حوالے کردیا.سول جوڈیشل مجسٹریٹ ٹو ڈگری 31 ملزمان میں سے  22ملزمان کو چار دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے اور 9 ملزمان کو جیل کسٹڈی حوالے کیا گیا..
پاہڑیانوالی: پاکستان مسلم لیگ ن، حلقہ پی پی 66 کے رہنما حاجی منور حسین تارڑ نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کو اس لئے خیر باد کہا کہ وہ حکومت میں ہق کر بھی عام شہری کو معاشی حقوقِ دینے میں بری طرح سے ناکام رہی 

پاہڑیانوالی میں مسلم لیگ ن کے راہنماوں چوہدری محمد یوسف وڑائچ، قمر عباس وڑائچ اور سید حسنین رضا شیرازی کے ہمراہ پاہڑیانوالی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر عہے تھے انکا کہنا تھا کہ مہنگائ  ،لاقانونیت ،امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور میڈیا پر جبروتشدد میں ملوث حکومتی پالیسیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر مزدور،کسان،تنخواہ دار اور سفید پوش طبقات کا گلا گھونٹ دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے حاجی منور حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میری رفاقت دس سال رہی لیکن حکومت میں آنے کے بعد انتہائی مایوس کن کارکردگی اور غریب عوام کی زندگی اجیرن کرنے پر پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے میری طرح کئی دیگر اہم لوگ بھی عنقریب پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے۔
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین
شکرگڑھ دوشیزہ قتل کیس کا ڈراپ سین ۔
او۔سی۔
دو ماہ قبل قتل ہونے والی دوشیزہ اقصیٰ بی بی کا ڈراپ سین ہوگیا۔منگیتر ہی قاتل نکلا۔ اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کیا ہے کوئی ندامت نہیں پولیس نے بلائنڈ مرڈر ٹریس کر کے پابند سلاسل کر دیا۔۔شکرگڑھ سے رپورٹ کر رہے ہیں شہزاد حسین
وی۔او۔
دو ماہ قبل شکرگڑھ کے تھانہ شاہ غریب کی حدود گاؤں طالب پور میں اندو ہناک واقع پیش آیا جس میں غریب  بھٹہ مزدورمحمد ریاض کی  بیس سالہ بیٹی اقصیٰ کو اغواء کے بعد قتل کر کے کھیتوں میں پھینک دیاجس کی ایف آئی آر تھانہ شاہ غریب میں درج کر لی گئی یہ بلائنڈ مرڈر پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج بنا ہوا تھا ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں مقامی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورسز کی مدد سے دانش علی جو کہ مقتولہ کا چچا زاد کزن اور منگیتر  بھی تھا کو سود گجراں سے ٹریس کر کے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کر کے حوالات جوڈیشل بجھوا دیا  ملزم اتنا شاطر تھا کہ قتل کے کرنے کے بعد تلاش کرتا رہا اور  تھانے ایف آئی آر کے لیے بھی پہنچ گیا ۔ملزم کے مطابق وہ مقتولہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اس کو اس کے کردار پر شک تھا ۔۔۔۔ساٹ ملزم۔۔۔
والد کے مطابق ملزم اس کو اغواء کر کے حرام کاری کی نیت سے  لے گیا اور ویرانے میں قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔انصاف کے لیے وزیر اعلیٰ سے اپیل کر دی۔۔۔ساٹ والد۔
ڈی ایس پی  ساٹ اٹیچڈ
خبر شامل کرتے ہیں لودھراں سے عبیدالرحمن کی اس رپورٹ میں


جنوبی پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فائرنگ مقابلے میں ضلعی پولیس لودھراں تین گیٹکریز میں پہلے نمبر پر گزٹڈ رینک ایس ایم جی مقابلے میں ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر کی پہلی پوزیشن ایم پی فائیو فائرنگ مقابلے میں سب انسپکٹر شیخ سلیم کا پہلا نمبر۔جی تھری فائرنگ مقابلے میں ہیڈ کانسٹبیل راشد حفیظ کی پہلی پوزیشن رہی مقابلوں میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ظفر اقبال سمیت تمام آرپی اووز اور ڈی پی اووز نے حصہ لیا ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کپیٹن ریٹائر ظفر اقبال نے ڈی پی او عبدالرؤف بابر کو میڈل پہنایا سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹبل کو بھی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ نے میڈل پہنائے، انعامات دیے۔ ڈی پی او لودھراں عبدالروف بابر کا کہنا تھا کہ فائرنگ مقابلے کی تینوں کیٹگریز میں لودھراں کی پہلی پوزیشن اعزاز ہے انعامات سے حوصلے بلند، کارروائی میں بہتری آئے گی
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے نمائندہ یاسر محمود کی رپورٹ کے مطابق، 
    دوسرے شہروں کی طرح ساہیوال میں بھی حضرت علی علیہ السلام کے جشِ ظہور پربھی انجمن فروشاں ایسوسی ایشن کے زیِراہتمام شاندار پُرجوش تقریب میں کیک کاٹنے کا انعقادہوا

وضاحت کے بتاتے چلیں کہ کہ صدر چوک میں انجمن فروٹ فروشاں ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام شیرِخداحضرت علی ؑ کے یومِ ولادت پرعقیدت مندانہ طور پر ایک پُرجوش تقریب کا انعقاد ہواجس میں تنظیم کی طرف سے کیک کاٹا گیا اس پُرنور تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی سیاسی رہنما چوہدری شفقت جاویدنے شرکت کی مہمانانِ گرامی پیپلزپارٹی کے سٹی صدرایڈووکیٹ شیخ یاسر روُف ۔چیئرمین انجمن فروٹ منڈی چوہدری سرور جتالہ۔چیئرمین شیخ محمد عثمان۔چیئرمین پازیٹو گروپ تاجران ملک احسان۔چیئرمین عوامی گروپ رانا مدثر۔جنرل سیکرٹری صدر بازار رانا فاروق۔سٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی راحیل اکرم۔رہنما سلیم بھٹی۔سیاسی رہنما ملک معظم۔پومی بھائی۔رہنما پی پی رانامحمدشریف۔افی شاہ راناوسیم اور سیداسدعباس شاہ تھے اس پُرجوش تقریب  میں سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی تمام شُرکاء نےشاندارتقریب کروانےپرانجمن کے سرپرپرست اعلٰی نورحسن بھٹی۔صدر اکرم عباسی شیخ طاہرحمید ۔عدنان ٹیپو۔جاوید رحمانی۔ ملک دلبر۔اعجازججی اور پوری انجمن کومبارکباددی تقریب کے،
حیسکو کے چیف ایگزیکٹو افسر نوراحمد سومرو نے ٹیلی فونک ای کچھری کے ذریعے حیسکو ریجن کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سنیں اور انہیں بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے

حیدرآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق


حیسکو چیف نور احمد سومرو کی قیادت میں منعقد کی گئی کُھلی کچہری میں ٹوٹل23 شکایات موصول ہوئیں 
جن میں سے 18 شکایات موقعے پر حل کردی گئیں جبکہ باقی 5 شکایات کو فوری حل کرنے کے لیئے۔متعلقہ آفس کے ایس۔ای۔اور ایکسئین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ جلد سے جلد  ان شکایات کو بھی حل کیا جائے۔ اس موقعے پر حیسکو چیف نور احمد سومرو کا کہنا تھا کہ اومی کرون کرونا کی وجہ سے وی ٹیلی فونک کھلی کچھری کرکے عوام کی بجلی کے متعلق شکایات کو سننے کے ساتھ ان شکایت کو فوری حل بھی کررہے ہیں۔حیسکو چیف نے کہا کہ انکا اصول ہے کہ سب سے پہلے عوام اس کے بعد کام اور حیسکو کا ھر ملازم حیسکو کا رکھ والا ہے۔اس لیئے ہم سب مل کر اس کا تحفظ بھی کرینگے اور اس کی نیک نامی کے لیئے بھی مل کر کام کرینگے۔اس موقعے پر چیف انجینیرز فاروق رشید۔ سرفراز احمد۔ عبدالرحیم سومرو۔مینیجر کمرشل۔زکی مختار۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل امبر شاہ۔۔محمد علی، ڈپٹی مینیجر کمپیوٹر ۔محمود احمد۔پی ایس او عرفان کریم شیخ۔اور ترجمان حیسکو محمد صادق کبر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ملاقات۔

ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی بھی شرکت۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ۔

وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے  کی ہدایت کی۔







 

Breaking news1ta30/3/2022

خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں  پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق  
اورنگزیب شیخانہ ضلعی صدر  شیخانہ سیال اتحاد گروپ جھنگ کے ڈیرے پر ایک پروقار میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب بھر سے شیخانہ قوم نے بھرپور شرکت کی 
 خصوصی شرکت سید آغا حسین شاہ اڈا شادی شیخن جھنگ اور عامر بٹ پیر محل اور جملہ کمیٹی ممبران اور بانی گروپ شیخانہ سیال اتحاد مہر غلام عباس ایریا سیلز آفیسر ہائی سن پرائیویٹ لمیٹڈ ملتان اور مہر محمد رمضان طاہر آف اوکاڑہ ایریا مینجر اپرشنزHBLسیکیورٹی نے میٹنگ میں فنڈ ریزنگ کے بارے میں گفتگو کی گئی اور فنڈ کے استعمال کے حوالے سے کافی لوگون سے اظہار خیالات کیا اور ایک پلیٹ فارم کو لے کر چلنے اور اپنے مشن کو عملی شکل میں سر انجام دینے کے وعدے کیے 
 میٹنگ میں ویلفیر کلینک اور قرض حسنہ کا پلین کیا گیا تا کہ شیخانہ قوم کو ترقی کی راستے پر پہنچایاجاۓ ظفر اقبال فنانس سیکرٹری نے موجودہ فنڈ کی تفصیل دی اور آخر پر دربار عالیہ حضرت شیخ علی رحمتہ اللہ پر حاضری پیش کی گئی گدی نشین دربار عالیہ میاں محمد نواز المعروف صادق علی شیخانہ نے دعاؤں سے نوازا میٹنگ میں  
ظفر عباس شیخانہ انچارج آپریشن ctd کراچی پولیس اور رمضان گڈو آف عبدالحکیم نے ویڈیو لنک پر اور مہر امتیازحسین چیرمین مہر علی رضا لاھور مہر حامد علی چک نمبر 230؛ وقار مہدی شیخانہ ایم ملت ٹریکٹر سرگودھا؛ ناصرحسین شیخانہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا؛ زوار علی رضا شیخانہ سرگودھا؛محمد شریف سرگودھا؛  مہر بشیر احمد قادری شیخ فاضل پروفیسر عابد حسین شیخانہ وائس پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول ملتان ؛حسنین علی شیخانہ نیوز رپورٹرحویلی کورنگا؛ پروفیسر محمد علی شیخانہ؛ غلام شبیر شیخانہ بینک آفیسر خانیوال؛ طارق حسین شیخانہ عبدالحکیم سیفٹی مینجر پاکستان نیسلے پاکپتن محمدشریف اور مہر  اورنگزیب شیخانہ اللہ ھو ہوٹل جھنگ
آغا حسین شاہ اور عامر بٹ نے قوم کے اتحاد کو سراہا اور اسکی فلاح کے لیے دعا کی سماجی شخصیت محمد خان شیخانہ چک 230 جھنگ شاہد اقبال شیخانہ ذاکر تنویر عباس شیخانہ؛ ثقلین عباس شیخانہ؛محمد شریف شیخانہ لاھور یونیورسٹی جھنگ تصور عباس شیخانہ کراچی پولیس مہر مصور عباس شیخانہ پنجاب پولیس جھنگ ذاکر انتظار حسین شیخانہ اور ذوالفقار شیخانہ چکنمبر 230 اور دیگر شیخانہ قوم کے معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی اور مہر اورنگزیب شیخانہ نے گروپ ممبران کے لئے بھرپور عشائیہ بھی دیا
جڑانوالہ۔ 
 سالانہ بسم اللہ ڈے  2022/ڈھیروں خوشیاں بکھیرتا الوداع ہوگیا۔بسم۔اللہ آرٹ اکیڈمی میں ہزاروں خوش نصیبوں نے بسم اللہ کے مقدسات کی زیارت کی ۔ بسم ا للہ ڈے کی تقریب میں میڈیا نمائندگان  نے بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار  کی۔ چئرمین بسم ا للہ آرٹ اکیڈمی تنویر رضا نے  سب آنے والے صحافی بھائیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور بسم ا للہ ڈے کے بارے خطاب کیا۔ معروف سیاسی راہنما راجہ ندیم اکبر حیات نے بسم ا للہ کی برکت اور فوائد پر روشنی ڈالی ۔ میاں۔علی دانش۔نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے ہوئے فن پاروں کے متعلق بتایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میڈیا پریس کلب ملک عرفان خلیل نے کہا کہ بسم اللہ اکیڈمی کی بہت اچھی کاوش ہے کہ انہوں نے ویلنٹائن ڈے کو ختم کرکے بسم اللہ ڈے منانا شروع کیا ہے  بسم اللہ اکیڈمی گروپ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ اللہ پاک اس پروگرام کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔تاکہ ہماری آنے والی نسل اور ہم اور ہمارے بچے بے حیائی سے محفوظ رہ سکیں ۔

 ‏ٹیم سرِعام کے اینکر اقرار الحسن پر بد ترین تشدد  زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل ، زرائع اسپتال سر میں  ٹانکے لگے ۔۔

اللہ پاک اقرار  بھاٸی کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں

Breaking news1ta28/2/2022



 

Breaking news.7.2.2022

ڈگری () ڈگری کے رہائشی عطاء الرحمن اور زمیندار عبدالرشید قائم خانی کا صحافیوں کے سامنے احتجاج ان کا کہنا تھا کہ گلیوں میں جو کاھٹی کی جا رہی ہے اس سے عوام کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے جبکہ یہ کاھٹی  کسی کام کی نہیں ہے کیونکہ آنے والے مراحل میں جب بارش حد سے بڑھ جاتی ہے تو نالیاں بالکل چوک ہو جاتی ہے اور بارشوں کا پانی جو لوگوں کے گھروں کے اندر آ جاتا ہے اور کھڑے گندےپانی کے وجہ سے شہر کے اندر مختلف قسم کی بیماری ملیریا اور مچھر بڑھ جاتے ہیں اس گندگی کی وجہ سے چھوٹے بچے اور بڑوں میں بھی بیماریاں بڑھ جاتی ہے،مزید ان کا کہنا تھا کہ وارڈ نمبر 12 13 14 میں مکمل طریقے سے صفائی کی جائے تاکہ شہر کو صاف ستھرا کیا جائے ،انہوں نے اعلیٰ حکام اسسٹنٹ کمشنر ڈگری ، ڈی سی او میرپورخاص اور اعلی حکام سے گزارش کی ہے کہ اس معاملے کا جلد سے جلد نوٹس لیا جائے،نہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے سی ون نیوز کے بیورو چیف راھب علی رند سے  
حکومت سندھ کے تعاون سے ڈہرکی مالک انسٹیٹیوٹ ڈہرکی میں مفت ہنری تعلیم دینے کے لیے کلاسز کا آغاز آفر لیٹر تقسیم کیے گٸے ہنری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاٸیگا تفصلات کے مطابق حکومت سندھ کا بیروزگارطلبہ اور طالبات کے لیے مفت ہنری کورسز کرانے کا آغاز ڈہرکی کے مالک انسٹیٹیوٹ آف آٸی ٹی اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ ریسورس ڈولپمنٹ بورڈ کے تحت حکومت سندھ کے تعاون سے  کلاسز کا آغار کر دیا گیا جس میں مختلف کورسز  کمپیوٹر اسپیشل کورس، موباٸل فون رییٸرنگ، الیکٹریشن،، کمپیوٹر اکاٶنٹنگ اور ارکی شاٸلد ھوڈ ایجوکیشن و دیگر کورسز شامل ہیں کورس کرنے والے طلبہ و طالبات کو حکومت سندھ کی جانب سے ماہنہ پانچ ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جاٸے گا اس موقعہ پر بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ ریسورس ڈولپمنٹ کے ضلعی مانیٹرنگ افسر سعید احمد سانگری اور مالک انسٹیٹیوٹ کے ڈاریکٹر فرز احمد بھنگرنے ہنری تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں کورس مینوٸل اور آفر لیٹر تقسیم کیے انہوں نےکہاکہ ہم حکومت سندھ کے اس اچھے اقدام کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبا و طالبات کواس سہولت سےبھرپور فاٸدہ اٹھانا چاہیے
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رہورٹ کے مطانق 
اے ڈی پی پنجاب اتحاد کی لیڈر  میڈم ایمن الطاف نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کا ایک اور انوکھا کارنامہ دیکھنے کو ملا ملک پاکستان کے بے روزگار افراد کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے محکمہ واٹر مینجمنٹ کے سترہ سو ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد اب محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے اے ڈی پی کے 3700 سو ملازمین کو فارغ کردیا گیا پہلے اسٹاف کو فارغ کرکے نئی سیاسی بهرتیاں کی جا رہی ہیں جو کہ عوام الناس پر انتہائی ظلم ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ ان ملازمین نے 10 نومبر کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے باہر احتجاج بھی کیا تھا مگر انکو دھوکہ دہی سے تسلی دے کر اٹھا دیا گیا تھا ملازمین کی پرائم منسٹر عمران خان اور چوہدری پرویز الہی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھرپور نوٹس لے  
ورنہ اپنا حق بچانے کی خاطر ایک بار پھر سڑکوں پر ہمیں آنا ہوگا

گجرات سے ہمارے نمایندہ ادریس احمد کی رپورٹ کے مطابق ۔
امیر جماعت اسلامی سراج کا کہنا ہے کہ ہماری 101 دھرنوں کی تحریک کا مقصد ملک کے ہر شہری کو اس کے حقوق دلوانا ہے ۔ ریاست مدینہ کے دعویدار وں کی حکومت میں کرپشن میں پاکستان 117نمبر سے 140 پر پہنچ گیا۔ عمران خان  حکومت سے باہر آکر نہیں بلکہ حکومت میں رہ کر ملک کے لیے خطرناک ہیں وہ گجرات میں مہنگائی بیروز گاری اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف کچہری چوک دھرنے سے خطاب کر رہے تھےسراج الحق کا کہنا تھا کہ جب تک ملک پر مافیاز کا راج ہے تب تک کوئی نظام حکومت کامیاب نہیں ہو سکے گا آج ملک کا کسان بھوکا سو رہا ہے اسے نہ بیج مل رہا ہے نہ کھاد ۔
ایک کروڑ نوکریاں دینے والے نے نوجوانوں کو لنگر خانوں پر لگا دیا پچاس لاکھ گھر بنانے کی بجائے پناہ گاہیں بنائی جا رہی ہیں۔ ایک ہندو نے شراب پر پابندی کا بل پیش کرنا چاہا تو ن لیگ پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی سمیت سب نے مخالفت کی یہ تمام سیاسی جماعتیں اندر سے  ایک ہی ہیں ہم اسی لیے کہتے ہیں کہ ملک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ کیا جائے  ،پاکستان کے سٹیٹ بنک پر اب غیر ملکیوں کا قبضہ ہو چکا ہے، سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا بولے بلاول شہباز ملاقات ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہے۔ان کی لڑائی اس فیڈر کے لیے ہے جو اسٹیبلشمنٹ کبھی ایک کے منہ میں تو کبھی دوسرے کے منہ میں رکھتی ہے پی ڈی ایم کا ایجنڈا ذاتی مفادات کے لیے ہے اسی لیے جماعت اسلامی نے ان کا ساتھ نہیں دیا سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوقِ کے لیے اب قریہ قریہ شہر شہر  دھرنے ہوں گے اور آخری دھرنا اسلام آباد میں ہو گا گجرات کے احتجاجی دھرنے میں ہزاروں مرد وخواتین کارکنوں نے شرکت کی۔

خپرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہد سروہی سے شورکوٹ
گڑھ مہاراجہ میں پولیس مقابلہ،خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیاچوری، ڈکیتی معہ قتل سمیت 21 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو  شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
 فتح پور کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے چیکنگ کیلئے روکا،  فرار ہونے کی کوشش میں مشکوک افراد کی پولیس پر فائرنگ، فصل کماد میں چھپ گئے، پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ ، ترجمان پولیس ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ، 2 ڈاکو فرار سرچ آپریشن پر ایک موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ (ولد امام بخش قوم پیرائیں سکنہ میرنے والا گڑھ مہاراجہ) کے نام سے ہوئی۔ہلاک ڈاکو چشتیاں، ضلع بہاولنگر میں ہونیوالی ڈکیتی و قتل کی واردات میں بہاولنگر پولیس کو بھی مطلوب تھا۔*
 ہلاک ڈاکو نے گزشتہ دنوں شورکوٹ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ریڈ کے خلاف مزاحمت میں پولیس افیسر کو فائر کر کے زخمی بھی کیا تھا۔*
ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فرار ڈاکوؤں کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری
فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، حسن اسد علوی ڈی پی او
سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد کے کھائی روڈ پر واقع درگاہ چھٹن شاہ بخاری پہنچ کر درگاہ پر چادر چڑھائی، پیپلز پارٹی رہنما پاشا قاضی بھی ان ک ہمراہ تھے

حیدرآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق 


پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے حیدرآباد کے کھائی روڈ میں واقع درگاہ حضرت چھٹن شاہ بخاری پہنچ کر چادر چڑھائی اور اپنی صحتیابی کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے صدر پاشا قاضی اور مولا بخش چانڈیو کے صاحبزادے عمیر چانڈیو بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ درگاہ پر دعا کے بعد مولا بخش چانڈیو نے پاشا قاضی کے ہمراہ پی ایس 66 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پیپلز پارٹی رہنما پاشا قاضی نے مولا بخش چانڈیو کو عپی ایس 66 کے حلقے میں پیپلز پارٹی کے وو بینک کی موجودہ صورت حال کے متعلق آگاہی دی۔ پاشا قاضی نے مولا بخش چانڈیو کو کہا کہ آنے والے الیکشن میں پی اس 66 سے پیپلز پاٹی کا جیالا جیت کر سندھ اسمبلی میں بیٹھے گا  مولا بخش چانڈیو کے دورے کے موقع پر پیپلز پاٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔
ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ  عناصر کے خلاف بلا تفریق اور بلا خوف و خظر کریک ڈاؤن جاری ایس ایچ او تھانہ کسووال ملک ندیم انور نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے  ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر5 کس ملزمان جنید ، بلال ، مزمل،الیاس اور طارق کو گرفتار  کر کے ناجائز اسلحہ ،3 عدد پسٹل،رائفل 44بور ،1 عدد پمپ ایکشن برآمد کر لیا ملزمان  کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
 ایک اور کاروائی میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے پر ملزم صابر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا زین شبیر سی ون نیوز ساہیوال

پھالیہ/شٹر ڈاؤن

OC 
پھالیہ میں چوریوں اور ڈکیتیوں کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر شہر بھرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی گئی ۔ تاجر رہنماوں نے مطالبات کی منظوری تک تحصیل چوک میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ 

VO
 روز روز کی چوریوں اور ڈکیتیوں سے تنگ آئے ہوئے تاجروں نے پھالیہ شہر کے تمام کاروباری مراکز بند  کر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی جس کے باعث شہر بھر کے بازار سنسان ہو گئے ۔ انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران بڑی تعداد میں تحصیل چوک میں جمع ہوکر پولیس کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے پھالیہ پولیس کی ناقص کار کردگی کے خلاف تحصیل چوک میں دھرنا دے دیاہے ۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت تاجرا برادری کو جان و مال اور کاروبار کا تحفظ دینے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے ۔ تاجروں کے تحفظ کیلئے  مثبت لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ روز شو سٹور پر ہونے والی ڈکیتی کے ملزم فوری گرفتار کیے جائیں۔مرکزی انجمن تاجران نے مطالبات کے پورے ہونے  تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ جبکہ پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرنے کی صورت میں انہوں نے احتجاج کا دائرہ دوسرے شہروں تک پھیلانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ۔
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین۔
مظفر گڑھ سے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق 
سابق جنرل کونسلر یونین کونسل بیٹ میرہزار ملک بیدار فریدی کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی بمقام بیٹ ہزار ادا کر دی گئی اس موقع پر مولانا ظفرحسین ظفر فریدی , مولانا غلام محمد , مولانا محمد عارف فیضی نے خطاب کیا اور دعائے مغفرت کرائی خانزادہ سردار خرم سہیل خان لغاری ایم پی اے , سردار مجاہد خان لغاری ,  محمد اجمل خان لغاری , سردار سمیع اللہ خان لغاری , ملک حاجی حفیظ اللہ کلو , افضل لاڑ فریدی , خالدلاڑ فریدی سردار الطاف خان لغاری , سردار پپو خان لسکانی , ملک عامر سندیلہ (ایڈووکیٹ) ماجد خان , ملک جمیل پنوہاں , میاں داؤد ڈاہا ,  ملک حبیب کلو , سردار اصغر خان لغاری اسسٹنٹ کمشنر , سردار راشد ظفر ڈائریکٹر بی آئی ایس پی  , سردار حبیب اللہ خان چنگوانی , محمد اصغر , سردار مجتبی خان لغاری , ثقلین خان ایڈووکیٹ خلیل احمد لاڑ ,  بلال خان غزلانی , محمد جہانگیر , سجاد رسول بھنڈ ,  کفایت اللہ بھنڈ , ملک جلال مرکنڈ , ملک فیاض مرکنڈ  ایڈووکیٹ , فاروق احمد خان لغاری , افضل خان , شاہد سلیم , عامر سلیم خان , محمد یامین , شیخ پنو , افضل خان , فیاض خان بدوئی , چوہدری اللہ ڈتہ محسن , چوہدری عابد , سردار نعیم خان غزلانی , آفتاب اعظم خان , ذیشان سیف ٹنڈہ , راشد خان لغاری , سردار قاسم خان , جنید لیاقت لغاری , پنوخان لغاری , شاہد خان ببر , نواب عابد محمد خان , خالد خان , عباس خان , خالق خان پچار کے علاوہ لغاری گروپ کے ورکرز , سپوررٹرز , وکلاء برادری , کلوبرادری سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کیلئے  دعائے مغفرت  کی

 اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 

ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایات پر آوارہ کتوں کے خلاف ضلع کونسل جھنگ کی ٹیموں نے کاروائی شروع کردی

آوارہ کتوں کے خلاف مہم چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کی نگرانی میں کی گئی،

ٹیموں نے موضع چیلا کا دورہ بھی کیا،

موضع چیلا میں گزشتہ روز ہونے والے واقع پر کتے مار مہم کا آغاز کر دیا گیا،

ٹیم میں مہر مراتب علی مگھیانہ،میاں جعفر علی،

ملک واحد بخش کے ہمراہ ضلع کونسل کا سٹاف شامل ہیں،

ٹیموں نے علاقہ کی مساجد میں پالتو کتے باندھنے کے اعلانات بھی کروائے،،

ٹیموں نے متاثرہ بچے کے والد سے اظہار افسوس اور فاتح خوانی بھی کی،

Breaking news.1.2.2022


خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارا نمائندہ محمدزاہد سروہی سے 
شورکوٹ ۔ تھانہ شورکوٹ کے علاقہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تھانہ گڑھ مہاراجہ میں تعینات پولیس کانسٹیبل طاہر عباس جو نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھے انہیں ان کے گھر کینٹ روڈ ڈگری کالج شور کوٹ میں منتقل کر دیا گیا اس موقع پر شورکوٹ کے سینئیر صحافی نمائندہ روزنامه جنگ و جیو نیوز رائے ایاز اکبر اور محمدزاہدسروہی ممبر آف سرعام اے آر وائی نے ان کے گھر جاکر انکی عیادت کی ان کی تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی اور ان کی بہادری کو سراہا اوراس بہادری کا کارنامہ پر پھولوں کے ہار پہنائے
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی ماڈل کرمنل کوڑٹ کی عدالت نے ایک ملزم کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی 

گھوٹکی کی ماڈل کرمنل کورٹ نے ایک ملزم شھباز مھر پر قتل کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی وازیع رہے کہ دو سال قبل ملزم شھباز مھر نے اپنی زوجہ لعل خاتون کو سیاہ کاری کا الزام لگاکر قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ خانپور مھر تھانہ پر درج کیا گیا تھا جبکہ گھوٹکی کی ماڈل کرمنل کورٹ میں ملزم پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم شھباز مھر کو عمر قید اور پانچ لاکھ روے جرمانے کی سزا سنادی جس کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔
OC 
قادر آباد سے نجی کالج کی وین سیدا موڑ کے قریب تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے بے قابو ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت تین طالبات زخمی ہوگئیں، ریسکیو 1122 ٹیم پھالیہ کا جائے حادثہ پر فوری رسپانس،

VO

 نجی کالج پھالیہ کی وین طالبات کو قادرآباد سے پھالیہ لاتے ہوئے سیدا شریف موڑ کے قریب موڑ کاٹتے بے قابو ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجہ میں وین ڈرائیور وحید حسین سمیت تین طالبات بھی شدید زخمی ہو گئیں ، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی افضال خان ،مبشر شہزاد،غلام دستگیر اور امتیاز احمد پر مشتمل ٹیم نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر آپریشن کرتے ہوئے فسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو آر ایچ سی بھیکھو موڑ اور ٹی ایچ کیو اسپتال پھالیہ منتقل کر دیا، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال حسنین مارکی مڈھالی روڈ پر عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد محفل کے مہمان خصوصی  پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ نوید حسین سجادہ گدی نشین دربار عالیہ نقشبندیہ گوجرانولہ شریف سے تشریف لائے جس پر صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی۔مون شاہ.رانا عظیم۔ندیم بھٹی۔آصف شاکر۔محد یاسین۔محمد نعمان۔خالد رحمانی و دیگر سینکڑوں لوگوں نے پیر صاحب کا بھرپور استقبال کیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پتیاں نچھاور کیں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نظرانہ بھی پیش کیا گیا اور پیر  صاحب کی جانب سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عظیم الشان بیان بھی دیا گیا

خبر شامل کرتے ہیں خانقاہ ڈوگراں سے ہمارے سی ون نیوز ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ رپوٹر امتیاز الطاف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خانقاہ ڈوگراں کے نامور صحافی، معلم،شاعر،کالم نویس اور پیپلز پارٹی کے بانی رہنما باو عبدالرزاق مرحوم کی بارہویں برسی کے موقع پر خانقاہ ڈوگراں پریس کلب میں صدر پریس کلب سید امتیاز الطاف بخاری کی صدارت میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر صحافیوں صابر وسیم اٹھوال، طارق محمود مغل،نیئر عباس، مہر شبیر حسین سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کی اور بانی و سابق صدر خانقاہ ڈوگراں پریس کلب باو عبدالرزاق مرحوم کی صحافتی، سماجی،سیاسی،ادبی اور تدریسی خدمات پہ انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا مقررین نے کہا کہ باو عبدالرزاق مرحوم پیپلز پارٹی کے بانی رہنما تھے لیکن تمام عمر ان کا قلم غیر جانبدار رہا انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ پر مبنی صحافت کی بحثیت معلم ان کی قصبہ خانقاہ ڈوگراں کے لئے شاندار خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کے شاگرد آج اہم ملکی اداروں میں اور زندگی کے ہر شعبہ میں اہم عہدوں پہ تعینات ہیں اور ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 
پہلی سر شفیق اتھلیٹکس چمپئن شپ 2022 جہانگیر بھروانہ اتھلیٹکس کلب نے اپنے نام کرلی  
پہلی سر شفیق اتھلیٹکس چمپئن شپ 2022 ماہر اسٹیڈیم جھنگ میں کھیلی گئی اوپنگ سرمی ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے کی حاجی عمر خان پٹھان ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس نے ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر 
نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شایان علی جاوا نے کھلاڑیوں میں میڈل و سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے
سٹیج سیکٹری کے فرائض پروفیسرجہانگیربھروانہ پنجاب کالج اورسیداحمد رضا شاہ نے سر انجام دیے
آفیشل کے فرائض غفار گجر,  پروفیسر نور خان بلوچ ؛جمیل شفیق,خالد جٹ,دلپزیرشاہ,اویس بلوچ,حنیف جٹیانہ,رحمت,عدنان جہانگیر,ذیشان جہانگیر,امین صاحب,مصور اور اللہ دتہ نے دیے 
 پہلی پوزیشن جہانگیر اتھلیٹکس کلب موضع اٹھو نے 148پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام 
کی
 دوسری پوزیشن الناصر اتھلیٹکس کلب کوٹ لکھنانہ نے 116پوائنٹس 
کے ساتھ اپنے نام کی
 تیسری پوزیشن نول اتھلیٹکس کلب پکے والا نے 40پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کی
ابوبکرصدیق رضی اللّه عنہ کی سیرت قیامت تک مشعل راہ ہے،مقررین 
مسلم حکمران سید نا صد یق اکبر رضی اللّه عنہ کے دور ہ حکمرانی سے سبق حا صل کر یں،ریلی سے خطاب 
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)آج بروز جمعتہ المبارک 28.01.2022 بعد از نماز جمعہ سٹی شیخوپورہ میں صحابی رسول غار یار خلیفہ اول  جناب سیدنا ابو بکرصدیق اکبر رضی اللّه عنہ کی شان اقدس یوم وفات 22 جمادی الثانی پر ریلی کا انعقاد کیا گیا  یہ ریلی لاثانی ویلفٸیر فاٶنڈیشن جس کے چٸیرمین صوفی اکمل امام الفقرا۶ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکارؒ ہیں ریلی گوجرانوالہ روڑ سے لاہور روڑ اور وہاں سے ہوتی ہوئی سرگودھا روڑ اور پھر حافظ آباد روڑ پر احتتام پزیر ہوئی جس میں کثیر تعداد میں پیر بھائیوں   عقیدتمند ں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے پلے کادڈ اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر دوردو اسلام۔صوفیا کرام صحابہ کرام اور سلسلہ عالیہ لاثانیہ چادریہ نقشبندی عظیم پیشوا صوفی مسعود احمد صدیقی المروف لاثانی سرکار اور صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی کی تصویریں بھی شامل تھی۔۔محمد مدثر حسین نقشبندی۔انجنیئر آصف رضا نقشبندی حافظ عمران نقشبندی حکیم  نعیم اصغر نوشاہی بابر احمد نقشبندی شاہد احمد نقشبندی کاشف احمد نقشبدی و دیگر شریک تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ابوبکرصدیق کی سیرت قیامت تک مشعل راہ ہے،مسلم حکمران سید نا صد یق اکبر کے دور ہ حکمرانی سے سبق حا صل کر یں خلیفہ بلافصل حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللّه عنہ کی سیرت امت مسلمہ کیلئے قیامت تک مشعل راہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہی پوری دنیا میں دین اسلام کا پرچم بلند کیا جاسکتا ہے، اللہ کے راستے میں ما ل خر چ کرنا سیدنا صد یق اکبر رضی اللّه عنہ کے بہتر ین او صا ف میں سے ہے،حضرت سید نا صد یق اکبر ر ضی اللہ عنہ محبت ر سو ل اللہ صلی اللہ علیہ و سلم میں اپنی مثا ل آ پ ہیں وہ بیت الما ل سے معمولی و ظیفہ لیتے تھے جو ایک عام مزدور کی آمدن سے بھی کم تھا، مسلم حکمران سید نا صد یق اکبر کے دور ہ حکمرانی سے سبق حا صل کر یں تو آ ج بھی دنیا میں مسلمان اپنی کھو ئی ہو ئی عز ت او ر وقار کودو بارہ حا صل کر سکتے ہیں.منجانب نشرواشاعت ٹیم سٹی شیخوپورہ
اور اب رخ کریں گے ضلع مظفر گڑھ کا جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان 

ڈی پی او مظفر گڑھ فراز احمد کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کاشف اصغر نے ایس آئی حمزہ غفور و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ 7 ماہ قبل موضع گندی کھاکھی کی رہائشی 12 سالہ مغوی لڑکی زنیرہ بی بی کو سیالکوٹ سے تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا والدین میں خوشی کی لہر ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات , تاجر برادری , وکلاء برادری کی طرف سے محکمہ پولیس کو بھرپور خراج تحسین پھولوں کے ہار پہنائے ایس ایچ او نے علاقہ معززین ملک ریاض کھاکھی (ایڈووکیٹ) , ملک نیاز کھاکھی , ملک شعیب کھاکھی و دیگر علاقہ معزیزین کی موجودگی میں مغوی لڑکی کو والدین کے حوالہ کیا جس پر علاقہ کے لوگوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی کاشف اصغر کے اس بہت اچھے اقدام کو سراہا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس اغوا معاملہ میں محکمہ پولیس نے اپنے تمام تر وسائل صرف کرکے مغویہ برآمد کی ہے انہوں نے کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں کوئی بھی مجرم ہوگا حوالات میں بند اور انصاف کے کٹہرے میں ہوگا

 ڈگری


ڈگری کا مرکزی قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا،  مستقل ملازم نہ ہونے سے قبرستان میں گندگی کے ڈیرے



 ڈگری شہر میں واقع مرکزی قبرستان آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا ـ مرکزی قبرستان کے دو داخلی دروازے ہیں ایک ڈروازہ ڈگری پریس کلب روڈ کی طرف جبکہ دوسرا دروازہ ٹنڈوباگو روڈ کہ طرف کھلتا ہے ـ دونوں دروازہ خراب اور کھنڈر ہوچکے ہیں اس لیے بند نہیں کیے جاسکتے اور نہ ہی کوئی مستقل ملازم تعینات ہے جس کی وجہ سے آوارہ جانور مرکزی قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی کرتے ہیں اور مستقل ڈیرے لگائے ہوئے ہیں ملازم نہ.ہونے سے صفائی کا کوئی نظام نہیں جس سے قبرستان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بھی.لگے ہوئے ہیں ـ قبرستان میں نشے کے عادی افراد یہاں نشے کے لیے بھی آتے ہیں شہری و سماجی رہنماؤں نے ڈگری کے مرکزی قبرستان کے لیے مستقل ملازم کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قبرستان کی.صفائی اور دیکھ بال کا مستقل حل نکل سکے ـ