خبر شامل کرتے ہیں جڑانوالہ سے جہاں میاں مہران اکبر کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈالنے کو حکومت تیار مزید جانتے ہیں میاں مہران سے جی
Breaking news.31.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں جڑانوالہ سے جہاں میاں مہران اکبر کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی ستائی عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈالنے کو حکومت تیار مزید جانتے ہیں میاں مہران سے جی
Breaking news.30.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق / 27 ویں سالانہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم سرگودھا تقریب تکمیل بخاری شریف دستار فضیلت حفاظ و قراء کرام منعقد ہوئی جس میں 45 طالب علموں نے حفظ قرآن کریم تعلیم مکمل ہوئے اس موقع پر طالب علموں کے والدین سیاسی و سماجی شخصیات جماعت اسلامی سرگودھا کی اعلی قیادت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب میں طالب علموں کی دستار بندی بھی کی گئی تھی مولانا شفیق الرحمن دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب بھی کیا کیمرہ مین محمد حارث کے ساتھ سینئر جنرل لسٹ ایم احسان الحق شاہینوں کا شہر سرگودھا
چوہدری رب نواز بوسال ( جرنلسٹ ) کی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ملاقات۔ چوہدری رب نواز بوسال ( جرنلسٹ ) سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے انشاءاللہ مہنگائی پر جلد قابو پا لینگے ۔
اپوزیشن جماعتیں چوں چوں کا مربع ہیں
اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے کی تاڑ میں ہیں کہ آنکھ جھپکے اور دوسرا فائدہ حاصل کرلے،
اس بات کی فکر ہے کہ یہ ایک دوسرے کے کپڑے نہ پھاڑ لیں،
اپوزیشن کا پارلیمان میں نکتہ نظر الگ اور باہر الگ ہوتا ہے،
ان کے پاس لیڈر شپ نہیں ہے، ن لیگ کے اندر بھی شدید لڑائی ہے، اسی طرح پیپلز پارٹی میں بھی استحکام نظر نہیں آتا،
اپوزیشن پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکی ہے اور نہ کر پائے گی، چوہدری فواد حسین
چوہدری شجاعت کا احترام کرتے ہیں،
اگر کسی کا خیال ہے کہ ہم احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ جائیں گے تو ہمارا ووٹر اس بات کی اجازت نہیں دیتا،
راوی منصوبہ ہائوسنگ سوسائٹی نہیں، پورا شہر بن رہا ہے،
Breaking news 28.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق / تصور علیDSP سٹی سرکل سرگودھا تعینات ہو گئے ہیں انہوں نے چارج سنبھالتے ہیں SHOs سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں سے جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ہم نے آئی جی پنجاب کے حکم سے ڈی پی او کی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف دینا ہے علاقے سے منشیات فروشی پرچی جوا دیگر جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ میرے دروازے کھلے ہیں عوام الناس اپنے ارد گرد کے جرائم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع 15 پردی کیمرہ مین اینڈ پرویز انصاری / محمد حارث کے ساتھ سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق شاہینوں کا شہر سرگودھا
Breaking news.27.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دکانوں کا کرایہ نہ دینے پر سرکی بازار روڈ اور ریلوے پھاٹک والے بازار کی تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک کی ہدایت پر سرکاری دکانوں کے کرائے اور واجبات نا ادا کرنے والی تمام دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔سیل کی گئی دکانوں کے مالکان کو فوری طور پر واجبات ادا کرنے کے احکامات جاری سیل کی گئی دکان کھولنے کی صورت میں دکاندار کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس پر ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی
ڈنگہ ( نمائندہ نبیلہ ناز) ڈنگہ کے نواحی گاؤں فتہ بھنڈ گورسی برادری کے سربراہ ممتاز زمیندار ہردلعزیز ملنسار خوش مزاج شخصیت کے مالک چوہدری سردار خاں مرحوم کی ختم قل فتہ بھنڈ مسجد جمال مصطفی میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت قاری علی حسن صاحب نعت رسول قاری قاری غلام مجتبی صاحب خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری اشتیاق احمد سیالوی صاحب دوسرا خطاب حضرت علامہ مولانا توقیر الحسن چشتی صاحب نے فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری گردونواح کاشتکاروں سمیت شخصیات نے شرکت کی آخر میں عزیز وقارب چوہدری محمد عارف گورسی چوہدری آصف گورسی چوہدری عاصم گورسی آف اٹلی چوہدری رضوان گورسی چوہدری ریادت گورسی آف سپین) چوہدری انتصار گورسی آف اٹلی) چوہدری وقاص گورسی آف سپین) چوہدری ارسلان گورسی آف سپین) چوہدری تصور گورسی چوہدری سانول گورسی چوہدری محمد علی گورسی چوہدری جہانگیر گورسی چوہدری زمان گورسی چوہدری صابر گورسی چوہدری خادم حسین گورسی چوہدری تیمور گورسی چوہدری بابر گورسی ماسٹر خرم شہزاد چوہدری سلمان گورسی حال مقیم دبئی چوہدری عمران گورسی سمیت نے اپنی گورسی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام دوست احباب سیاسی سماجی جماعتوں کے قائدین کاروباری نعت خواں علماء کرام نواحی فتہ بھنڈ گردونواح سے آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو ہمارے دادا جان چوہدری سردار خاں گورسی مرحوم کی نماز جنازہ اور ختم قل میں شرکت کی اور اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئے کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی
Breaking news.26.1.2022
اور اب رخ کرتے ہیں مظفر گڑھ کا ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق:
مظفر گڑھ چوک گودر بائی پاس کے نزدیک ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم۔ کیری ڈبہ میں سوار دو افراد شدید زخمی جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک۔ ریسکیو 1122 مظفر گڑھ کی ٹیم کا بروقت رسپانس فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سمیت دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Breaking news 25.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ غازی آبادکی کاروائی گارڈن ٹاون بحد 21گیارہ ایل قحبہ خانہ پر چھاپہ زناحرام کاری کی نیت سے موجود4مرد اور3عورتیں گرفتار ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس منظم جرائم کرنے والوں کے خلاف بر سر پیکارایس ڈی پی او چیچہ وطنی سرکل ساجد محمود گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی آباد سب انسپکٹر وقاص احمد ڈھکو نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے گارڈن ٹاون بحد21گیارہ ایل میں کرایہ کے مکان میں قحبہ خانہ پر زناء حرام کاری کی غرض سے موجود ملزمان طاہر محمود آصف ،ارشداور 3کس عورتوں رابعہ، عظمہ،سمیرا ، کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹرڈ صدر ندیم رحمانی۔ڈپٹی سپیکر فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال رانا محمد عظیم۔سی ای او منٹگمری نیوز زین شبیر اور تمام تنظیمی ممبران کی ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک سے خصوصی ملاقات۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر میاں ندیم رحمانی اور ان کی تنظیم کا بھرپور استقبال کیا ملاقات کے دوران صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے ساہیوال میں ریڑھی لگانے والے مزدوروں کو تنگ نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر ساہیوال اویس ملک کی صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن میاں ندیم رحمانی کو یقین دہانی آئیے آپ کو براہ راست لیے چلتے ہیں ساہیوال جہاں فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹر صدر میاں ندیم رحمانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
فتح جنگ سے رپورٹ (نصیراحمد) پورے ملک کی طرح فتح جنگ،پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع اٹک کے زیر اہتمام ٹریکٹر ٹرالی ریلی،سینکڑوں کسانوں کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے ہمراہ شرکت،ریلی کی قیادت سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان،ضلع صدر کسان ونگ خان آصف حیات خان نے کی ریلی سے سردار اشعر حیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ،مظہر حسین بابر،ظہیر خان کھٹڑ،سید قمر عباس شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر خالد خان مٹھیال،ملک امداد اعوان،ملک شفیق،قربان علی خان،مختیار خان حضرو،ملک خالد اٹک،سید عظمت بخاری ایڈووکیٹ،ملک ہاشم خان،ملک وحید چکوال،قاضی ایوب،لالہ ایوب حسن ابدال سمیت پیپلزپارٹی دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کسان معاشی بد حالی کا شکار ہیں کھاد بیج ڈیزل اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں کھاد نایاب ہو گئی ہے اس نالائق وزیر اعظم سے نجات کیلئے پیپلزپارٹی 27فروری لانگ مارچ کرنے جا رہی ہے قوم کو لانگ مارچ کے دوران اس ظالم نا اہل اور نالائق سے چھٹکارا کی خوش خبری دینگے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس ملک کے غریبوں محنت کشوں کسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اس وقت کسانوں سمیت تمام طبقات مہنگائی بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اشعر حیات خان نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی ضلع اٹک لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی حقوق کیلئے میدان عمل میں ہے سردار ذوالفقار حیات خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں کر سکی لاکھوں گھر اور کروڑوں نوکریاں دینے کے وعدے کرنے والوں نے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے مظہر حسین بابر نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں نا اہل حکمرانوں سے جلد قوم کو نجات ملے گی خان آصف حیات خان نے کہا کہ کسان طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے کھا دکیلئے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں کھاد کے نرخوں میں تین گنا اضافہ کر دیا گیا ملک بھر کے کسان احتجاجاسڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ظہیر خان کھٹڑ نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی کال پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے
Breaking news 24.1.2022
اب رخ کرتے ساہیوال سے جہاں سے رپورٹ کررہے ہیں سی ون کے نمائندہ یاسر محمود کی رپورٹ کے مطابق، اوکاڑہ ٹریکٹرٹرالی مارچ میں اپنےقائدین
فخر پنجاب سابق وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتض پارلیمانی لیڈر MPA پنجاب اسمبلی،انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شہزاد سعید چیمہ سابق MPA، جناب محترم قائد محسن حسن ملہی صدر PYO پنجاب کا اوکاڑہ پہنچنے پر چوہدری واحد غفور جٹ نائب صدر PYO پنجاب،آصف خان بلوچ جنرل سکریٹری پی وائی او پنجاب،سردار حسن ڈوگر ڈویزن صدر پی وائی او ساہیوال،چوھدری بلال ڈویژن نایب صدر PYOساہیوال ذکی چوھدری ضلعی صدر پی۔پی۔پی ساہیوال۔۔ندیم خالد تحصیل صدر پی۔پی۔پی چیچہ وطنی۔۔ سٹی صدر پیر زیور رحمان پی۔پی۔پی چیچہ وطنی رانا عابد علی تحصیل صدر PYO چیچہ وطنی۔۔وسیم خالد تحصیل جنرل سیکرٹری PYOچیچہ وطنی۔۔ سحر گل پٹھان۔۔بہزاد جازب۔۔راجہ عمران۔۔باو لطیف بھلر🇱🇾🇱🇾🇱🇾،
Breaking news.21.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق/ شہر کو گندگی سے پاک کرنے کیلئے روزانہ خود صفائی انتظامات کو چیک کروں گا۔شہر کومثالی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے دوکانوں پرآگ بجھانے آلات لازمی ہونے چاہیئے ۔ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر عظیم شوکت اعوان نے یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں میٹ دی پریس پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی پیٹرول پمپس اور گیس ریفیلنگ کا خطرناک دھندہ نہیں چلنے دیاجائے گا جس پمپ کی مشین بحق سرکارضبط کرلی ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرگودھا خوبصورت لوگوں کاشہر ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہوتے ہیں ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ تجاوزات کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے انہوں نے مذید کہا کہ سرکاری رقبوں کو ہڑپ کرنیوالے قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ہوگی چاہے کوئی کتنابھی بااثر ہو اس کیخلاف مقدمات درج ہونگے قانونی کی بالادستی یقینی بنائے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ۔ یونین آف جرنلسٹ ( برنا) کے صدر شیخ محمد رضوان ۔ جنرل سیکرٹری عبدالوہاب چوہدری سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق۔/ ایم پرویز انصاری سینئر صحافی خالد اصغر شیخ نے مہمان ذی وقار کو میٹ دی پریس پروگرام میں خوش آمدید کہااور ان کی سرگودھا میں سابق تعیناتی میں اچھی کارکردگی کوسراہا اور اس توقع کابھی اظہار کیا کہ وہ حسبِ سابق شہر کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرشہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زوار حسین کاظمی نے سرانجام دیئے۔
Breaking news 20.1.2022
خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے سی ون نیوز کے نمائندہ محمد زاہدسروہی شورکوٹ پیر سید بشیر کاظمی صاحب آف پتوکی سرکار نے شورکوٹ دورہ کیا شورکوٹ میں انہیں ہزاروں مریدین نے ان سے اظہار محبت کیا اور انکے ہاتھوں پر بیت کی اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی ملک محمد آصف یعقوب ایڈوکیٹ مہرناصرسپرا ایڈوکیٹ سے بھی ملاقات کی بارایسوسی ایشن شورکوٹ کا بھی وزٹ کیا اور دیگرعمائدین سے بھی انہوں نے اظہار محبت کیا اس موقع پر شورکوٹ کی عوام نے ان کا انکے اس وزٹ کو سراہا امید کی کہ سید کی دعاوں سے انشااللہ شورکوٹ ترقی کرے گا یہاں پےمزید لوگ بابا جی کی بیت کریں گے یاد رہے پیر سید بشیر کاظمی صاحب بڑے جیّد گدی نشینوں میں سے ایک ہیں جن کا پورے پاکستان میں پاکستان سے باہرمریدین کا بہت بڑا سلسلہ ہے اللہ تعالٰی نے ان پر بہت کرم کیا ہے
ڈنگہ (نمائندہ سیدہ نجف شاہ) موہری روڈ کھاریاں میاں فیملی کے سربراہ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر میاں ضمیر اختر رانجھا کی والدہ محترمہ مرحومہ کی سالانہ اجتماعی دعا جامع مسجد فضل محلہ حیات پورہ میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت ونعت نقابت قاری ذوالفقار علی قادری صاحب نے سرانجام دی خصوصی خطاب خطیب اہلسنت پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید اقتدار حسین شاہ کاظمی صاحب آستانہ عالیہ جنڈانوالہ شریف نے فلسفہ موت وحیات عظمت ماں کی شان پر روشنی ڈالی شرکت علاقہ بھر سیاسی سماجی مزہبی کاروباری وکلاء برادری صحافی برادری ڈاکٹر حضرات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں شخصیات کی شرکت آخر میں اظہار سپاس
پروفیسر میاں خاور سعید رانجھا )سینئر آڈیٹر
ایل اے کھاریاں کینٹ میاں امتیاز احمد رانجھا) میاں عدنان ضمیر رانجھا) ڈاکٹر میاں ڈاکٹرضمیر اختر رانجھا نے تمام آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو اپنا قیمتی وقت نکال کر اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئے کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی
Breaking news 18.1.2022
Breaking news 17.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال آر اے کے مارکی کے میں شادی کی پروقار تقریب میں ایم پی اے ملک ندیم کامران ایم پی اے نوید اسلم لودھی رہنما پاکستان تحریک انصاف شکیل خان نیازی۔عمران گل۔عمران چوہان چیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ہارون مغل۔ رفاقت علی۔شیخ نعمان۔صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹرڈ صدر میاں ندیم رحمانی و دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال کے رجسٹرڈ صدر میاں ندیم رحمانی کے اچھے کاموں کو سراہا اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ صدر میاں ندیم رحمانی کا کہنا تھا کہ بلیک میل اور بھتہ مافیا کے خلاف اپنا کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ساہیوال میں فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کی ایک ہی رجسٹر تنظیم ہے جو چھابڑی لگانے والے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹر شدہ تنظیموں کے پروگراموں سے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسیشن رجسٹرڈ تنظیم کے تمام ممبران کو کوئی فرق نہیں پڑتا یاد رہے کہ ساہیوال فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ صدر ندیم رحمانی ہیں ان کے علاوہ ساہیوال میں فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن کی کوئی تنظیم رجسٹر نہ ہے
جی ناظرین خبر شامل کرتے ساہیوال سے ہمارے نمائندہ ذاہد خان کھچی کی رپورٹ کے مطابق سول ہسپتال ساہیوال میں مریض کے ساتھ آئے شہری کی جیب سے موبائل فون نکال لیا گیا اور نقد ی جیب سے رقم چالیس ہزار تین سو پچاس روپے شہری کی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن تھانہ فرید ٹاؤن میں درخواست گزاری کردی گئی ہے اور سول ہسپتال کے ایم ایس ۔جنرل ڈی ایم ایس سمیت سیکیورٹی انچارج وسیم جٹ کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کو ٹریس کیا جائے درخواست گزار ملک قاسم الزمان ولد ملک صدیق سکنہ کوٹ فرید خان کو پچاسی 6 آر
Breaking news.16.1.2022
ڈنگہ ( نمائندہ نبیلہ ناز) سلسلہ سیفی حاجی محمد یوسف حاجی محمد عارف ڈاکٹر محمد آصف سیفی محمد سیف اللہ سیفی،(نورجمال شمالی والے ) کے بڑے بھائی اور محمد اویس عارف) عبدالرحمٰن محمد عبداللہ محمد امجد کے تایا جان اور محمد رضوان مرحوم )علی رضا سیفی محمد سلیمان سیفی کے والد محترم ہردلعزیز ملنسار خوش مزاج شخصیت کے مالک حاجی محمد یونس سیفی مرحوم کی ختم قل محلہ یتیم شاہ مسجد میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت قاری محمد یوسف سیالوی صاحب نعت رسول قاری مختار احمد صاحب خصوصی خطاب استاد محترم درس محمدیہ غوثیہ نورجمال حضرت علامہ مولانا قاری غلام مجتبی صاحب نے فلسفہ موت وحیات باپ کی شان پر روشنی ڈالی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری گردونواح کاشتکاروں سمیت شخصیات نے شرکت کی آخر میں حاجی محمد یوسف سیفی) حاجی محمد عارف سیفی ڈاکٹر محمد آصف سیفی محمد سیف اللہ سیفی صاحب نے اپنی سیفی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام دوست احباب سلسلہ سیفی سیاسی جماعتوں کے قائدین کاروباری نعت خواں علماء کرام نواحی نورجمال گردونواح سے آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو ہمارے بھائی حاجی محمد یونس مرحوم کی نماز جنازہ اور ختم قل میں شرکت کی اور اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئے کوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی
Breaking news.15.1.2022
جڑانوالہ سے ہمیں رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر جڑانوالہ میں ٹپری ونس اپنی زندگی کس طرح بسر کر رہے ہیں وہاں پر موجود ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر سے جانتے ہیں جی میاں مہران اکبر بتائے گا کہ ٹپری ونس اپنی زندگی کس طرح بسر کر رہے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
کبڈی کی دنیا کو بہت بڑا نقصان انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی شکیل جٹ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا اور وہ وفات پاگیا ہے۔شکیل جٹ پاکستان آرمی کا ببر شیر سٹاپر تھا جس کو کبڈی کی دنیا میں شکیلا بندے مار کے نام سے پکارا جاتا تھا غم کی اس گھڑی میں کبڈی جان پنجابیاں دی پیج ایڈمن ٹیم انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔کبھی نہ پر ہونے والا خلا پڑ گیا ہے۔اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرماے آمین
Breaking news.14.1.2022
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی تھانہ اے سیکشن پولیس کی کاروائی دو ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی تسلیم ولد سلیم اعوان کو بازیاب کرالیا اس سلسلے میں ای ایس آئی رانا محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا ہونے والی لڑکی تسلیم ولد سلیم اعوان کے اغوا کا مقدمہ 21 اکتوبر 2021 کو حسن شاہ، اعزاز شاہ، انور شاہ، اسد شاہ اور اوصاف شاہ کے خلاف درج کیا گیا تھا گزشتہ رات ہمیں خفیہ اطلاع ملی کہ لڑکی کو ملزمان دوسری جگہ پر منتقل کررہے ہیں جس پر ہم نے کاروائی کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
ڈنگہ (شبیر تو دیکھے گا) تحصیل کھاریاں کے نواحی گاؤں چیچیاں گزشتہ روز سی ون نیوز چینل پر شائع ہوئی جامعہ مسجد منظور جامع قادریہ رضویہ مظہراسلام کے بانی علامہ قاری پیر زین العابدین صاحب مسجد کی تعمیر کے لئے اوورسیز پاکستانی چوہدری محمد رفقت آف چھتہ حال مقیم سپین )قاض محمد اصغر حال مقیم سپین نے ایک ہزار بلاک وقف کیے ٹوپہ آدم سے 10000ہزار اور 50000ہزار مالی امداد مسجد کا تیزی سے جاری قاری زین العابدین صاحب مسجد اوورسیز پاکستانیوں خصوصی طور پر دعا اور کا شکریہ ادا کیا جو اللہ کے گھر کو آباد کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے گھروں آباد کرتا ہے ہم سی ون نیوز چینل کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کے تعاون سے سپورٹ ملی مزید سنتے ہیں قاری زین العابدین صاحب کی زبانی